Tag: امریکی صدر بائیڈن

  • امریکی صدر بائیڈن کی اماراتی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    امریکی صدر بائیڈن کی اماراتی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان گزشتہ روز امریکہ کے سرکاری دورے کے آغاز پر وائٹ ہاوس پہنچے۔

    عرب خبر رساں ادارے وام کے مطابق وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کی۔

    وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں امارات اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت کو مزید وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دوستی کو مضبوط بنانے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور سپیس کے شعبے شامل ہیں۔

    ’امریکا لبنان میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘

    وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان بھی ملاقات ہوگی، جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • امریکی صدر بائیڈن 21 ستمبر کو کواڈ سمٹ کی میزبانی کریں گے

    امریکی صدر بائیڈن 21 ستمبر کو کواڈ سمٹ کی میزبانی کریں گے

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سینئرڈائریکٹر میرا راپ ہوپر کا کہنا ہے کہ امریکی صدربائیڈن اکیس ستمبرکوکواڈ سمٹ کی میزبانی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر میرا راپ ہوپرکی نے پریس کانفرنس میں ڈیلاویئرمیں ہونے والے کواڈ سمٹ پر بریفنگ دی۔

    میرا راپ ہوپر نے بتایا کہ صدر بائیڈن 21ستمبرکوکواڈ سمٹ کی میزبانی کریں گے ، سمٹ میں بھارتی وزیر اعظم، آسٹریلوی اورجاپانی وزرائےاعظم شرکت کریں گے۔

    صحافی نے سوال کیا کیا بائیڈن مودی ملاقات میں سکھ رہنما کےقتل کی سازش پربات ہوگی؟ تو ڈائریکٹر این ایس سی نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    صحافی نے سوال کیا بائیڈن انتظامیہ نےایسے ہی واقعے پرایران پرپابندیاں عائد کیں، بھارت پر نہیں، کیا وجہ ہے؟ تو میرا ہوپر کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایران کے بارے میں آپ کے لیے کہنے کو کچھ نہیں۔

    صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ پھر بھی کیا اس معاملے پر مودی سے کوئی بات ہوگی؟ تو ڈائریکٹر وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ان معاملات پر بہت ہی اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوتی ہے،

    انھوں نے بتایا کہ کواڈ لیڈر جب ملتے ہیں تووسیع پیمانےپراسٹریٹجک بات چیت کرتےہیں، اس سمٹ میں جنوبی ایشیا کے بارے میں گہرائی سے بات چیت ہوگی، توقع ہے کہ بنگلا دیش ان بات چیت کے تناظر میں سامنے آئےگا، ۔

  • بائیڈن نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دیدیا

    بائیڈن نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دیدیا

    امریکی صدارتی انتخابات کا وقت قریب تر ہوچکا ہے، ایسے میں امریکی صدر بائیڈن بھی کملاہیرس کی انتخابی مہم میں بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

    لیبر ڈے پر ریلی سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے کملا ہیرس پر مکمل بھروسہ ہے، انہوں نے کملا ہیرس کی نامزدگی کو اپنا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

    امریکی صدر نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ایک بار پھر شکست سے دوچار ہو اور کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بن کر تاریخ رقم کریں۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر صدر بائیڈن پر 2020کا الیکشن چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ الیکشن چوری ہونے سے بچانے کیلئے مداخلت کا اختیارحاصل تھا، واضح رہے کہ صدارتی انتخابی مہم میں تیزی، رواں ماہ سے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔

  • امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز

    امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز

    واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے منظوری دی تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا، اسپیکر نے کہا کہ ایوان کی کمیٹی کو مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں۔

    اسپیکر نے کہا کہ صدر بائیڈن نے بیٹے ہنٹر کے غیر ملکی کاروبار سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا، ریپبلکنز نے ہنٹربائیڈن پر یوکرین سے کاروبار میں کرپشن کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز اورسینیٹ میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے۔

    میک کارتھی کا کہنا تھا کہ ہاؤس ری پبلکنز نے صدر بائیڈن کے طرز عمل کے بارے میں سنگین اور قابل اعتماد الزامات کا پردہ فاش کیا ہے، یہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر کشی کرتے ہیں۔

    امریکی صدر کے 53 سالہ بیٹے ہنٹر کا یوکرین اور چین میں کاروباری لین دین جب کہ ان کے والد براک اوباما کے دور میں نائب صدر تھے ریپبلکنز کے نشانے پر رہے ہیں۔

    ہنٹر بائیڈن اس وقت محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل کی جانب سے ممکنہ ٹیکس چوری کے لیے زیر تفتیش ہیں اور توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر تک اس پر آتشیں اسلحے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا جائے۔

    واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے“انتہائی بدترین سیاست”قرار دیا۔ اسے سیاسی انتقام کہا ہے۔

  • امریکی صدر بائیڈن کی روس کو وارننگ

    امریکی صدر بائیڈن کی روس کو وارننگ

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو وارننگ دی ہے کہ وہ یوکرین میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گریز کرے۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے حوالے سے امریکی صدر بائیڈن کی روس کو ایک اور وارننگ سامنے آئی ہے، انھوں نے ایک انٹرویو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے خبردار کیا۔

    اتوار کو امریکی ٹی وی کے ایک پروگرام ’’60 منٹس‘‘ میں میزبان کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا روس یوکرین میں جوہری ہتھیاراستعمال نہ کرے، اس سے جنگ کا منظر ہی تبدیل ہو جائے گا، امریکی صدر نے کہا روس نے ایسا کیا تو امریکا کا جواب نتیجہ خیز ہوگا۔

    واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کی فوج کو روس کے خلاف مزاحمت کی رفتار برقرار رکھنے میں مدد کے لیے مزید 600 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    ٹی وی پروگرام کے میزبان اسکاٹ پیلی نے بائیڈن سے سوال کیا کہ جیسے جیسے یوکرین میدان جنگ میں کامیاب ہو رہا ہے، ولادیمیر پیوٹن شرمندہ ہو رہے ہیں اور ایک کونے میں دبتے جا رہے ہیں، ایسے میں اگر وہ کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر رہے ہیں تو آپ انھیں کیا کہیں گے؟

    روسی صدر پیوٹن قاتلانہ حملے میں بچ نکلے

    امریکی صدر بائیڈن نے جواب دیا ’’ایسا مت کرنا، ایسا مت کرنا، ایسا مت کرنا، ایسا کر کے تم دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگ کا چہرہ ہی بدل دو گے۔‘‘

    میزبان نے پوچھا کہ اگر پیوٹن نے یہ لکیر پار کر دی تو اس کے کیا عواقب ہوں گے؟ بائیڈن نے کہا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں آپ کو یہ بتا دوں گا کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے، تو یقیناً ایسا نہیں ہے، میں نہیں بتاؤں گا، ہاں یہ نتیجہ خیز ہوں گے۔

    بائیڈن نے روسیوں کے حوالے سے کہا کہ وہ دنیا میں پہلے سے کہیں زیادہ اچھوت بن جائیں گے۔