Tag: امریکی صدراوباما

  • صدراوباما کا روہنگیا افراد کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ

    صدراوباما کا روہنگیا افراد کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی صدراوباما نے روہنگیا افراد کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ برما میں اقلیتی روہنگیا افراد کے ساتھ غیرمنصفانہ اورامتیازی سلوک کیا جارہا ہے اوراس امتیازی سلوک کی وجہ سے روہنگیا اپنا ملک چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں۔

    انھوں نے میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوری انتقال اقتدار کی کامیابی کے لیے ان لوگوں کے خلاف نسل اور عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے۔

    انہوں نے روہنگیا مہاجرین کی مدد کرنے پرانڈونیشیا اور ملائیشیا کی تعریف بھی کی۔

    واضح رہے کہ میانمار کی حکومت روہنگیا کے مسلمانوں کو اقلیت ماننے کی بجائے بنگالی قرار دیدیا ہے اور انہیں بنگلہ دیش سے آنے والے غیرقانونی تارکینِ وطن قرار دیتی ہے، جن کی 13 لاکھ آبادی میانمار کے مغرب میں آباد ہے جن کی اکثریت میانمار شہریت سے محروم ہے۔

    خیال رہے کہ میانمار کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے روہنگیا مسلمانوں اور بدھ مت انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، ماضی میں بدھ متوں کو میانمار کی سکیورٹی فورسز کی حمایت حاصل رہی ہے۔2012ء میں انھوں نے مسلم اکثریتی مغربی ریاست اراکان میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اور ان کے مکانوں ،دکانوں اور دیگر املاک کو نذرآتش کردیا تھا۔

  • افغان صدر اور امریکی صدرکے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    افغان صدر اور امریکی صدرکے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    واشنگٹن :افغان صدراشرف غنی اور امریکی صدراوباما کے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    وائٹ ہاؤس میں افغان صدر اشرف غنی نے امریکی ہم منصب براک اوباما سے ملاقات کی، ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعاون سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ہی کارگر ہوسکتا ہے۔

    مشترکہ اعلامیہ کے متن کے مطابق امن معاہدے کی صورت میں طالبان کو افغانستان کے آئین کو ماننا ہوگا جبکہ طالبان سمیت دیگر تنظیموں کوشدت پسندی کا راستہ ترک کرنا ہوگا اور بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں سے روابط ختم کرنے ہونگے۔

    مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان رواں سال کے آخرمیں خطے کے ممالک کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کےحوالے سے اہم اُمور زیرغور آئیں گے۔

    اس موقع پر براک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم نہ کرنےاور فوجی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا جبکہ افغان صدر نے یقین دہانی کرائی کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

  • امریکی پیشکش سے ایران کی جوہری معاملے میں سنجیدگی ظاہر ہوجائیگی، اوباما

    امریکی پیشکش سے ایران کی جوہری معاملے میں سنجیدگی ظاہر ہوجائیگی، اوباما

    واشنگٹن: صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایٹمی پروگرام پر ایران کو ایک نہایت مناسب ڈیل کی پیشکش کی ہے اور اب معلوم ہو جائے گاکہ ایران اس معاملے میں کتنا سنجیدہ ہے ۔

    سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ یہ واضح ہوجائے گاکہ ایران اس عمدہ پیشکش کو تسلیم کرتا ہے یا نہیں، ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ حل کرنے کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری پچھلے ہفتے سے مسلسل اتحادیوں کے ساتھ صلاح مشورے میں مصروف اور ان کے تحفظات دور کرنے میں مصروف ہیں ۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نتن یاہو نے حال ہی میں امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ ایران کے ساتھ ایک نامناسب معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں ایک دن وہ ایٹمی ہتھیار بنالے گا۔

    ایرانی حکومت اور اس کی سپریم لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ وہ صرف پر امن مقاصد کے لیے جوہری پروگرام برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔

  • امریکی صدر باراک اوبامہ کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    امریکی صدر باراک اوبامہ کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدر سے نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کامطالبہ کردیا،باراک اوباما نےآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کاسراہا۔

    امریکی صدرباراک اوباما نے وزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون کیا، آدھاگھنٹہ طویل گفتگو کے دوران باراک اوبامانے وزیر اعظم کو دورہ بھارت پراعتماد میں لیا، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    امریکی صدر نےآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کوسراہا،وزیراعظم نوازشریف نےامریکی صدر کوبتایا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا حق نہیں رکھتا۔

    وزیر اعظم نوازشریف نے اوباما سے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بنانے کامطالبہ بھی کیا۔اس موقع پرامریکی صدر نے پاکستان اور افغٖانستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کوسراہا

  • پشاور بربریت، امریکی صدراوباما کا وزیرِاعظم کو فون

    پشاور بربریت، امریکی صدراوباما کا وزیرِاعظم کو فون

    پشاور: پشاور بربریت پر امریکی صدراوباما نے وزیرِاعظم کو فون کرکے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دہشتگردی کیخلاف کاروائیاں اور پاکستان کی قربانیاں قابلِ تعریف ہیں۔

    امریکی صدر باراک اوبامہ نے وزیرِ اعظم نواز شریف کو فون کیا اور سانحۂ پشاور پر اظہار افسوس کیا ہے، اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے نواز شریف سے رابطہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف جو قربانیاں دی ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں اور ہم پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔

      جان کیری نے سانحۂ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ لمحات میں امریکی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، انھوں نے یقین دلایا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

    افسوسناک واقعے پر ترکی اور افغانستان میں بھی سوگ کا اعلان کیا، بھارتی وزیرِاعظم نے نریندر مودی اظہارِ افسوس ہوا، جرمنی، فرانس سمیت عالمی برادری نے بھی مذمت کا اظہار کیا۔

  • امریکی صدراوباما کا وزیرِاعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدراوباما کا وزیرِاعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: امریکی صدرباراک اوباما نے وزیرِاعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے تعلقات مزید بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    امریکی صدرنے وزیرِاعظم نوازشریف سے گفتگو میں کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک قدم مزید اوپر دیکھنا چاہتا ہے، امریکی صدر نے پاکستان کے وزیرِاعظم کو دورۂ بھارت سے قبل اعتماد میں لیا۔

    وزیرِاعظم سے گفتگو میں باراک اوباما نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    امریکی صدرنے وزیرِاعظم نوازشریف سے ایسے وقت میں رابطہ کیا ہے جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکا کے سات روزہ دورے پر ہیں، براک اوباما نے پاکستانی حکومت کی ترجیحات اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر خوشی کا اظہار کیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے واشنگٹن ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، امریکی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیرِاعظم نواز شریف نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔

    وزیرِاعظم نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

  • سیکڑوں فلسطینی شہید، صدراوباما کا اظہار افسوس

    سیکڑوں فلسطینی شہید، صدراوباما کا اظہار افسوس

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی بڑھتی ہوئی شہادتوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
    باراک اوباما نے غزہ پراسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پرتشویش کا اظہار کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی وزیرخارجہ کوغزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی ٹا سک دے دیاہے،اس سے پہلے امریکی صدر اسرائیل کے غزہ پرحملوں کے حق میں بھی بیان دے چکے ہیں۔