Tag: امریکی طیارہ حادثہ

  • امریکی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی

    امریکی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی

    امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ دنوں ہونے والے خوفناک طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ دنوں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے فضا میں ٹکرانے کے حادثے میں تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا تھا۔

    اس افسوسناک حادثے میں پاکستانی خاتون اسریٰ حسین بھی جاں بحق ہوئی تھیں، جن کی لاش مل گئی ہے اور اس کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسریٰ حسین کو آج (اتوار) کو انڈیانا پولس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    اسریٰ حسین اپنے کام کے سلسلے میں کنساس گئی ہوئی تھیں، اور واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حادثے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

    واضح رہے کہ 26 سالہ سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔

    انہوں نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

    واشنگٹن طیارہ حادثہ: جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون نے حادثے سے 20 منٹ قبل شوہر کو کیا میسج کیا تھا؟

    بدنصیب طیارے کی سوار متوفی خاتون نے موت سے قبل آخری ٹیکسٹ میسج اپنے شوہر کو کیا تھا۔

  • امریکی طیارہ حادثہ: کتے نے نوجوان کو موت کے منہ میں جانے سے کیسے بچایا؟

    امریکی طیارہ حادثہ: کتے نے نوجوان کو موت کے منہ میں جانے سے کیسے بچایا؟

    امریکا میں گزشتہ روز تباہ ہونے والے بدقسمت مسافر طیارے میں ایک نوجوان سوار نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے قریب گزشتہ روز مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے فضا میں تصادم کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا۔

    تاہم اس طیارے نے ایک مسافر کو ساتھ لیے بغیر اڑان بھری تھی، جس کی وجہ سے وہ خوش قسمت نوجوان لقمہ اجل بننے سے محفوظ رہا اور اس کی وجہ بھی انتہائی حیران کن ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خوش نصیب نوجوان سنو بورڈنگ میں امریکی جونیئر کانسی کا تمغہ جیتنے والے مارا ویلا ہے۔ یہ نوجوان بھی والدین اور اپنے کوچز کے ہمراہ اس جہاز کا مسافر تھا تاہم اس کے کتے کی جسامت کی وجہ سے حکام نے پالتو کتے کو جہاز میں سوار کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

    کتے کو ساتھ نہ لے جانے دینے پر مارا ویلا نے خود بھی سفر ترک کر دیا اور جہاز میں سوار نہ ہوا اور یہی اس کی خوش قسمتی رہی کیونکہ جہاز کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو کر اپنے تمام مسافروں سمیت دریا برد ہوگیا۔

    نوجوان نے بتایا کہ اس حادثے میں اس کے والدین، کوچز سمیت کم از کم 14 سنو بورڈرز سوار تھے۔ تاہم اس نے واقعہ کو المیہ قرار دیتے ہوئے کسی کا نام نہیں بتایا۔

    https://urdu.arynews.tv/washington-plane-crash-no-one-survived-trump/