Tag: امریکی فضائیہ

  • امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 جاں بحق

    امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 جاں بحق

    امریکی فضائیہ نے یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں72 افراد کے جاں بحق اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعرات کو راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائیہ کے حملے میں کم از کم 72 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

    حوثی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق امریکی جارحیت کے نتیجے میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر کام کرنے والے 38 ملازمین شہید اور 102 زخمی ہوگئے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایکس پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ جمعرات کو امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسیٰ میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔

    حملے میں امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنے کیلئے حملہ کیا۔ یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے تھا۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر نشانہ بنانا ہے، نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا ہے۔

    واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر روزانہ کی بنیاد پر امریکی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    غزہ میں خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے، 35 فلسطینی شہید

    اس سے قبل بھی امریکا کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا پر فضائی حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا کے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایاہے۔

  • امریکی خاتون فوجی افسر مِس امریکا منتخب

    امریکی خاتون فوجی افسر مِس امریکا منتخب

    امریکی فضائیہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات میڈیسن مارش مس امریکا بن گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں مِس امریکا کے ہونے والے مقابلوں میں میڈیسن مارش نے خوبصورت ترین امریکی خاتون کا تاج اپنے سر سجایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے جبکہ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔

    میڈیسن مارش کو مِس یونیورس بننے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔

  • امریکی فضائیہ کا پہلے غیر جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    امریکی فضائیہ کا پہلے غیر جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    کیلیفورنیا : امریکی فضائیہ نے پہلا زمین سے زمین پر مار کرنے والے درمیانی رینج کے غیر جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، تین ماہ کے دوران کیا جانے والا یہ دوسرا میزائل کا تجربہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ایئر فورس نے غیرجوہری بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے، بیلسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ایئر فورس بیس سے داغا گیا، جس نے بحر الکاہل میں ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    امریکی حکام نے اس میزائل تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ، تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جارہا ہے جبکہ تین ماہ سے بھی کم وقت میں امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے۔

    واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ایئر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا جوہری معاہدہ کی دستبرداری کے بعد پہلا کروز میزائل تجربہ

    یاد رہے اگست 2019 امریکا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا ، گزشتہ 31 سالوں میں امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کے کروز میزائل کا کیا جانے والا یہ پہلا تجربہ ہے۔

    امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے کہا تھا کہ اگر امریکی فوج زمینی لانچ سے چلنے والے کروز میزائل کا مکمل نظام بنالیتی ہے تو اسے جلد ایشیاء میں لگایا جائے گا۔

  • موصل : داعش نےاہم کمانڈرعمرشیشانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

    موصل : داعش نےاہم کمانڈرعمرشیشانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

    موصل : شدت پسند تنظیم داعش سے منسلک ایک نیوز ایجنسی نے تنظیم کے اہم کمانڈر عمر شیشانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق دولت اسلامیہ سے منسلک عمق نامی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمر شیشانی عراق کے شہر موصل کے جنوبی قصبے میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے.

    عمر شیشانی کا اصل نام ترکان باتراشویلی تھا،تاہم وہ عمر دی چیچن کے نام سے مشہور ہوا،عمر شیشانی کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ داعش سربراہ ابو بکر البغادی کا قریبی فوجی مشیر تھا.

    یاد رہے کہ امریکی وزارت دفاع نے رواں برس مارچ میں عمر شیشانی کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی تھی، پینٹاگان کے مطابق عمر شیشانی کی ہلاکت امریکی فضائی حملے کے نتیجےمیں شدید زخمی ہونے کے بعد ہوئی تھی.

    امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکی فضائیہ کا یہ حملہ رواں برس چار مارچ کو شام کے شمال مشرقی علاقے شدادی میں اس وقت کیا گیا جب عمر شیشانی وہاں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی تربیت کے لیے موجود تھے.

    واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ سال عمرشیشانی کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر مقرر کی تھی.

  • عراق : امریکی فضائیہ کے شدت پسندوں پر حملے جاری

    عراق : امریکی فضائیہ کے شدت پسندوں پر حملے جاری

    عراق: امریکی جیٹ طیاروں کی شدت پسند گروپ ریاست اسلامیہ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، شدت پسندوں کے قافلے پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی جیٹ طیاروں نے عراق کے شہر اربیل میں ریاست اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، امریکی جیٹ طیاروں کے تازہ حملے میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد شدت پسند ہلاک جبکہ درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

    اربیل میں عراقی فوج کو امریکی فورسز کی جانب سے امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پینٹاگون نے اربیل میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور عملے کی حفاظت کے پیش نظرعسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔