Tag: امریکی صدر جوبائیڈن

  • آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، امریکی صدر

    آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، امریکی صدر

    امریکا کے صدر جوبائیدن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر کہا ہے کہ آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ نتیجہ خیز ہوگیا، بندوقیں آج غزہ میں خاموش ہوچکی ہیں، شہریوں کی مدد کیلئے سیکڑوں ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں، معاہدے کے اگلے مرحلے میں یرغمالیوں میں شامل اسرائیلی فوجی رہا ہونگے۔

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا شروع ہوچکا ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو ریڈکراس کے حوالے کر دیا ہے جنھیں عملے کے ارکان اپنی گاڑیوں میں لے کر روانہ ہو گئے ہیں، ریڈکراس رہا کی گئی خواتین کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گی تاکہ شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

    یرغمالی خواتین کی رہائی کا عمل پورا ہونے پر ہی اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والوں میں 69 فلسطینی خواتین اور 21 بچے شامل ہوں گے۔

    آگ اور خون کے دریا سے گزرنے والے فلسطینی غزہ میں خوشی منانے لگے

    اسرائیلی جیل حکام کو فلسطینی قیدیوں کی فہرست موصول ہوگئی ہے جنھیں رہائی دی جائے گی، جیل حکام معاہدے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں، فلسطینی قیدیوں کو رملہ کے قریب عفرجیل کے مرکزی استقبالیہ پر منتقل کیا جائے گا۔

    حماس کے ترجمان نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تنظیم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے پہلے دن رہا کیے جانے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دیے ہیں۔

  • بائیڈن صدارت چھوڑنے سے پہلے یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ چاہتے ہیں، امریکی میڈیا

    بائیڈن صدارت چھوڑنے سے پہلے یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ چاہتے ہیں، امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن صدارت چھوڑنے سے پہلے یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ چاہتے ہیں۔

    جوبائیڈن کی مدت صدارت جلد اختتام پذیر ہونے والی ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوسری باری امریکا کے اعلیٰ ترین عہدے پر براجمان ہونگے، ٹرمپ کی صدرات سے قبل ہی جوبائیڈن چاہے ہیں کہ روس کے خلاف برسرپیکار یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ کیا جائے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

     

    یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

     

    بائیڈن انتظامیہ کا مقصد یہ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے یوکرین کےلیے ہتھیاروں میں اضافہ ہو، بائیڈن اپنے دور کے آخری ہفتے میں یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں نمایاں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع چند ہفتے میں یوکرین کیلئے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/russia-intensify-attacks-on-ukraine-before-trump/

  • غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

    غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

    نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے۔

    بطور امریکی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے آخری خطاب جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست میں رہنے کا حق ملنا چاہیے، غزہ میں صورتحال خراب ہے مگرسفارتی حل اب بھی ممکن ہے، غزہ کے شہری اور یرغمالی ہولناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں پر تشدد کو کو روکنا ہوگا، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے، غزہ میں ہزاروں فلسطینی اور بچے انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، یقینی بنانا ہوگا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، بطور صدر میں نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میں جب امریکی صدر بنا تو اس وقت مسائل اور غیریقینی صورتحال تھی، صرف غزہ نہیں بلکہ سوڈان میں بھی بحران کو ختم کرنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کیلئے قوانین بنارہے ہیں، اقتدار میں رہنےکی خواہش سے زیادہ عوام کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ چیزوں کو بہتر کرسکتے ہیں، دنیا کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں جارحیت کے خلاف ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی سے ہمیں ملکر نمٹنا ہوگا۔

    جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں پیوٹن کی جنگ ناکام ہو چکی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین کو امن کا حق ہے، چین کے ساتھ معاشی مقابلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

  • جوبائیڈن کا کینسر کے علاج کیلئے 150 ملین ڈالر فنڈ مختص کرنے کا اعلان

    جوبائیڈن کا کینسر کے علاج کیلئے 150 ملین ڈالر فنڈ مختص کرنے کا اعلان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے سرطان جیسے مہلک مرض کے علاج کیلئے 150 ملین ڈالر فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیلاوئیر میں چار فریقی رہنماؤ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بائیڈن نے آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے تعاون سے ٹیومر کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کینسر مون شاٹ پروگرام کیلئے ایک سو پچاس ملین ڈالر کا فنڈ مختص کیاہے، اس موقع پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سروائیکل کینسر سے لڑنے کے لیے نمونے لینے کی کٹس اور ویکسین کے لیے 5.7 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

     رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے درمیان ایک سفارتی شراکت داری ہے، جو آزاد، کھلا، مستحکم اور خوشحال خطہ بنانے کا عزم رکھتی ہیں جہاں سبھی کو مساوی مواقع میسر آئیں۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن کا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعادہ

    امریکی صدر جوبائیڈن کا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعادہ

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیےپاکستان کا ساتھ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اورسلامتی کے لیے اہم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں، اس موقع پرصدربائیڈن نےامریکا اورپاکستان کےدرمیان مضبوط پارٹنرشپ کو دنیا بھر کے لوگوں کی سیکیورٹی کے لئے اہم قرار دیا۔

    صدر بائیڈن نےکہا دہشت گردی کےخطرات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون کو سراہتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھہترسال سے زائد عرصے پر محیط دوستی اوراقتصادی روابط ، سیکیورٹی تعاون اور ثقافتی تبادلے کے لیے ہماری مستقل وابستگی کی علامت ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا سیکیورٹی،تجارت و سرمایہ کاری،اقتصادی ترقی،یو ایس پاکستان ‘گرین الائنس’ کے فریم ورک اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے۔ امریکا دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنےکےخواہاں ہے۔

    پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے۔ پاکستان متبادل توانائی،گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ حملے کی مذمت

    امریکی صدر جوبائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ حملے کی مذمت

    امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں کسی قسم کے سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، صدر جوبائیڈن نے سابق صدر  ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے پر سیکرٹ سروس کی تعریف بھی کی۔

    واضح رہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے جب کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا تھا۔

  • امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے بڑا اعلان

    امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے بڑا اعلان

    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے لاکھوں تارکین وطن کے لیے بڑا اعلان کردیا، صدارتی اعلان کے نتیجے میں 5 لاکھ افراد کوشہریت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ وہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ان کی دلچسپی مسائل حل کرنے میں ہے۔

    نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے، جنہیں سترہ جون تک امریکا میں دس سال مکمل ہوچکے ہوں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً پانچ لاکھ غیرقانونی تارکین وطن اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔

    اس نئے پروگرام کے تحت پچاس ہزار کے قریب اکیس سال سے کم عمر کے امریکی شہریت کے حامل بچوں کے والدین بھی امریکی شہریت کے لیے اہل ہوں گے۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن کی ’غائب دماغی‘ کا نیا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل

    امریکی صدر جوبائیڈن کی ’غائب دماغی‘ کا نیا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل

    امریکی صدر جو بائیڈن کے غائب دماغی کے مظاہرے معمول بننے لگے ہیں اپنے دورہ اٹلی پر انہوں نے ایک بار پھر اس کا مظاہرہ کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اٹلی میں ہونے والے جی سیون ممالک سربراہان کے سالانہ اجلاس کے پہلے دن دیر سے پہنچے تو اطالوی وزیرِا عظم نے کہ دیا کہ آپکو خواتین کو انتظار نہیں کروانا چاہیے۔

    اجلاس کے اختتام پر جانبازوں کی جانب سے ہاٹ ائیر بالون کے زریعے کرتب دیکھائے گئے، تو انہوں نے ایک بار پھر اپنی روایت کو دہراتے ہوئے غائب دماغی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    ہاٹ ائیر بالون پرفارمنس کے بعد جانبازوں نے زمین پر لینڈ کیا تو سارے سربراہان تالیاں بجاتے رہے جبکہ جو بائیڈن مخالف سمت چل پڑے تو اٹلی کی وزیر اعظم جارجا میلونی نے بائیڈن کی توجہ دوسری جانب مبذول کروائی۔

    اس موقعے پر امریکی صدر جوبائیڈن، فرانسیسی صدر ایمائل ماکرون، جرمن چانسلر، برطانوی، کینیڈین اور جاپانی وزرائے اعظم سمیت یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر بھی موجود تھیں۔

  • میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں: امریکی صدر

    میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں: امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی امریکیوں کو جوبائیڈن کی عمر کو لے کر تشویش ہے کیونکہ انہوں نے دوبارہ انتخاب میں حصیہ لینے کا اعلان کیا ہے اگر وہ دوسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوتے ہیں تو امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔

    صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے سالانہ میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے 81 سالہ جوبائیڈن بولے کہ میرا سالانہ طبی معائنہ اچھا رہا، انہوں نے مزید مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔

    81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز میری لینڈ ملیٹری میڈیکل سینٹر میں طبی معائنہ کروایا جہاں انہیں ڈاکٹر نے کہا کہ جو بائیڈن ہفتے میں کم از کم پانچ دن ورزش کرتے ہیں اور وہ ’ڈیوٹی کے لیے فٹ‘ ہیں۔

    ڈاکٹر کیون او کونر نے لکھا ہے کہ 81 سالہ بائیڈن کی طبعیت بگڑتی رہی، لیکن پچھلے سال سے ان کی طبعیت بہتر ہے، ان کے معمعلی بیماری کا علاج ادویات سے کیا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر نے کہا کہ ’ صدر ٹھیک محسوس کر رہے ہیں اور اس سال جسمانی طور پر کسی نئے خدشات کی نشاندہی نہیں ہوئی، وہ ڈیوٹی کے لیے موزوں ہے اور بغیر کسی روکاوٹ کے اپنی تمام ذمہ داریوں کو پوری طرح سے انجام دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے کی ذہنی صحت پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ صدارتی امیدوار نیکی ہیلی نے دونوں کو صدارتی عہدے کے لیے ضعیف قرار دیا ہے۔

  • امریکی صدر کے گالی دینے پر روسی صدر کا معنی خیز جواب

    امریکی صدر کے گالی دینے پر روسی صدر کا معنی خیز جواب

    امریکی صدر جوبائیڈن کے گالی  دینے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے معنی خیز جواب دیدیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر بائیڈن نے کیلی فورنیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر پیوٹن کو پاگل ڈیش کا بچہ کہا تھا۔

    ولادیمیر پیوٹن سے جب صحافی سے اس سے متعلق سوال کیا تو وہ بولے کہ بائیڈن کے الفاظ یہ ثابت کرتے ہیں کہ امریکہ کے لیے یہ ہی بہتر ہوگا کہ بائیڈن دوبارہ صدر منتخب ہو جائیں۔

    دسری جانب امریکی صدر کی طرف سے کیے گئے تبصروں کے جواب میں ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ’امریکی صدر کی جانب سے کسی دوسرے ملک کے رہنما کے خلاف ایسی زبان کے استعمال سے صدر پیوٹن کو کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ ایسی زبان استعمال کرنے والوں کا دنیا میں وقار کم ہوتا ہے‘۔

    دمتری پیسکوف نے کہا کہ جو بائیڈن اس طرح کے تبصرے کرکے ہالی ووڈ ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ممکن ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ’کیا پیوٹن نے کبھی آپ کو مخاطب کرنے کے لیے غیر مہذب الفاظ استعمال کیے ہیں؟ ایسا کبھی نہیں ہوا، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرکے امریکا خود ہی بدنام ہورہا ہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران جوبائیڈن نے پیوٹن کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ اس جیسے دیگر رہنما مسائل پیدا کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں جوہری تنازعہ پر فکرمند رہنا پڑتا ہے۔