Tag: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

  • امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا۔

    اس موقع پر ٹرمپ مسجد کے مختلف حصوں میں گئے اور فن تعمیر سمیت نقش ونگار میں عرب ثقافتی اظہار کو قابل رشک قرار دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کے ولی عہد نے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر 1996 کو شروع ہوئی تھی اور گیارہ سال بعد 2007 میں مکمل ہوئی۔

    رپورٹس کے مطابق مسجد کی تعمیر میں اتنا طویل عرصہ لگنے کی وجہ دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال بتایا جاتا ہے۔

    فن تعمیر کے اعلیٰ مظہر کی حامل اس مسجد میں 82 گنبد اور ایک ہزار سے زائد ستون ہیں۔

    ٹرمپ نے مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی عظمت کی علامت قرار دیتے ہوئے اسلامی فنِ تعمیر کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی شیخ زاید جامع مسجد میں ایک وقت میں 40 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح اس مسجد کو دیکھنے دنیا بھر سے ابوظہبی پہنچتے ہیں۔

    دوسری جانب ٹیرف معاملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی عوامی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    امریکی سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ووٹرز کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے مطمئن ہے، تازہ سروے میں معیشت اور مہنگائی سے متعلق عوام کی پریشانی میں کمی نظر آئی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کی وجہ بائیڈن دور کی ناکام پالیسیاں ہیں، سروے رپورٹس میں 44 فیصد افراد نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان (AI) شراکت داری کا آغاز

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

  • مودی کی بے جا حمایت کرنے پر کنگنا رناوت کی ہوئی بے عزتی

    مودی کی بے جا حمایت کرنے پر کنگنا رناوت کی ہوئی بے عزتی

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا کی ٹرمپ کیخلاف پوسٹ کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہوائیاں اڑ گئیں اور پوسٹ ہی ڈیلیٹ کروادی۔

    بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ ان کےلیے شرمندگی کا باعث بن گئی، اپنی پارٹی کی سرزنش کے بعد کنگنا کو نہ صرف ٹرمپ کےخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی بلکہ سرعام وضاحت بھی پیش کرنا پڑ گئی۔


    اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کنگنا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقابل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ مودی سے جلتے ہیں۔

    کنگنا کا ڈیلیٹ شدہ پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر ہیں مگر دنیا میں سب سے زیادہ جس لیڈر کو پسند کیا جاتا ہے وہ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، یہ ٹرمپ کی دوسری جبکہ مودی کی تیسری ٹرم ہے، ٹرمپ ایلفا میل ہیں مگر مودی ایلفا میل کے بھی باپ ہیں۔

    اداکارہ کی اس ٹوئٹ کے فوری بعد ہی بی جے پی کے لیڈروں نے ان کے کان کھینچے اور سرزنش کرتے ہوئے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔

    جس کے بعد اپنی دوسری پوسٹ میں کنگنا رناوت صفائیاں پیش کرتی نظر آئیں، انھوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ پارٹی صدر جے پی نندا جی نے مجھے کال کی اور اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا جو میں نے ٹرمپ کے حوالے سے کی تھی۔

    کنگا نے بتایا کہ انھوں نے یہ پوسٹ اس لیے کی تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو ایپل کی مصنوعات بھارت میں مینوفیکچر نہ کرنے کا کہا تھا۔

  • امریکی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دلچسپ سوال

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دلچسپ سوال

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دلچسپ سوال کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت سعودی عرب میں موجود ہے جہاں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا جس کی مالیت 142ارب ڈالر ہے۔

    اس دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران ایک دلچسپ لمحہ آیا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے مسکرا کر پوچھا "تم بہت محنت کرتے ہو۔۔۔ کیا تم سوتے بھی ہو، محمد؟”جس پر بن سلمان نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا "کوشش کرتا ہوں!”

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے امیریکی صدر کا شاندار استقبال کیا، سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی لڑاکا طیاروں نے ٹرمپ کے ائیرفورس ون کو حصار میں لے کر ائیرپورٹ تک پہنچایا۔

    سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کا پُرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے کچھ دیر تبادلہ خیال کیا۔

    خیال رہے کہ اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ اہم دورے کے آغاز پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، اس موقع پر امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد نے امریکی صدرکا استقبال کیا، شاہی محل پہنچنے پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ چاق و چوبند دستے نے امریکی صدرکو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ گھڑ سواروں کے حصار میں رائل پیلس پہنچے، رائل پیلس پہنچنے پر امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    صدر ٹرمپ کو ریاض پہنچنے پر روایتی عربی قہوہ پیش کیا گیا اور ان کی محمد بن سلمان سے بند کمرہ ملاقات بھی ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ امریکی صدر وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے۔ وہ اس دورے میں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک قابل فخر، خوش حال اور کامیاب مشرقِ وسطیٰ چاہتے ہیں، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کے تعلقات باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ٹرمپ قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے کا بھی دورہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطی کا بڑا مقصد کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ قطر کی جانب سے تحفے میں دیے جانے والا بولنگ طیارہ بھی قبول کریں گے، اور اس قطری طیارے کو امریکی فوج ایئر فورس ون میں ڈھالے گی، خیال رہے کہ ایئر فورس ون طیارہ امریکی صدر کے زیر استعمال ہوتا ہے۔

    مشرق وسطیٰ کے دورے میں ٹرمپ عرب رہنماؤں سے اسرائیل غزہ، اور ایران کے معاملے پر بھی بات کریں گے، امریکی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

    شیخ حمدان نے گولڈن ویزا سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

    ادھر روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر نے قطری شاہی خاندان کی جانب سے تحفے کے طور پر ہوائی جہاز قبول کرنے کے اپنے منصوبے کے بارے میں اخلاقی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز اس فراخ دلانہ پیش کش کو ٹھکرانا ”احمقانہ“ ہوگا۔

  • ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں، ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں۔

    اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں، امید ہے ایران کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، یہ ان کے مفاد میں ہے۔

    امریکی صدر کی ایٹمی پروگرام پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش، ایران کا ردعمل آگیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ سے بچنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے ان ممالک میں ہنگامی لینڈنگ کے خطرے سے بچنے کے لیے واشنگٹن کے لیے طویل پرواز کا راستہ اختیار کیا جو ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ گرفتاری کو نافذ کر سکتے تھے۔

    ’بہتر ہوگا ہم براہ راست مذاکرات کریں‘: ٹرمپ کی ایران کو تجویز

    فلائٹ ریڈار24 ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کا ایک طیارہ جو نیتن یاہو کو لے کر ہنگری سے امریکا کے لیے روانہ ہوا تھا، گرفتاری کے بین الاقوامی وارنٹ کے باوجود فرانسیسی فضائی حدود سے گزرا۔

    گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے غزہ میں جنگ کے لیے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/armed-forces-in-iran-on-high-alert/

  • ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، امریکی صدر ٹرمپ ڈٹ گئے

    ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، امریکی صدر ٹرمپ ڈٹ گئے

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کیے بغیر مزاکرات نہیں ہو سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر اسٹاک امرکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا، امریکا کی سابق بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ہم ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لا رہے ہیں۔

    امریکی صدر ٹیرف پر ڈٹ گئے اور کہا وہ ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک دیگر ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکا کے برابر نہیں کردیتے.

    عالمی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال سےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کےمستقبل سےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، نہیں چاہتے کہ عالمی مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہو لیکن کسی چیز کو ٹھیک کرنے کیلئے کبھی کبھار دوا لینا پڑتی ہے

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے ٹیرف پر یورپی اور ایشیائی رہنماؤں سے بات ہوئی تاہم جب تک چین کے ساتھ تجاری خسارہ حل نہیں کریں گے ڈیل نہیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔

  • پیوٹن اگر جنگ بندی پر نہ مانے تو لگتا ہے کہ یہ بُری خبر ہو گی: ٹرمپ

    پیوٹن اگر جنگ بندی پر نہ مانے تو لگتا ہے کہ یہ بُری خبر ہو گی: ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پیوٹن اگر جنگ بندی پر نہ مانے تو یہ بُری خبر ہو گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ راضی ہوجائیں گے۔

    اتوار کو نشر ہونے والے امریکی نیوز آؤٹ لیٹ کے ریکارڈ شدہ انٹرویو میں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے والی بات تھوڑا سا طنزیہ تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا اصل مطلب یہ تھا کہ میں اس جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہوں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں کامیاب ہو جاؤں گا، ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوٹن جنگ بندی پر راضی نہیں ہوئے تو یہ "اس دنیا کے لیے بری خبر” ہو گی۔

    روس یوکرین جنگ خاتمے میں حقیقی پیشرفت کی امید ہے: امریکا

    واضح رہے کہ ٹرمپ 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز کے لیے پیوٹن کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے یوکرین نے گزشتہ ہفتے قبول کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2023 میں سی این این ٹاؤن ہال میں کہا تھا کہ روسی اور یوکرینی مر رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ نہ مریں اور میں یہ 24 گھنٹے میں کر لوں گا۔

    سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک جنگ ہے جسے ختم ہونا ہے، میں صدر بننے سے قبل ہی اسے ختم کرواؤں گا، جب میں صدر منتخب ہوں گا تو ایک فریق سے بات کروں گا پھر دوسرے سے، میں انہیں اکٹھا کروں گا۔

  • روس یوکرین جنگ خاتمے میں حقیقی پیشرفت کی امید ہے: امریکا

    روس یوکرین جنگ خاتمے میں حقیقی پیشرفت کی امید ہے: امریکا

    امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے رواں ہفتے ٹیلی فون پر بات کرسکتے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں گزشتہ ہفتے روسی صدر سے ملاقات مثبت قرار دیا۔

    امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ یوکرین روس اختلافات کم ہوئے ہیں، صدر پیوٹن نے ٹرمپ کے فلسفے سے اتفاق کیا ہے، صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    اسٹیو وٹکوف نے مزید کہا کہ امریکی مذاکراتی ٹیم اس ہفتے یوکرین اور روسی وفود سے ملاقات کرے گی، روس یوکرین جنگ خاتمے میں حقیقی پیش رفت کی امید ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیووٹکوف نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔

  • یوکرین مکمل جنگ بندی پر رضامند، امید ہے روس بھی ایسا ہی کریگا، ٹرمپ

    یوکرین مکمل جنگ بندی پر رضامند، امید ہے روس بھی ایسا ہی کریگا، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین نے مکمل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، امید ہے روس بھی ایسا ہی کریگا۔

    نیٹو چیف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یوکرین نے مکمل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ہم امید کررہے ہیں کہ روس بھی ایسا ہی کرے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر مزید کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کو ختم کرنا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم قریب آرہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، 2 ہزارکے قریب لوگ ہر ہفتے ہلاک ہورہے ہیں، جنگ ختم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روس نے اوباما اور بش کے ادوار میں کئی علاقوں پر قبضہ کیا لیکن میرے دور گزشتہ دور حکومت میں روس نے کہیں حملہ نہیں کیا۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے ساتھ تعاون برابری کی بنیاد پر کریں گے، اس کو امریکا کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنا پڑے گا، نیٹو کو اپنے بل ادا کرنے پڑیں گے۔

    ٹرمپ سفری پابندیوں سے متعلق صحافی کے سوال پر بھی غصہ میں آگئے تھے، آئر لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے صحافی کو سوال پوچھنے پر کھری کھری سنائی تھیں۔

  • ٹرمپ نے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

    ٹرمپ نے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ، اب امریکا کرپٹو کرنسی ریزرو کا عالمی دارالحکومت بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔

    ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکا کرپٹو کرنسی ریزرو کا عالمی دارالحکومت بنے گا ، امریکی حکومت بٹ کوائن کا اسٹریٹجک ریزرو قائم کرے گی۔

    امریکا کے پاس دو لاکھ بٹ کوائن ہیں، جن کی مالیت ساڑھے سترہ ارب ڈالر ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ، کامرس اضافی بٹ کوائن اثاثوں کیلئے کام کریں گے ، جس میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اثاثے جمع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    کرپٹو کرنسی انڈسٹری کے قائدین نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اثاثے جمع کرنے کے لیے اقدامات پر ٹرمپ نے کہا کہ کرپٹو ذخائر جمع کرنے کے لیے ٹیکس دہندگان پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، امریکہ یہ اصول اپنائے گا کہ اپنا بِٹ کوائن کبھی نہ بیچو۔

    یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے چند رو زپہلے پانچ کرپٹو کرنسی کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جنھیں وہ ایک نئے اسٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

    امریکی ڈیجیٹل ریزرو کا مقصد امریکا کو ’کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت‘ بنانا ہے، امریکی صدر نے بٹ کوائن کے علاوہ ایتھیریم، ایکس آر پی ، سولانا اور کارڈانو کو بھی امریکی ڈیجیٹل ریزرو کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔