Tag: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ

  • دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کے استعمال پر پابندی ناانصافی ہے، اپیل کریں گے،  ٹرمپ

    دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کے استعمال پر پابندی ناانصافی ہے، اپیل کریں گے، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا دیوارکی تعمیرکے لیےفنڈز کے استعمال پرپابندی ناانصافی ہے، اپیل کریں گے ، اوساکا میں عالمی اور کاروباری  رہنماؤں سےملاقاتیں ہوئیں، جس میں عالمی تجارتی روابط، دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہراوساکا میں جی ٹوئنٹی اجلاس جاری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اوساکا میں عالمی اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں عالمی تجارتی روابط، دیگر امور پر بات چیت ہوئی، ہم چین سے بات چیت سے جاری رکھیں گے، چینی صدرسے ملاقات بہت اچھی رہی۔

    عدالتی فیصلے کے ردعمل میں امریکی صدر کا کہنا تھا دیوارکی تعمیر کے لیے فنڈز کے استعمال پر پابندی ناانصافی ہے، اپیل کریں گے۔

    یاد رہے چین اورامریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی کے پس منظرمیں امریکی صدر اورچینی صدرشی جنگ پنگ کی ملاقات پر ٹرمپ کا کہنا تھا چین سے تاریخی  معاہدہ ہوسکتاہے۔

    چینی میڈیاکے مطابق دونوں رہنماؤں نے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پرتجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پراتفاق کیا۔

    مزید پڑھیں : جنوبی سرحد پردیوارکی تعمیر، عدالت نے ٹرمپ کوفنڈزکے استعمال سے روک دیا

    خیال رہے کیلی فورنیا کی فیڈرل کورٹ کے جج نے صدرٹرمپ کوجنوبی سرحد پردیوارکی تعمیرکے لئے ملٹری فنڈزکے استعمال سے مستقل طورپرروک دیا، ایک ماہ قبل عدالت نے فنڈز کے استعمال پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جنوبی سرحد پر دیوار بنانے پرعارضی پابندی لگانے والے جج کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہیں اوباما کی جانب سے مقرر کیا گیا کارکن بتایا۔

    صدرٹرمپ نے نیشنل ایمرجنسی کااعلان کرتے ہوئے دیوارکی تعمیر کے لئے دفاعی فنڈزسے چھ بلین ڈالرز استعمال کرنے کا کہا تھا۔

  • طالبان مذاکرات : امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    طالبان مذاکرات : امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا ، خط میں امریکی صدر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پاکستان سے مدد مانگ لی اور نیک خواہشات کا اظہار اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سینئرصحافیوں اور اینکرپرسنز سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نے بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط وزیراعظم عمران خان کوآج صبح ملا، امریکی صدر ٹرمپ نے خط میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے تعاون مانگا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا ماضی میں امریکاکے ساتھ معذرت خواہانہ موقف اختیار کیا گیا، ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں، افغانستان میں امن کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

    [bs-quote quote=”ہم مسئلہ کشمیرکےحل کے لیے پر عزم ہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا کرتارپور راہداری گگلی نہیں ایک سیدھا سادہ فیصلہ ہے، ہم نے بھارت کا نفرت پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنایا، میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ہمارے ساتھ ہیں ، آج ہم اسٹینڈنگ کمیٹیاں بنارہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر ہماری خصوصی دلچپسی ہے۔

    امریکی ڈالر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا ٹی وی پر خبریں دیکھ کر ڈالر اوپر جانے کا پتہ چلا، اسٹیٹ بینک نے ڈی ویلیوشن کی تھی، طریقہ کار بنارہے ہیں کہ حکومت کو بتائے بغیر ڈی ویلیوشن نہ کی جائے، پہلے بھی ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تو میڈیا سے پتہ چلا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، امریکی صدر ٹرمپ کا الزام

    یاد رہے گذشتہ ماہ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ الزام عائد کیا تھا ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں روپوش رہا، پاکستان کو افغانستان میں دہشت گردی روکنے کے لیے کہا گیا لیکن اس میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    مزید پڑھیں : اب ہم وہی کریں گے، جو ملک کے لئے بہترہوگا: وزیراعظم کا ڈونلڈ‌ ٹرمپ کو دوٹوک جواب

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مہربانی فرما کر مسٹرٹرمپ الزامات لگانے سے پہلے ریکارڈ درست کرلیں، اب ہم وہی کریں گے، جو ملک کے لئے بہترہوگا، نائن الیون کے واقعےمیں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، البتہ ملوث نہ ہونے پربھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان شامل ہوا۔

    وزیراعظم عمران خان کے جواب کے بعد امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے کچھ نہ کرنے کی بڑی مثال اسامہ بن لادن ہے، پاکستان کے خلاف دوسری مثال افغانستان ہے۔

  • پوری امت مسلمہ کو امریکی فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے،عمران خان

    پوری امت مسلمہ کو امریکی فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  پوری امت مسلمہ کوامریکی فیصلے کیخلاف ایک ہو کر احتجاج کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلہ افسوسناک ہے، پہلے فلسطینیوں کی زمینوں پرقبضہ کیا گیا اب اسرائیلی دارلحکومت کو یروشلم منتقل کیا جارہا ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ کوامریکی فیصلے کیخلاف ایک ہو کر احتجاج کرنا چاہیئے۔

    اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفارتخانےکی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی عالمی قراردادوں کیخلاف ہے، یہ مشرقی وسطیٰ میں حالات خراب کرنے کوشش ہے، اقدام سےمسئلہ فلسطین کےحل پراتفاق رائے کو نقصان پہنچے گا۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    یاد رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    مریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔