Tag: امریکی صدر

  • ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، صدر آزاد کشمیر کا خیرمقدم

    ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، صدر آزاد کشمیر کا خیرمقدم

    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا ایک بار پھر خیرمقدم کیا۔

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات دنیا میں کسی بھی جگہ ہو سکتے ہیں، مذہبی انتشار کیلئے مقبوضہ کشمیر کے انتخابی حلقوں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آبادی کے تناسب کو بدلنا شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو بھارت نے ایک بار پھر مسترد کر دیا، پلوامہ کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم شروع کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتشار کیلئے مقبوضہ کشمیر کے انتخابی حلقوں کو تبدیل کیا جارہا ہے، بھارتی ریاستوں کے لوگوں کو کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے۔

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اسلحے کی نوک پر حراساں کیا جا رہا ہے، ہندوستان کے اس اقدام پر لوگ سراپا احتجاج ہیں، بھارت دہشتگری کے تحت نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بھی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات دنیا میں کسی بھی جگہ ہو سکتے ہیں، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ثالثی کا کہا ہے اور بھارت نے پھر اس آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: وزیراعظم عمران خان

    امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا. انھوں نے کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیا.

    اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دورہ امریکا میں صدرٹرمپ کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی، امریکی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز امریکا کے کامیابی دورے کے بعد پاکستان لوٹے تھے.

    وزیراعظم عمران خان نے وطن پہنچتے ہی حکومتی امور سنبھالنے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا.

    مزید پڑھیں: کامیاب دورہ امریکا: عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈرز کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آگئے

    خیال رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے کامیاب دورے میں امریکی صدر سے ملاقات کی، جنھوں‌ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی اور امید ظاہر کی عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے مراحل طے کرے گا.

    وزیر اعظم نے مائیک پومپیو سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی اور مختلف فورمز سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیاں اجاگر کیں.

  • بزنس کمیونٹی کا ٹرمپ کے باہمی تجارتی حجم کو 12گنا تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم

    بزنس کمیونٹی کا ٹرمپ کے باہمی تجارتی حجم کو 12گنا تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم

    لاہور: بزنس کمیونٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے باہمی تجارتی حجم کو 12گنا تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    کاروباری برادری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باہمی تجارتی حجم کو بارہ گنا تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین وسائل سے مالامال ہونے کی وجہ سے پاکستان سرمایا کاری کیلئے انتہائی پرکشش ملک ہے۔

    پاک یو ایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین، سینئر نائب صدر سارک چیمبر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے باہمی تجارت میں اضافے اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں افتخار ملک نے کہا کہ غیر ملکی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع اور یہاں میسر اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور امریکا کی حکومتیں اقتصادی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں لہذا دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایا کاری پر مذاکرات کو با معنی ہونا چاہئے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور ایک ملین سے زائد پاکستانی امریکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں توانائی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے کی بہترین صلاحیت ہے، دونوں حکومتوں کو کاروباری اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • عمران خان ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا

    عمران خان ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا

    واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی ایشیا کے امن واستحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ امریکا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے عزم پرقائم ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق امریکی صدر پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی، تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، مضبوط تعلقات امریکا پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان نے افغانستان امن بات چیت کرانے کے لیے کوششیں کی ہیں۔

    واہٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق پاک امریکا مضبوط شراکت کا راستہ افغانستان میں تنازع کے پرامن حل میں ہے، پاکستان کا تمام دہشت گرد گروپوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اقدام بہت اہم ہوگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان 2018 میں 6.6 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا نیا ریکارڈ بنا، پاکستان کی برآمدات بڑھنے سے امریکا میں 10 ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں۔

    وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق امریکی کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی لا رہی ہیں، پاکستان نے مارچ 2017 تا اپریل 2019 تک امریکا سے بڑی مقدار میں ایل این جی خریدی۔

    امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔ پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش بھی کی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان عظیم ملک ہے اور وہاں کے لوگ عظیم ہیں، وزیرخارجہ

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان عظیم ملک ہے اور وہاں کے لوگ عظیم ہیں، وزیرخارجہ

    واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسیع بنیادوں پرپارٹنرشپ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اول آفس میں ملاقات 40 منٹ سے زائد رہی، آج کی نشستوں کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تینوں نشستوں میں بڑی اچھی اور کھل کر بات چیت ہوئی، تیسری نشست میں سربراہان کے ساتھ وفود بھی موجود تھے، پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ فاٹا الیکشن کے ساتھ دنیا کو بہت بڑا سگنل دیا گیا، جو علاقہ غیر تھا وہاں انتخابات کروائے گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فاٹا انتخابات کو کامیابی قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کو عظیم ملک اور وہاں کے لوگوں کو عظیم قرار دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اچھے آدمی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی سے ہٹ کر پاکستان سے نیا رشتہ استوارکرنا اور مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا، وزیراعظم نے ہمیشہ افغان مسئلے کے فوجی حل کی مخالفت کی، آج ملاقات میں وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے درمیان امن دونوں ممالک کےعوام کی خواہش ہے، اس معاملے میں بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کی تاریخ سے امریکی صدر کو آگاہ کیا ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور تشدد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

  • ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا خیرمقدم

    ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا خیرمقدم

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کا خیرمقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کے دوران پیش کش کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے وہ ثالث بننے کو تیار ہیں۔

    چیئرمین کشمیر کونسل یوری یونین علی رضاسید کا کہنا تھا کہ کشمیر پر ثالثی پر امریکی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، تنازعہ کشمیر ایک لمبے عرصے سے حل طلب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    علی رضا سید نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم بند کروائے۔

    عمران خان ٹرمپ ملاقات، امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی

    خیال رہے کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کر دی ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

  • امریکی صدر نے عمران خان کے لیے الیکشن مہم چلانے کا اعلان کر دیا

    امریکی صدر نے عمران خان کے لیے الیکشن مہم چلانے کا اعلان کر دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لیے الیکشن مہم چلانے کا حیرت انگیز اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کے مابین تاریخی ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑیں گے تو ان کی کام یابی کے لیے وہ خود مہم چلائیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا الیکشن میرا بھی ہوگا اور عمران خان کا بھی، عمران خان کے پاس ابھی وقت ہے لیکن میرے پاس وقت کم ہے، وہ الیکشن لڑیں گے تو ان کی کام یابی کے لیے خود مہم چلاؤں گا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ انھیں عمران خان کی موجودہ حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں، جس طرح عمران خان سخت ہیں اسی طرح پاکستانی عوام بھی سخت جان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان ٹرمپ ملاقات، امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ پاکستان نے مجھے آج تک بلایا ہی نہیں، پاکستان مجھے جب بھی بلائے گا میں ضرور جاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت 10 نہیں 20 گنا زیادہ ہونی چاہیے، ہم امداد سے زیادہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں، پاکستان چاہے تو کردار ادا کر سکتا ہوں، ایران کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں، ایران نے اپنی حدیں پار کی ہیں، خطے کے امن کو خراب کر رہا ہے، پاکستان کی پچھلی حکومتوں نے تعاون نہیں کیا، اوباما حکومت بھی مسئلے کا حل نہ نکال سکی، امید ہے وزیر اعظم عمران خان اس مسئلے کو حل کریں گے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ کی ایک تقریر میں 20 جھوٹ

    امریکی صدر ٹرمپ کی ایک تقریر میں 20 جھوٹ

    واشنگٹن:امریکی نشریاتی ادارے نے جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ ہر چوبیس گھنٹے میں بیس بار جھوٹ بولتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں اپنی ایک تقریر میں کم سے کم بیس بار جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی نے ٹرمپ کے دور صدارت میں ان کی دوسری سب سے طولانی تقریرکا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ شمالی کیرولینا میں ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی کم سے کم بیس بارجھوٹ بولا ہے۔

    امریکی ٹی وی نے داخلی اور غیرملکی مسائل کے بارے میں ٹرمپ کے مسلسل جھوٹ کے سلسلے میں فیکٹ چیکر کے نام سے ایک خصوصی پیج بنایا ہے جس میں اس نے ٹرمپ کے دعوؤں اور جھوٹ کا جائزہ لیا ہے۔

    امریکی ٹی وی نے اپنی جائزہ رپورٹ میں لکھا کہ ٹرمپ ہر چوبیس گھنٹے میں بیس بار جھوٹ بولتے ہیں۔

    تجزیہ نگاروں نے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ ٹرمپ 2020کے صدارتی انتخابات میں جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعووں کی ساری حدیں پار کردیں گے۔

    ٹرمپ کے جھوٹ اور ان کے بے ادبانہ روئیے کی وجہ سے امریکا کے بہت سے سیاستدانوں کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ملک کا صدر نہیں بننا چاہئے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ  گئے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی وزیراعظم پاکستان کے دورہ امریکا کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

    پاکستانی سفارت خانہ دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم عمران خان کے دورے کے انتظامات پر بریفنگ دے گا۔ وزیرخارجہ آج پاکستانی سفارت خانے میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان امریکی صدر کی دعوت پر امریکا کا 21 سے 23 جولائی تک کا تین روزہ دورہ کریں گے، دورے سے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

    دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے کی تصدیق کردی

    وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم اور ٹرمپ کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت ہوگی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان امریکی کانگریس کے ارکان، کارپوریٹ سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم مختلف تقریبات میں شرکاء کو نیا پاکستان وژن سے متعلق آگاہ کریں گے اور امریکا کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت بھی بتائیں گے۔

  • امریکی صدر ایران پر آخری درجے کا دباؤ ڈالنے کے لیے تیار

    امریکی صدر ایران پر آخری درجے کا دباؤ ڈالنے کے لیے تیار

    واشنگٹن: ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کہا ہے کہ ایران کے لیے مستقبل میں مزید سخت اقدامات ممکن ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں برائن ہک کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر آخری درجے کا دباﺅ ڈالنے کی مہم چلانے کے لیے تیار ہیں۔

    ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ خلیج کے سمندری تحفظ کے حوالے سے جلد ہی ایک کانفرنس بحرین میں منعقد کی جائے گی جس میں 65 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر آخری درجے کا دباﺅ ڈالنے کی مہم چلانے کے لیے تیار ہیں، جس کے ایران کو شدید دھچکا پہنچے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایرانی رجیم کو تیل کی مد میں حاصل ہونے والے سالانہ 50 ارب ڈالر کے سرمائے سے محروم کردیا ہے۔

    ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر یورپی ممالک سمیت اسرائیل کو بھی شدید تشویش ہے، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ جب تک ایران کے جوہری میزائل یورپی ممالک کی سرزمین پر نہیں گریں گے تب تک وہ نیند سے بیدار نہیں ہوں گے۔

    یورپی ممالک کو اپنی سرزمین پر ایرانی جوہری میزائل گرنے کا انتظار ہے: نیتن یاہو

    واضح رہے کہ حال ہی میں یورپی یونین نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں اتنی بڑی نہیں ہیں، اس تنازعے کو باآسانی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔