Tag: امریکی صدر اوباما

  • امریکہ کی صدارت خاندانی کاروبار نہیں‘براک اوباما

    امریکہ کی صدارت خاندانی کاروبار نہیں‘براک اوباما

    واشنگٹن :امریکی صدر براک اوباما کا کہناہےکہ انہوں نے نومنتخب امریکی صدر کو نصیحت کی ہےکہ وہ وائٹ ہاؤس کو اپنے کاروبار کی طرح چلانے کی کوشش نہ کریں۔

    تفصیلات کےمطابق غیر ملکی چینل کو دیے گئے انٹرویومیں امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کو چاہیےکہ وہ امریکی اداروں کا احترام کریں۔

    اوباما نے کہا کہ ٹرمپ جو کچھ کہیں گے،عالمی بازارِ حصص، مالیاتی بازار اور دنیا بھر میں لوگ اُسے سنجیدہ لیں گے۔

    امریکی صدر نے روس کی سائبر حملے سے متعلق امریکہ خفیہ ادارے کی رپورٹ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس حملے کے اثرات کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔

    اوباما نے بتایا کہ اُن کی ٹرمپ سے ہونے والی بات چیت میں خفیہ اداروں پر اعتماد کی اہمیت کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ سمجھداری کا ثبوت دیں‘جوبائڈن

    خیال رہےکہ دو روزقبل امریکی نائب صدر جو بائڈن نے نومنتخب امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سمجھداری کا ثبوت دیں۔

    مزید پڑھیں:روس کےساتھ اچھےتعلقات کی مخالفت کرنےوالےبیوقوف ہیں:ٹرمپ

    یاد رہےکہ گزشتہ روز نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والے احمق ہیں۔

    واضح رہے کہ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

  • اسرائیل طویل عرصہ فلسطین کی زمین پر قابض نہیں رہ سکتا، اوباما

    اسرائیل طویل عرصہ فلسطین کی زمین پر قابض نہیں رہ سکتا، اوباما

    نیویارک: امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ داعش اور مذہبی انتہاء پسندی دنیا بھر کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے جس کے باعث پوری دنیا میں مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بارک اوباما کا کہنا تھاکہ مذہبی انتہاء پسندی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہے جبکہ دہشت گرد تنظیم داعش عالمی برادری کے لیے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’عالمی برادری کو مختلف چیلجز کا سامنا ہے تاہم پوری عالمی برادری کو مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہوگا اور عوام کے لیے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس وقت پوری دنیا کو دو راستوں تقسیم اور تعاون کا سامنا ہے تاہم یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم مسائل کا حل کیسے نکالیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ’’دنیا کی معیشت اربوں لوگوں کی مدد کررہی ہے تاہم سارے ممالک کو مل کر معیشت کو ہر ایک کے لیے مزید بہتر بنانا ہوگا اور امیر غریب کے فرق کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ دنیا میں دہشت گردی کی وجوہات میں سے یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے‘‘۔

    بارک اوباما نے کہا کہ ’’دنیا کی ترقی کو کسی صورت نہیں رُکنا چاہیے مگر ترقی پذیر ممالک میں ہونے والے کرپشن کے خاتمے کے لیے فی الفور اقدامات کیے جائیں، اُن کا کہنا تھاکہ کرپشن متوسط طبقے پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے‘‘۔

    امریکی صدر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آخری خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہا کہ ’’ہمیں نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ وہ دہشت گردی کی طرف مائل نہ ہو سکیں اور ساتھ ہی ساتھ تمام رہنماؤں کو مل کر دنیا کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے‘‘۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ ’’دہشت گرد سوشل میڈیا کو معصوم مہاجرین کے خلاف استعمال کررہے ہیں سب کو مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام کرنا ہوگا، انہوں نے بھارت اور چین میں ہونے والی معاشی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ 25 سال کے دوران جمہوری اقوام میں اضافہ ہوا ہے جو ہم سب کے لیے ایک اچھی علامت ہے‘‘۔

    بارک اوباما نے کہا کہ ’’اسرائیل زیادہ لمبے عرصے تک فلسطین کی زمین پر قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا، دنیا سمجھتی ہے کہ ہر مسئلے کا حل امریکا کے پاس ہے تاہم مسائل کا حل ممالک کو آپس میں باہمی اتفاق سے نکالنا ہوگا‘‘۔

  • داعش کےرسدکے راستے بند کردیے، امریکی صدر اوباما

    داعش کےرسدکے راستے بند کردیے، امریکی صدر اوباما

    ورجینیا: امریکی صدر براک اوبامانےداعش کوختم کرنےکےعزم کااظہار کرتےہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کی رسدکے راستے بند کردیے ہیں۔

    امریکی ریاست ورجینیاکے شہرلینگلے میں سی آئی اے ہیڈکوارٹر میں انسداددہشتگردی سے متعلق اجلاس منعقد کیاگیا، اجلاس میں شرکت کےبعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ داعش کوختم کرکے ہی دم لیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ دنیا داعش کو ختم کرنے کیلئے متفق ہے، داعش کےاہم رہنمایا تو پکڑےگئے ہیں یا ہلاک کردیےگئےہیں،صدر اوبامانےبتایاکہ داعش کےخلاف ابتک ساڑھے گیارہ ہزار فضائی حملےکیے جاچکے ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک کےآپریشن کی وجہ سے داعش دفاعی پوزیشن میں آگئی ہے اورکوئی کامیاب جارحانہ کارروائی نہیں کرسکی ۔

    انہوں نےبتایاکہ اتحادی ممالک عراق اورشام کے بعد داعش کا پیچھا اب لیبیامیں تعاقب کرنے کیلئے تیارہیں،اجلاس میں نائب صدر جوبائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری اور قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس شریک تھیں۔

  • کیوبا کا نام دہشتگردی کی معاون ریاستوں کی فہرست سے نکال دیاگیا

    کیوبا کا نام دہشتگردی کی معاون ریاستوں کی فہرست سے نکال دیاگیا

    واشنگٹن: امریکہ نےباضابطہ طورپرکیوبا کا نام دہشتگردی کو فروغ دینے والی ریاستوں کی فہرست سےنکال دیا ہےجس کےبعددونوں ملکوں کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی راہ ہموارہوگئی ہے۔

    امریکی صدرباراک اوبامانےرواں سال اپریل کے وسط میں اعلان کیا تھاکہ وہ کیوباکانام مذکورہ فہرست سےنکال دیں گے،صدراوباما کے اعلان کے بعد کانگریس کے پاس اس اقدام کوروکنےکےلئے پینتالیس روزکی آئینی مدت تھی جوانتیس مئی کوختم ہوگئی ہے۔

     کیوباکا نام دہشتگردی کی معاون ریاستوں کی فہرست سےنکالنے کااعلان جمعےکوامریکی محکمۂ خارجہ نےکیا۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ کیوباکی کئی پالیسیوں اوراقدامات پرامریکہ کواب بھی تحفظات ہیں لیکن یہ اختلافات کیوباکودہشتگردوں کی معاون ریاستوں کی فہرست سےنکالنےکی راہ میں رکاوٹ نہیں۔

    کیوبا کے اخراج کےبعد اب اس فہرست میں شام، سوڈان اور ایران کے نام بچے ہیں۔

  • کیوبا کا نام دہشت گردوں کی معاونت والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان

    کیوبا کا نام دہشت گردوں کی معاونت والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان

    واشنگٹن : امریکی صدر اوباما نے کیوبا کا نام دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی صدر اوبامانے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیےکیوبا کا نام دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جس پر سینٹر مارکو روبیو نے مذمت کرتے ہوئے اعلان کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا ہے۔

    دیگر سینٹ ارکان کا کہنا ہے کہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے کیوبا کو رویے میں تبدیلی لاتے ہوئے پالیسیوں میں اصلاحات کرنی ہوں گی۔

  • امریکی صدر اوباما سانتا کلاز اور گلوکاروں کے ساتھ جھوم اٹھے

    امریکی صدر اوباما سانتا کلاز اور گلوکاروں کے ساتھ جھوم اٹھے

    واشنگٹن: کرسمس کی آمد آمد ہے، امریکا کے صدر نے وائٹ ہاؤس میں برقی قمقموں سے سجے روایتی کرسمس ٹری کو روشن کردیا۔ براک اوباما نے امریکی گلوکاروں کیساتھ گنگنایا اورڈانس بھی کیا۔

    امریکی صدر براک اوباما نے وہائٹ ہاوٴس کے روایتی کرسمس ٹری کو روشن کر دیا۔ انتہائی سرد موسم اور بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، امریکی صدر اوباما ،خاتون اول اور ان کی بیٹیوں نے جیسے کاؤنٹ ڈاؤن ختم کیا وہیں کرسمس ٹری جگمگا اٹھا، تقریب میں امریکی صدر سانتا کلاز اور سنگرز کے ساتھ خوب جھومے، مشعل اوباما نے بچوں کواسٹوری سنائی اور تحائف بانٹے، امریکی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری دنیا کو محبت اور امن کا پیغام دیا۔