Tag: امریکی صدر براک اوباما

  • افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ امریکی صدر براک اوباما

    افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ امریکی صدر براک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما نے نئی طالبان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے مستقل امن کی خاطر افغان حکومت سے مذاکرات کا عمل جلد از جلد شروع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے طالبان کی جانب سے نئے امیر کا نام سامنے آنے کے بعد دیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ ’’ایک روز طالبان کو ضرور احساس ہوگا کہ وہ افغانستان پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے‘‘۔

    براک اوباما نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر ضرور آئینگے مگر اس میں خاصہ وقت بھی لگ سکتا ہے ساتھ ہی امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد طالبان پرتشدد حملوں اور کارروائیوں میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے طالبان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر انہوں نے تشدد کا راستہ نہ چھوڑا تو امریکہ اور اُس کے اتحادی ممالک عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک دہشت گردوں کے لیے خطے میں کوئی بھی محفوظ ٹھکانہ باقی ہے۔

    خطے میں امن و امان امریکہ، پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے اور اس مشترکہ مقصد کے تحت تینوں ممالک کام جاری رکھیں گے۔

     

  • ریاض: امریکی صدر براک اوباما کی سعودی فرمانرواں سے ملاقات

    ریاض: امریکی صدر براک اوباما کی سعودی فرمانرواں سے ملاقات

    ریاض: امریکی صدر براک اوباما نے ریاض میں سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایران اور خلیجی ملکوں کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،امریکی صدر خلیجی تعاون کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔

    براک اوباما کی ریاض آمد کو پچھلے دورے کی طرح براہ راست نشر نہیں کیا گیا،سعودی عرب کانگریس کی جانب سے نائن الیون حملوں کا ذمے دار قرار دینے کی صورت میں امریکا سے اپنے اثاثے نکالنے کی دھمکی دے چکا ہے۔

  • امریکی صدر براک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    امریکی صدر براک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    اسلام آباد: امریکی صدر براک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے سانحہ لاہور پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔

    صدر اوباما نے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عوام کی طرف سے بھی سانحہ لاہور پر اظہار تعزیت کیا اور درخواست کی کہ متاثرہ خاندانوں تک ان کے جذبات پہنچائے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرے گا، امریکا اس سلسلے میں نواز شریف کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    امریکی عوام دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

    اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان دیکھا دشمن معصوم لوگوں کو مار رہا ہے۔ دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے، اس لئے وہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ان کا اور پاکستانی قوم کا عزم روز بروز مزید پختہ ہورہا ہے، پاکستانی قوم دشمن اور انتہاء پسندانہ سوچ کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کا شدت سے منتظر ہوں جو جلد ہی ہوگی۔

  • ایران 10سال کے لئے جوہری پروگرام روک دے، براک اوباما

    ایران 10سال کے لئے جوہری پروگرام روک دے، براک اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران دس سال کے جوہری پروگرام روک دے، جوہری پروگرام روکنے کی صورت میں عبوری معاہدے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

             غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں امریکی صدربراک اوباما نے کہا کہ ایران سے عبوری معاہدے کے لئے فی الحال حالات سازگار نہیں، اسرائیل نے ایران سے عبوری معاہدے کے بارے میں غلط معلومات پھیلائیں۔

    انھوں نے کہا کہ معاہدے سے قبل مخالفت اسرائیلی وزیرِاعظم نتن یاہوکی مخالفت غلط قدم تھا۔

    اوباما نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے معاہدے کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل میں واضح اختلاف پایا جاتا ہے لیکن یہ تنازع دونوں ملکوں کے باہمی رشتے کو ہمیشہ کے لیے متاثر نہیں کرے گا۔

    ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا اوراسرائیل کے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، اسرائیلی وزیرِاعظم نتن یاہو امریکا کے دورے پر ہیں لیکن صدر براک اوباما ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکا برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین کا موقف ہے کہ اگر ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام کے بعد لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ دس سال کے لیے یہ پروگرام روک دے۔

  • امریکی بجٹ 2016کا اعلان ، پاکستان کو8کروڑ40لاکھ فراہم کرنے کی تجویز

    امریکی بجٹ 2016کا اعلان ، پاکستان کو8کروڑ40لاکھ فراہم کرنے کی تجویز

    واشنگٹن :امریکی صدر براک اوباما نے آئندہ مالی سال کیلئے چار کھرب ڈالرز کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

    سال دوہزار سولہ کے امریکی بجٹ میں دہشت گردی کے کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    نئی امریکی مالی امداد میں پاکستان کے لیے  تریپن کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سویلین مد میں جبکہ ستائیس کروڑ ڈالر سکیورٹی کی مد میں تجویز کیے گئے ہیں۔

    امریکی حکام کے مطابق امداد کا مقصد خطے میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں، سکیورٹی کی مد میں رکھی گئی رقم پاکستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجٹ میں پچاس ارب ڈالرز سے زائد محکمہ خارجہ اور یو ایس آئی ڈی کیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ پانچ ارب ڈالرز سے زائد بیرون ممالک میں امن قائم کرنے کے حوالے سے جاری منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے، ساڑھے چار ارب ڈالرز سے زائد کی رقم خارجی اموربیرون ملک امریکی پروگراموں اور مشن کو مکمل کرنے کیلئے مختص کیے ہیں

    پاکستان اور افغانستان میں قائم امریکی سفارتی عملے اور عمارتوں کی سیکورٹی مزید بہتر بنائی جائے گی، پاکستان کو دی جانے والی رقم سیکورٹی کو بہتر کرنے اور انسداد دہشت گردی کیلئے استعمال کی جائے گی جبکہ فنڈنگ سے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کو بھی جاری رکھا جائے گا، داعش کیخلاف جنگی کاروائیوں کیلئے ساڑھے تین ارب ڈالرز رکھے گئے ہیں۔

    اس بجٹ کی حتمی منظوری کیلئے کانگریس میں بحث کیلئے تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا کیونکہ کانگریس کی منظوری کے بغیر صدر اوباما کے پاس بجٹ منظور کرنے کے ثوابدیدی اختیارات موجود نہیں ۔

  • اوباما جلد وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے، جوش ارنسٹ

    اوباما جلد وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے، جوش ارنسٹ

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما جلد ہی وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے۔

    واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جوش ارنسٹ نے بتایا کہ امریکی حکومت وینزویلا میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی، حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اپوزیشن مخالف اقدامات پر خاموش رہنا جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔

    رواں سال فروری میں وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرنے پر امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان پہلے ہی وینزویلا کی حکومت کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے چکے ہیں۔

  • چیونگ گم چبانے پر سوشل میڈیا اوبامہ سے ناراض

    چیونگ گم چبانے پر سوشل میڈیا اوبامہ سے ناراض

    بیجنگ: ایپک کانفرنس کے دوران امریکی صدر براک اوباما کے چوئنگ گم چبانے پر طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

    براک اوباما بیجنگ میں اوپیک کانفرنس میں شریک ہوئے اور وہاں بھی چوئنگ چباتے رہے، چینیوں کو امریکی صدر کی یہ ادا ایک آنکھ نہ بھائی اور چینی سوشل میڈیا میں ایک طوفان کھڑا ہوگیا، جسے دیکھو اوباما کی چوئنگ گم پر کمنٹس کر رہا ہے۔

    چینیوں نے براک اوباما کے چوئنگ گم چبانے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو ناسمجھ اور تیز تیز گانا گانے والا قراردے دیا گیا ہے۔

  • امریکا شامی باغیوں کواسلحہ اور تربیت دے گا

    امریکا شامی باغیوں کواسلحہ اور تربیت دے گا

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے شامی باغیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی فوج شامی باغیوں کے عوامی اتحاد کو سعودی عرب میں قائم کیمپس میں تربیت فراہم کرے گی جبکہ انھیں اسلحہ بھی فراہم کیا جائیگا۔

    امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے گذشتہ روز متعلقہ قانون کی منظوری دی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ امداد شدت پسند تنظیم داعش اور بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو دی جائیگی۔

  • کشمیریوں کا صدر اوباما اور مودی کی ملاقات پر مظاہرے کا اعلان

    کشمیریوں کا صدر اوباما اور مودی کی ملاقات پر مظاہرے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما اور بھارتی وزیرِاعظم مودی کی رواں ماہ ہونے والی ملاقات کے دوران کشمیری برادری وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرے گی، کشمیر امریکی کونسل کے زیرِ اہتمام اس مظاہرے میں اوباما کو بھارتی مظالم کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی رواں ماہ امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے میں بھارت اور امریکہ کے درمیان پانچ سو بلین ڈالر سے زائد کے معاہدوں طے پائے جائیں گے تاہم کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کے مطابق اس معاہدوں سے پہلے صدر اوباما کو مودی سے کشمیریوں کے حقوق پر بات کرنی چاہیے۔

    کشمیر امریکی کونسل ڈاکٹر غلام نبی فائی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور مودی اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے میں کشمیریوں کے مطالبات کو اجاگر کیا جائے گا۔

    کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ کے مطابق کشمیر میں ظلم اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بھارت کو خطے میں امن قائم کرنے کے لئے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینا ہوگا۔

  • واشنگٹن: گلوکارہ لنڈا رونسٹداٹ کو نیشنل میڈل آف آرٹس ایوارڈ مل گیا

    واشنگٹن: گلوکارہ لنڈا رونسٹداٹ کو نیشنل میڈل آف آرٹس ایوارڈ مل گیا

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر معروف گلوکارہ لنڈا رونسٹداٹ کو نیشنل میڈل آف آرٹس سے نوازدیا۔

    وہائٹ ہاؤس میں منعقد ایک پروقار تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے لوک گلوکارہ لنڈا رونسڈاٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں قومی تمغہ برائے آرٹس دیا ۔ لنڈا اپنے مخصوص گائیکی انداز سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، وہ گیار مرتبہ گریمی ایوارڈ ،دو مرتبہ اکیڈیمی کنٹری میوزک اور ایمی ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں ۔تقریب میں فلم میکر جیفری کیٹزینبرگ سمیت فن وثقافت کے دیگر شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو نیشنل ایوارڈ آف آرٹس دیا گیا،اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج جن افراد کی عزت افزائی کی گئی ہے انہوں نے امریکی ثقافت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔