Tag: امریکی صدر جو بائیڈن

  • امریکی صدر جو بائیڈن کی روس کو وارننگ

    امریکی صدر جو بائیڈن کی روس کو وارننگ

    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی کمپنیز پر کئے گئے سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو سخت جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مریکی صدرجو بائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا وہ ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ، بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یا نہیں۔

    امریکی صدر نے روس کو خبردار کیا کہ ابھی تصدیق نہیں ہوئی کہ ان سائبر حملوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے لیکن اگر امریکی کمپنیز پر کئے گئے سائبر حملوں میں  روس ملوث ہوا تو سخت جواب دیں گے۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتے  کے دوران امریکا کی ایک ہزار سے زائد کمپنز پر سائبر حملے ہوئے، امریکا کو ان سائبر حملے کے پیچھے ایک روسی گروپ کے سرگرم ہونے کا شبہ ہے۔

    یاد رہے مئی میں امریکا کی پٹرولیم پائپ لائن کے مرکزی نظام پر بڑے سائبر حملے کی وجہ سے تیل کی رسد متاثر ہوئی تھی اور ہیکرز کی جانب سے غیر معمولی سائبر حملے کے بعد امریکہ کے ٹاپ فیول پائپ لائن آپریٹر کالونیل پائل لائن نے خلیجی ساحل سے ریاست ہائے متحدہ کے مشرقی اور جنوبی حصے کو رسد روک دی تھی۔

  • امریکی صدر بائیڈن افغانستان میں پاکستانی کردار پر بول اٹھے

    امریکی صدر بائیڈن افغانستان میں پاکستانی کردار پر بول اٹھے

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کے معترف ہو گئے، انھوں نے کہا افغان جنگ کے خاتمے اور پُر امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر ڈیموکریٹ رہنماؤں سے آن لائن گفتگو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر امریکا نے تمام اقوام کو اکھٹا کر کے اہم پیش رفت کی ہے، اس موقع پر ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کے سوال پر انھوں نے کہا کہ امریکا میں’مسلم بین‘ کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کر دیے، اور آئندہ بھی تمام وعدے پورے کروں گا۔

    امریکا اور نیٹو نے افغانستان سے باقاعدہ انخلا کا آغاز کر دیا

    واضح رہے کہ افغانستان سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے کے بعد امریکا اور نیٹو نے افغانستان سے باقاعدہ انخلا کا آغاز کر دیا ہے، 29 اپریل کو نیٹو اتحاد کے ایک عہدے دار نے بتایا تھا کہ نیٹو نے صدر جو بائیڈن کے امریکی افواج کو وطن واپس لانے کے فیصلے کے بعد افغانستان سے اپنے مشن کی واپسی کا آغاز کر دیا ہے، امریکی اور نیٹو فوجیوں کا انخلا 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    یاد رہے کہ صدر بائیڈن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کا انخلا گیارہ ستمبر تک مکمل ہو جائے گا، یہ امریکا میں نائن الیون حملوں کے 20 برس مکمل ہونے کی تاریخ ہے۔

  • امریکا کے لیے ریسکیو پلان متعارف، بائیڈن کا روس اور چین سے متعلق اہم بیان

    امریکا کے لیے ریسکیو پلان متعارف، بائیڈن کا روس اور چین سے متعلق اہم بیان

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے لیے ریسکیو پلان متعارف کرا دیا، انھوں نے کہا امریکا پھر سے دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے، روس سے کشیدگی اور چین سے تصادم نہیں چاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلے خطاب میں کہا امریکی ملازمتوں کا پروگرام امریکا کی تعمیر نو کا پلان ہے، امریکا پھر سے دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے، مجھے بحران سے دوچار ملک ورثے میں ملا۔

    انھوں نے کہا امریکا چین سے تصادم نہیں چاہتا، روس سے بھی کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، امریکا اب دوبارہ ترقی کی راہ پر ہے، 20 لاکھ خواتین کرونا وبا کے دوران بے روزگار ہوئیں، ہمیں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے، امریکی روزگار منصوبے کا مطلب ہے کہ امریکی مصنوعات خریدیں، اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، امریکا میں مزدور کی کم از کم اجرت 15 ڈالر فی گھنٹہ ہوگی، اب 40گھنٹے کام کرنے والا غربت کی لکیر سے نیچے نہیں رہے گا۔

    امریکی صدر نے کہا ریسکیو پیکج کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، ہم نے پہلے 100 دن میں 22 کروڑ کرونا ڈوزز فراہم کیے، سولہ سال اور اس سے بڑے ہر فرد کے لیے ویکسین دستیاب ہے، 16 برس سے زائد عمر کا ہر نوجوان ویکسین لگوا سکتا ہے، انھوں نے امریکی عوام سے اپیل کی کہ جائیں اور اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں۔

    بائیڈن کا کہنا تھا پہلے 100 دن کے دوران معیشت نے 13 لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے، امریکا میں صحت تک رسائی ہر ایک کا حق ہونا چاہیے، کینسر اور ذیابیطس پر بھی قابو پانے کے لیے کام کرنا ہوگا، بہتر تعلیم تک سب کو رسائی ہونی چاہیے، جب کہ کرونا کو شکست دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

    امریکی صدر نے کہا امریکی قیادت نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان میں تعینات ایسے فوجی بھی ہیں جو 911 کو پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی فوج افغانستان سے واپس بلا لیں۔

    انھوں نے کہا ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے، اسی سے جمہوریت مضبوط ہوگی، اکیسویں صدی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم متحد ہیں۔

  • امریکا اب مقامی مصنوعات خریدے گا، بائیڈن نے اہم قدم اٹھا لیا

    امریکا اب مقامی مصنوعات خریدے گا، بائیڈن نے اہم قدم اٹھا لیا

    واشنگٹن: امریکا اب مقامی مصنوعات کی خرید کو ہی ترجیح دے گا، اس سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک قرارداد پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وفاقی اداروں کی جانب سے امریکی مصنوعات کی خرید کو اوّلیت دینے پر مبنی ایک قرارداد پر دستخط کر دیے ہیں۔

    بائیڈن نے مذکورہ قرار داد پر دستخط سے قبل اوول آفس میں گفتگو میں کہا کہ امریکا کا مستقبل مقامی پیداوار پر انحصار کرتا ہے، لہٰذا ٹیکس دہندگان کی رقوم کو وفاقی حکومت کی جانب سے مقامی مصنوعات کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا قومی سلامتی، انسانی امداد اور ہنگامی ضروریات کو مبرا رکھتے ہوئے اب صرف امریکی مصنوعات کو ترجیح دی جائے گی۔

    خواجہ سرا فوجیوں پر پابندی، جوبائیڈن کا بڑا قدم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اوول آفس میں جو بائیڈن نے ایک اور اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر بھرتی پر سے پابندی اٹھ گئی، یہ پابندی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عائد کی تھی۔

    دستخط سے قبل اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا تھا کہ یہ ایگزیکٹو آرڈر اس پوزیشن کو بحال کر رہا ہے جس کی پچھلے کمانڈرز اور سیکریٹریز نے بھی حمایت کی ہے، اور میرا مقصد تمام اہل امریکیوں کو وردی میں اپنے ملک کی خدمت کرنے کے قابل بنانا ہے۔

  • جوبائیڈن کی صدارت میں امریکی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہوگئی

    جوبائیڈن کی صدارت میں امریکی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہوگئی

    واشنگٹن: جوبائیڈن کی صدارت میں امریکی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، نومنتخب صدر کی ٹیم میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن کی کابینہ میں نائب صدر سے لے کر وزارت خزانہ اور خفیہ اداروں کی کمان تک سبھی خواتین سنبھالیں گی، نیا صدر، نئی ٹیم، نئی تاریخ، جوبائیڈن نے امریکا کو چلانے کے لیے ایسی ٹیم بنائی ہے، جس کی مثال امریکی تاریخ میں نہیں ملتی۔

    امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نائب صدر ہوں گی، کاملا ہیرس سینیٹر اور کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں، امریکی وزارت خزانہ اور خفیہ اداروں کی قیادت کرنے والی بھی خواتین ہوں گی۔

    جینیٹ یلن وزیر خزانہ اور ایورل ہینز کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد کیا گیا ہے، سفارت کاری کا 35 سالہ تجربہ رکھنے والی لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو اقوامِ متحدہ میں امریکا کی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

    نو منتخب امریکی صدر کو کس بڑے پاکستانی اعزاز سے نوازا جا چکا ہے؟

    وزارت داخلہ کا قلم دان دینے کے لیے ایک تارک وطن کیوبن نژاد الحاندرو مایورکاس کا انتخاب کیا گیاہے، نئے امریکی وزیر خارجہ اوباما انتظامیہ میں کام کرنے والے انھتونی بلنکن ہوں گے۔

    جوبائیڈن کے مشیروں میں بھارتی اور پاکستانی نژاد شہری بھی شامل ہیں، پاکستانی نژاد علی زیدی ڈپٹی نیشنل کلائمٹ ایڈوائزر اور سلمان احمد خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل ہیں۔

    کشمیری نژاد سمیرہ فضیلی کو نیشنل اکنامک کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے، اسی طرح کشمیری نژاد عائشہ ڈیجیٹل اسٹریٹیجی کے لیے پارٹنرشپ منیجر ہوں گی۔