Tag: امریکی فنڈز

  • امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، ڈونلڈ بلوم

    امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، ڈونلڈ بلوم

    لاہور: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو 32 منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، پاکستان میں منصوبوں کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ لاہور کے شاہی قلعے میں بھی 7 مقامات پر کام ہو رہا ہے، انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے طلبہ کو ثقافت اور اس کی بحالی سکھائیں گے۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی ثقافت کو ادب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • حکومت کا تعلیم کے لیے ملنے والے امریکی فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ

    حکومت کا تعلیم کے لیے ملنے والے امریکی فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے، حکومت تعلیم سے متعلق میشل اوباما کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی تحقیقات بھی کرے گی۔

    سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میشل اوباما کی جانب سے تعلیم کے لیے دیے جانے والے فنڈز کی تحقیقات ہوں کہ انہیں مریم صفدر اعوان نے کن منظور نظر خواتین کو دیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل میں چھپی خبرفلم کاٹریلرہے،ابھی اور چیزیں بھی آہستہ آہستہ سامنےآتی رہیں گی، پاکستان کولوٹنےکی داستان سنتےجائیں جنہوں نےووٹ دیا وہ شرماتےجائیں کیونکہ یہ لوگ چوری اورسینہ زور ی کر کے میز کے نیچےکارروائی کرتےرہے۔

    معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک بندہ ایساسامنےآیاہےجوان کےآگےسینہ تان کرکھڑاہوگیاہے، اس قوم کووہ لیڈران کےپیٹ پھاڑکران کےکالےکرتوت سامنےلاناچاہتاہے،ان کوعوام کونہیں اقتدارکا درد ہےجو ان کوبےچین کیےہوئےہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دو سیاسی اداکار روزانہ جرگا لگا کر عمران خان پر الزامات لگاتے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ خواتین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، ایسے لوگوں نے احتساب کے خلاف خواتین کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔

    معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا مکمل آزاد ہے، کوئی ایک ایسا اخبار یا اینکر بتا دیں جو کچھ بولنا چاہتا ہو اور اُسے اجازت نہیں ملی ہو، عمران خان کے ایجنڈوں میں میڈیا کا تحفظ سرفہرست ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان تواحتساب کی بات کررہےہیں اور انہوں نے صاف الفاظ میں پیغام دے دیا کہ جوجہاں بیٹھاہےوہ مقدس گائےنہیں،میڈیا میں بھی وہ شخص جس نےکچھ نہیں کیا اسےپریشان ہونےکی ضرورت نہیں کیونکہ کرپشن کرنے والے لوگ ہی پریشان ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ  آفتاب محمودنےشریف خاندان کےلیےلاکھوں پاؤنڈزکی منی لانڈرنگ کی، برمنگھم سےشریف خاندان کےاکاؤنٹس میں منتقل ہوئی، تحقیقات میں کچھ ایسےلوگ نکل آئےجن کے پاسپورٹ بھی نہیں بنےتھے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اکرام نامی شخص امدادی رقوم کے کیس میں پکڑا گیا تو اُس سے اعتراف کیا کہ بھاری رقم علی عمران کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، دھیلے اور دمڑی والی سرکار نے علی عمران کو بیرونِ ملک فرار کروایا۔

    تاجروں کی ہڑتال پر فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سیاست کا ذریعہ بنا کر اُن کو ہڑتال پر اکسایا جارہا ہے،ان لوگوں کااپنی جائیدادوں کےتحفظ کےعلاوہ کوئی ایجنڈانہیں ہے۔