Tag: امریکی فضائی حملے

  • یمن، امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی

    یمن، امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی

    یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ جمعرات کو راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    حوثی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق امریکی جارحیت کے نتیجے میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر کام کرنے والے ملازمین شہید ہوئے ہیں۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایکس پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ جمعرات کو امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسیٰ میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔

    حملے میں امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنے کیلئے حملہ کیا۔ یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے تھا۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر نشانہ بنانا ہے، نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا ہے۔

    واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر روزانہ کی بنیاد پر امریکی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل بھی امریکا کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا پر فضائی حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    ایران کی امریکا سے جوہری مذاکرات پر مشروط رضا مندی

    حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا کے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایاہے۔

  • کابل:امریکی فضائی حملہ، 7بچے1 سمیت 1خاتون جاں بحق، کرزئی برہم

    کابل:امریکی فضائی حملہ، 7بچے1 سمیت 1خاتون جاں بحق، کرزئی برہم

    افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں سات بچوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت پر صدر حامد کرزئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغان حقوق کے معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    افغانستان کے صوبے پروان میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت سات بچے جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا، صدر حامد کرزئی نے مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے افغان شہریوں کی زندگی کے تحفظ کا احترام نہیں کیا گیا، جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے، افغانستان اور امریکہ میں باہمی سیکیورٹی معاہدہ نہ ہونے کے باعث تعلقات کشیدہ ہیں، حالیہ واقعے سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔