Tag: امریکی صدر ٹرمپ

  • امریکی صدر ٹرمپ کا سال کے اختتام سے پہلے چینی صدر سے ملاقات کا عندیہ

    امریکی صدر ٹرمپ کا سال کے اختتام سے پہلے چینی صدر سے ملاقات کا عندیہ

    واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے جلد چینی صدر سے ملاقات کا عندیہ دے دیا اور کہا امکان ہے کہ ملاقات سال کے اختتام سے پہلے ہو جائے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری چینی صدرشی جن پنگ سےجلدملاقات متوقع ہے، امکان ہےکہ ملاقات سال کے اختتام سے پہلے ہوجائے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی حکام سے تجارتی مذاکرات پر امریکی وزیرخزانہ سے گفتگو ہوئی ہے، امریکی وزیر خزانہ چینی حکام کیساتھ بات چیت سے مطمئن نظر آئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ روس نے امن کی نئی ڈیڈ لائن پرکوئی ردعمل نہیں دیا ، روس کی معیشت کیخلاف نئے محصولات 10روز میں نافذ ہوں گے، کریملن کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، افسوس ہے کہ روس نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

    یاد رہے رواں ماہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ملائیشیا کے کوالالمپور میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں ںے صحافیوں سے امریکا اور چین صدر کی ملاقات سے متلق بتایا تھا۔

    مارکو روبیو نے گفتگو کو تعمیری اور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مثبت میٹنگ تھی اور بہت کام کرنا ہے، امریکا اور چین کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبے موجود ہیں, ہم دو بڑے، طاقتور ملک ہیں، اور ہمیشہ ایسے مسائل ہوتے رہتے ہیں جن پر ہم متفق نہیں ہوتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر سے ملاقات کیلئے امریکی صدر کے ممکنہ دورہ چین کا امکان ہے، مشکلات بہت زیادہ ہیں لیکن دونوں فریق اسےحل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی، مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کی  ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا

    پاک بھارت کشیدگی، مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے پھر امریکا کی ثالثی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بتایا کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پربات ہوئی، جو پینتیس منٹ جاری رہی۔

    وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ سے کہا کہ بھارت پاکستان سے تنازع پر نہ تیسرے فریق کی ثالثی قبول کرتا ہے نہ کرے گا، اس وقت کسی قسم کے مذاکرات یا ثالثی کی کوشش کی گنجائش نہیں ۔

    بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے ماضی میں نہ ثالثی کو قبول کیا ہے اور نہ کبھی کرے گا، جنگ بند کرنے کی بات چیت بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست فوجی چینلز کے ذریعے ہوئی تاہم وائٹ ہاوس نے دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت پر کوئی بیان نہیں دی۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر پر آپ کی طویل عرصے سے دشمنی ہے، میں آپ کا ثالث بنوں گا۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا انتظام کیا، ممکنہ جوہری جنگ کو روکا گیا۔

    ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بلز پر دستخط کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہندوستان اور پاکستان جوہری حملہ کرنے والے ہیں لیکن میں نے جنگ روک دی ہیں۔

  • اب بھی کہتا ہوں ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ سب ختم ہوجائے: ٹرمپ

    اب بھی کہتا ہوں ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ سب ختم ہوجائے: ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کو بار بار ڈیل کرنے کا موقع دیا اور اب بھی کہتا ہوں ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ سب کچھ ختم ہوجائے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران اس تباہی کو روک سکتا ہے، ایران کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ معاہدہ کر لے اس سے پہلےکچھ بھی باقی نہ بچے، مزید حملے اس سے بھی زیادہ وحشیانہ ہوسکتے ہیں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ایرانی سخت گیر لوگوں نے بہادری سے بات کی، لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا ہونے والا ہے، وہ سب اب مر چکے ہیں، اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو یہ اور بھی بدتر ہو جائے گا پہلے ہی بہت بڑی موت اور تباہی ہو چکی ہے، لیکن اس قتل عام کو روکنے کے لیے ابھی بھی وقت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

    اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور جوہری سائنسدان شہید

    امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں، انتظامیہ کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے، ایران عظیم ملک بن سکتا ہے، لیکن اس کیلئے انہیں پہلے نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کو مکمل طور پر ترک کرنا ہوگا۔

    اس سے پہلے فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی منصوبوں کا علم تھا لیکن امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، ایران پر اسرائیلی حملوں میں واشنگٹن ملوث نہیں۔

  • امریکی صدر ٹرمپ  کا 12 ممالک پر مکمل سفری پابندی  کے اقدام کا دفاع

    امریکی صدر ٹرمپ کا 12 ممالک پر مکمل سفری پابندی کے اقدام کا دفاع

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے 12 ممالک پر مکمل سفری پابندی کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہم اپنے ملک میں برے لوگوں کو آنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں امریکی صدر نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے، جرمنی میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر بات کریں گے، جرمنی کےساتھ ہمارے تعلقات اہم ہیں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں جو کچھ ہورہا ہے افسوسناک ہے، میرانہیں خیال کہ روس یوکرین امن معاہدے پر دستخط کریں گے ، مصر قریبی شراکت دار ہے،وہاں چیزیں کنٹرول میں ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدر نے 12 ممالک پر مکمل سفری پابندی کا اعلان کردیا

    ملاقات میں امریکی صدر نے 12 ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک میں برے لوگوں کوآنے سے روکنا چاہتےہیں، بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خوفناک لوگوں کو امریکا آنے دیا، ہم ایسےلوگوں کو ایک ایک کر کے نکال رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں اس وقت ہزاروں قاتل موجودہیں، نہیں چاہتےمزید برے لوگ امریکامیں آئیں، براکہہ کرمیں کافی نرمی سے کام لے رہا ہوں۔

  • غزہ میں جنگ بند کرو ورنہ ……. امریکی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت پیغام

    غزہ میں جنگ بند کرو ورنہ ……. امریکی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت پیغام

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہ غزہ میں جنگ بند کرو ورنہ امریکی حمایت سے محروم ہو جاؤ گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے ٹرمپ کے معاونین نے اسرائیلی حکام کو واضح پیغام دیا ہے اگر جنگ نہ رکی تو ہم آپ کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیرخارجہ گیدون سار کا کہنا ہے امریکی صدر کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد اسرائیل نے محدود امداد کھولنے کا فیصلہ کیا۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کو امریکا کی جانب سے شدید دباؤ ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایک حتمی معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے، جب کہ واشنگٹن کی جانب سے دباؤ واضح طور پر اور شدت اختیار کر چکا ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں ٹرمپ کی اس پیغام رسانی کے بعد شدید اضطراب کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : اسرائیل غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے بڑے پیمانے پر امداد داخل ہونے دے، فرانس

    ذرائع کے مطابق امریکہ اس وقت حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر رہا ہے، جبکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بالواسطہ بات چیت کا عمل بھی جاری ہے۔

    یاد رہے اتوار کی شب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں کچھ غذائی امدادی سامان داخل ہونے کی اجازت دی تھی جو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کا فیصلہ تھا۔

  • امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار

    امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت کشیدہ حالات کے دوران حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ریاض میں سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں جہاں انہوں نے امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات سے متعلق گفتگو کی وہیں کئی عالمی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

    ٹرمپ نے دوران خطاب پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو یہ کتنا اچھا ہوگا کہ دونوں (پاکستان اور بھارت) کو باہر ڈنر پر لے جائیں۔

    ٹرمپ کا یہ جملہ سن کر تقریب میں موجود وزیر خارجہ مارکو روبیو مسکرا دیے۔
    خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج طاقتور ہے لیکن مجھے جنگیں پسند نہیں ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرایا ہے اور دونوں سے کہا ہے کہ جھگڑا چھوڑیں اور کچھ تجارت کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں۔ امید ہے کہ وہ سیز فائر پر قائم رہیں گی۔

    اس موقع پر امریکی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

  • بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ٹرمپ

    بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘امریکی ثالثی میں پاکستان بھارت کےرات بھرمذاکرات رہے، دونوں ممالک میں سیزفائر کا اعلان کرتے خوشی ہورہی ہے۔’

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ‘دونوں ممالک فوری سیز فائر کیلئے رضا مند ہوگئے ہیں، سیز فائر کرنے پر دونوں ممالک کا شکر گزار ہوں اور دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور بھارت نے سمجھ داری سے کام لیا۔’

    یاد رہے آج صبح : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

    جس میں امریکا کی جانب سے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے تعاون کی پیش کش کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا رابطہ

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا فریقین کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا مارکو روبیو نے تعمیری بات چیت کے لیے مدد کی پیش کش کی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فریقین سے تحمل کی اپیل کی تھی۔

    آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص

    واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے

  • ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کر دیا

    ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو برطرف کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک والٹز کے بطور امریکی مشیر قومی سلامتی کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے 100 روز مکمل ہوتے ہی ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی ہوگئی، ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو  عہدے سے ہٹا دیا۔

    صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں والٹز کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی جگہ وقتی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر بھی کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے اسکینڈل پر مائیک والٹز کو سخت تنقید کا سامنا تھا، اس سے قبل رپورٹ سامنے آرہی تھیں کہ مائیک والٹز جلد عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔

  • آپ نے گھبرانا نہیں ہے،  ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو مشورہ

    آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو مشورہ

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے معاشی بے یقینی سے دوچار امریکی شہریوں کو مشورہ دیا آپ نے گھبرانا نہیں ہے، صبرکریں اورحوصلہ رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف نے دنیا کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    یورپ، امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹیں میں تاریخی گراوٹ دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔

    ٹرمپ نے معاشی بے یقینی سے دوچار امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے، کمزوراور بےوقوف نہ بنیں، صبرکریں اورحوصلہ رکھیں، عظمت آپ کا مقدربنے گی۔

    امریکی صدرنے مزید لکھا کئی ممالک ٹیرف پرہم سے بات کرنا چاہتے ہیں، یورپی یونین سےتجارت کومنصفانہ اورباہمی ہونا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے ٹیرف کی بات اس لیے نہیں کررہے کیونکہ روس کےساتھ تجارت نہیں کررہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جلاد ملاقات کروائیں گے۔

    گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کےسوال پر کہا تھا جان بوجھ کر اسٹاک امرکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا، امریکا کی سابق بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ہم ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا وہ ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک دیگر ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکا کے برابر نہیں کردیتے.

  • ایران کی امریکی صدر ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش پھر مسترد

    ایران کی امریکی صدر ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش پھر مسترد

    تہران : ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کریا اور کہا کہ بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

    خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایک سینیئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہےالبتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔

    ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بالواسطہ مذاکرات سے ہمیں یہ اندازہ لگانے کا موقع ملے گا کہ امریکا سیاسی حل کے لیے کتنا سنجیدہ ہے، اگرچہ یہ راستہ مشکل ہو سکتا ہے، لیکن اگر امریکا اس کی حمایت کرے تو جلد ہی یہ بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی پروگرام پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ  ایران برابری کی بنیاد پر بات چیت کیلئے تیار ہے، ایرانی صدر نے سوال کیا کہ اگر امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں کا کیا جواز؟

    ٹرمپ نے دھمکیوں کے بعد ایران کو براہ راست مذاکرات کی تجویز دے دی

    انھوں نے کہا کہ ایک طرف دھمکیاں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، امریکا ایران ہی کی نہیں دنیا بھر کی تذلیل کررہا ہے۔

    مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف دھمکیاں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، امریکا ایران ہی کی نہیں دنیا بھر کی تذلیل کررہا ہے، دھمکی آمیز رویہ مذاکرات کی پیشکش سے متصادم ہے۔

    خیا ل رہے کہ ٹرمپ نے سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں ایران پر بمباری کی دھمکی دی تھی اور بعد ازاں ایران کو براہ راست مذاکرات کی تجویز دی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دھمکیوں کے باوجود ایران امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر راضی ہو سکتا ہے۔