Tag: امریکی عوام

  • امریکی صدر کا عوام کو ریلیف دینے کا بڑا اعلان

    امریکی صدر کا عوام کو ریلیف دینے کا بڑا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو ریلیف دینے کا بڑا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ ’ون بگ بیوٹی فل بل‘ کی منظوری ہر امریکی کی فتح ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سینیٹ نے ہمارا تاریخی بِل منظور کر لیا ہے، یہ اب ’’ہاؤس بل‘‘ یا ’’سینیٹ بل‘‘ نہیں رہا بلکہ یہ ’’سب کا بل‘‘ بن گیا ہے، یہ ہم سب کے لیے قابل فخر ہے کیوں کہ یہ سب پالیسی جیت ہے، سب سے بڑھ کر امریکی عوام کی جیت ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر لکھا ’’امریکی عوام کے پاس اب مستقل طور پر کم ٹیکس، زیادہ تنخوا، محفوظ سرحدیں، اور ایک مضبوط اور زیادہ طاقتور فوج ہوگی۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیکیئر، میڈی کیڈ اور سوشل سیکیورٹی میں کٹوتی نہیں کی جا رہی، بلکہ ان پروگراموں سے کچرا اور دھوکا دہی صاف کر کے اور اس کا غلط استعمال ختم کر کے خطرناک ڈیموکریٹس سے محفوظ بنایا جا رہا ہے۔


    ظہران ممدانی نے ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دے دیا


    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکی عوام کے لیے خوش حالی کا نیا سنہری دور شروع ہونے والا ہے، بگ بیوٹی فل بِل امریکا کا مالی خسارہ کم اور ترقی کی نئی راہ کھولے گا، جولائی 4 سے پہلے بِل منظور کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو اس بل کی ضرورت تھی، وہ اس کے مستحق ہیں کیوں کہ انھوں نے ہی ہمیں یہاں بھیجا ہے، دوبارہ منتخب ہونے کے بعد معیشت پہلے ہی ترقی کر رہی ہے، ون بگ بیوٹی فل بل معاشی ترقی کو مزید آگے لے جائے گا۔

  • کیا امریکی عوام ٹرمپ کو تیسری بار صدر دیکھنا چاہتے ہیں؟

    کیا امریکی عوام ٹرمپ کو تیسری بار صدر دیکھنا چاہتے ہیں؟

    واشنگٹن: ایک طرف جب کہ ٹرمپ کی تیسری مدت صدارت کے لیے مہم چل رہی ہے، وہیں امریکی عوام اور ریپبلکنز نے ایک سروے میں اس سلسلے میں اظہار ناراضی کیا ہے۔

    ریپبلکنز ووٹرز نے ایک سروے میں رائے دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار الیکشن نہیں لڑنا چاہیے، جب کہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی عوام چاہتے ہیں کہ تیسری بار صدر بنوں، یہ خیال رہے کہ امریکی آئین کے تحت کوئی شخص 2 بار سے زیادہ صدارت کے منصب پر فائز نہیں ہو سکتا۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک نئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ بہت سے امریکی اس بات سے متفق نہیں ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنے ایجنڈے کو زور و شور سے نافذ کرنے کے لیے جارحانہ کوششیں کرتے رہیں، یہاں تک کہ ریپبلکنز بھی اس بات پر بہت زیادہ قائل دکھائی نہیں دیتے کہ صدر کی توجہ صحیح جگہ پر ہے۔

    ٹرمپ سروے

    یہ سروے ایسوسی ایٹڈ پریس کے NORC سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ نے کیا ہے، جس میں دگنے امریکیوں نے رائے دی ہے کہ ٹرمپ زیادہ تر غلط ترجیحات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، ان سے نصف تعداد میں امریکیوں کا خیال تھا کہ صدر کی ترجیحات صحیح ہیں۔


    پوپ کی تدفین پر زیلنسکی سے ملاقات، واپسی پر ٹرمپ نے روسی صدر کے خلاف پوسٹ کر دی


    10 میں سے 4 امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں ’’خوفناک‘‘ صدر رہے ہیں، اور تقریباً 10 میں سے 1 کا کہنا ہے کہ وہ ’’ناقص‘‘ رہے ہیں۔ اس کے برعکس 10 میں سے تقریباً 3 کا کہنا ہے کہ وہ ’’زبردست‘‘ یا ’’اچھے‘‘ رہے ہیں، جب کہ 10 میں سے صرف 2 سے کم کا کہنا ہے کہ وہ ’’اوسط‘‘ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ اسٹور نے تیسری مدت صدارت کی انتخابی مہم کے لیے تیار ہیٹ کی فروخت شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں امریکی صدر کے بیٹے ایریک ٹرمپ کی ’ٹرمپ 2028‘ ہیٹ پہنے تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

  • معاہدہ امریکی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے: جو بائیڈن

    معاہدہ امریکی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے: جو بائیڈن

    واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ امریکی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دے دی، بل کے حق میں 63 جب کہ مخالفت میں 36 ووٹ آئے، امریکی صدر ہفتے کو بل پر دستخط کر کے قانون کا درجہ دے دیں گے۔

    بائیڈن انتظامیہ اب 31.4 کھرب ڈالر کی قرض کی حد ختم کر سکے گی، صدر جو بائیڈن قانون سازی کو اپنی جیت قرار دے رہے ہیں۔

    امریکا دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلیے کیا اقدامات کر رہا ہے؟

    صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اس معاہدے تک پہنچنا بہت اہم تھا، یہ امریکی عوام کے لیے بڑی خوش خبری ہے، دو طرفہ قرض کی حد کے بل نے معاشی بحران کو ٹال دیا۔

    انھوں نے کہا اس بل کی منظوری سے امریکی عوام کو وہ مل گیا جس کی انھیں ضرورت تھی۔

  • صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے ، امریکی عوام نے فیصلہ سنادیا

    صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے ، امریکی عوام نے فیصلہ سنادیا

    واشنگٹن : امریکی عوام بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے ناراض ہیں ، ایک سروے میں 51 فیصد امریکیوں نے صدرٹرمپ کا مواخذہ کرکے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ، امریکی ٹی وی کے سروے میں 51 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ سینٹ کوصدرٹرمپ کا مواخذہ کرکے انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہئیے۔

    سروے کے مطابق 58 فیصد امریکیوں کے خیال میں صدرٹرمپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جبکہ 57 فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ امریکی صدرنے ایوان نمائندگان میں مواخذے کی کارروائی میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

    امریکی ٹی وی سروے میں کہا گیا 53 فیصد امریکی کہتے ہیں کہ صدرٹرمپ کوفئیرٹرائل کا حق ملنا چاہئیے۔

    مزید پڑھیں : امریکی عوام نے ٹرمپ کی ایران پالیسی مسترد کردی

    یاد رہے چند روز قبل بھی امریکی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق 56 فیصد امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف کارروائیوں کو مسترد کردیا تھا، 52 فیصد امریکیوں کا خیال تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکیوں کو غیرمحفوظ کردیا ہے۔

    خیال رہے امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آج شروع ہو گی ، امریکی ایوان نمائندگان صدرٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک منظورکر چکا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں دو الزامات عائد کیے گئے تھے ، جس میں سیاسی مخالف کی تفتیش کے لیے یوکرین پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا، جو ملک سے دھوکا دہی ہے اور دوسرا اسکینڈل کے حوالے سے ہونے والی کانگریس کی تفتیش میں رکاوٹیں کھڑی کرنا تھا۔

  • امریکی شہری آج 243 واں یوم آزادی منارہے ہیں، جنگی ساز وسامان کی نمائش

    امریکی شہری آج 243 واں یوم آزادی منارہے ہیں، جنگی ساز وسامان کی نمائش

    واشنگٹن : امریکی عوام آج اپنا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبےسے منارہے ہیں، امریکا کو برطانیہ سے آزادی کے 243 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی نظروں سپر پاور سمجھا جاناجانےوالا ملک امریکا آج 243 کا یوم آزادی منارہے ہیں۔ اس موقع پر ملک کی تمام سرحدوں پر فوج کو مزید الرٹ کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے باآسانی نمٹا جاسکے۔

    امریکا میں قومی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں ، قومی دن کے موقع پر واشنگٹن میں فوجی پریڈکا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی جنگی سازوسامان کی خوب نمائش کی گئی ۔ ٹینک اور جدید لڑاکا طیاروں نے کرتب دکھائے اور جدید ٹیکنالوجی سے تیارکردہ دیگر جنگی ہتھیار بھی پیش کئے گئے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے یوم آزادی کے موقع پر جنگی مشینری و دیگر اسلحے کی نمائش کو ٹرمپ کا الیکشن اسٹنٹ قرار دے دیا۔

    خیال رہے کہ آج ہی کے دن امریکا کی عوام نے 4 جولائی سنہ 1776 میں برطانوی استکبار سے آزادی حاصل کی تھی۔ اسی لیے 4 جولائی کو ملک بھر میں یوم تعطیل ہوتی ہے۔

    یوم آزادی کے موقع پر پریڈ، پکنک، آتش بازی کے مظاہرے بھی کیے جائیں گے، موسیقی کی محافلیں بھی منعقد ہورہی ہیں جبکہ  امریکی عوام و حکمران کی جانب سے بھاری تعداد میں آٹش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ جسے دیکھنے کے لیے امریکا کے گوش و کنار میں بسنے والے لاکھوں افراد واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔

    امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر ایسے ڈرامے بھی پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں ملک کی تاریخی شخصیات کے کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

  • امریکہ میں  وسط مدتی الیکشن کل ہوں گے،  ڈیموکریٹ اور ریپبلکن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

    امریکہ میں وسط مدتی الیکشن کل ہوں گے، ڈیموکریٹ اور ریپبلکن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

    واشنگٹن :امریکہ میں کل وسط مدتی انتخابات کا انعقاد ہوگا اور امریکی عوام کل اپنے منتخب نمائندوں کا چناؤں کرے گی، ڈیموکریٹ اور ریپبلکن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کل ہونے والے وسط مدتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، امریکی سینٹ کی پینتیس سیٹوں سمیت مختلف ریاستوں کی چارسو پینتیس نشستوں کیلئے عوام کل اپنا حق رائے دہی استعما ل کریں گے۔

    کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول کیلئے ڈیموکریٹ اور ری پبلکن میں سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ وسط مدتی انتخابات میں امریکہ بھر میں ساٹھ سے زائد مسلمان بھی انتخابی امیدواروں میں شامل ہیں۔

    خیال رہے ایوان زیریں میں ری پبلکنز کو دو سو پینتیس نشستوں کے ساتھ واضح برتری ہے، ڈیموکریٹ کی تعداد ایک سوترانوے ہے لیکن امریکی صدرکی پالیسیوں سے ناراض ووٹر کانگریس میں پانسہ پلٹ سکتے ہیں، سو رکنی سینیٹ میں ری پبلکن کی تعداد اکیاون ہے اور انچاس سینیٹرز ڈیمو کریٹ ہیں۔

    مڈٹرم الیکشن ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ریفرنڈم

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات صدر ٹرمپ کا مستقبل واضح کریں گے اور یہ صدر ٹرمپ کیلئے ایک قسم کاریفرنڈم ہے جبکہ ایک سروے کے مطابق چھیاسٹھ فیصد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مڈٹرم الیکشن ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ریفرنڈم سےکم نہیں ہوگا، امریکی صدرکی جارحانہ پالیسیاں اپ سیٹ کرسکتی ہیں،کیونکہ عوام کل ان کی پالیسیوں کی حمایت یا اختلاف میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    الیکشن میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت

    دوسری جانب الیکشن میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت روکنے کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے روس اورچین کی طرف سے مداخلت کےخدشات ہیں۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیانا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدراوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا انتخابات میں ڈیموکریٹ کی فتح ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہوگی۔

    باراک اوباما نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کی عوام کو ڈرانے کی پالیسی نہیں چلے گی ۔

  • ہجوم ہیلری کلنٹن کی طرف پشت کیے کیوں کھڑا ہے؟

    ہجوم ہیلری کلنٹن کی طرف پشت کیے کیوں کھڑا ہے؟

    واشنگٹن: ایک امریکی فوٹوگرافر نے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ایک انوکھی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے انسانی رویوں کو کس طرح بدل دیا ہے۔

    تصویر میں ہیلری کلنٹن پوڈیم پر کھڑی ہاتھ ہلا رہی ہیں لیکن پورا ہجوم انہیں دیکھنے کے بجائے ان کی طرف پیٹھ کیے کھڑا ہے۔ دراصل سینکڑوں افراد پر مشتمل یہ ہجوم ہیلری کے ساتھ ’سیلفی‘ لینے کے لیے موبائل کو ہاتھ میں لیے ہیلری کی طرف پشت کیے کھڑا ہے۔

    hillary-2

    وکٹر این جی نامی فوٹوگرافر نے تصویر کے ساتھ ایک خط بھی لکھا جس میں وہ لکھتے ہیں، ’پیارے مشہور انسان، اگر ہم اپنے آپ کو تمہارے ساتھ کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہم اپنی پشت تمہاری طرف کرلیتے ہیں اور تمہیں دیکھنے سے انکار کر دیتے ہیں‘۔

    ’تم خدارا ناراض مت ہونا۔ لیکن تم سے زیادہ ہم تمہاری شہرت کے دیوانے ہیں۔ تمہاری طرف پشت کرنے سے تم ہمارے ساتھ کھڑے نظر آؤ گے جس سے تھوڑی بہت شہرت ہمیں بھی مل جائے گی‘۔

    ’دراصل ہم اس لمحہ کو جینے سے زیادہ اسے دوبارہ دیکھنے کی کوشش میں مگن ہیں اور اس کوشش میں ہم اس لمحہ سے ٹھیک طرح سے لطف اندوز ہی نہیں ہو پاتے‘۔

    دنیا کی سب سے پہلی سیلفی *

    وکٹر نے مزید لکھا، ’اگر ہم کسی کو پسند کرتے ہیں تو اسے دیکھنے کے بجائے اس کے ساتھ دکھائی دینا پسند کرتے ہیں‘۔

    فوٹو گرافر وکٹر نے اس تصویر کو ’2016 ۔ ہم سب‘ کا نام دیا۔