Tag: امریکی فوجی

  • نشے میں دھت امریکی فوجی ٹینک سڑک پر لے آیا، ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت امریکی فوجی ٹینک سڑک پر لے آیا، ویڈیو وائرل

    ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں نشے میں دھت ایک فوجی ٹینک سڑک پر گھماتا رہا، پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 سالہ امریکا آرمی کا نیشنل گارڈ جوشوا فلپ نشے میں دھت ہوکر فوجی ٹینک سڑخ پر لے دوڑا، دو گھنٹے تک ٹینک کو سڑک پر گھماتا رہا، پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔

    امریکی فوجی کا کہنا ہے کہ وہ 276 انجینئر بٹالین پیٹرس برگ سے وابستہ ہیں، وہ فورٹ پکٹ میں معمول کی تربیت پر تھے کہ اچانک ٹینک روڈ پر آگیا اور نشے میں ہونے کی وجہ سے انہیں علم نہیں ہوا۔

    جوشوا فلپ کے مطابق وہ 11 سال سے امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، 2008 سے 2009 تک افغانستان میں بھی تعینات رہے اور طالبان کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    امریکی فوجی جوشوا فلپ نے ٹینک کے اندر کی ویڈیو بھی بنائی جو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوشوا کس طرح ٹینک اسٹارٹ کررہے ہیں۔

    امریکی پولیس کے مطابق جوشوا فلپ کی رہائش رچ مونڈ جیکسن میں واقعہ ہے، ان کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں رچ مونڈ سٹی جیل روانہ کردیا۔

    امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ آرمی نیشنل گارڈ کی جانب سے ٹینک کو فورٹ پکٹ سے چرایا گیا تھا اور اس کو 60 میل تک چلایا بھی گیا ہے جبکہ جوشوا فلپ سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں 11 ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں ‘  پینٹاگون

    افغانستان میں 11 ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں ‘ پینٹاگون

    نیویارک : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے افغانستان میں گیارہ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں اور مزید چار ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے افغانستان میں تعنیات 11 امریکی افواج کی اس مجموعی تعداد میں معمول کے دستوں کے خلاف عارضی اور خفیہ یونٹس بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے یہ اعدادوشمار ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب کچھ دنوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

    پینٹاگون کے مطابق شفافیت بڑھانے کے لیے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پینٹاگون نے عراق اور شام میں تعینات امریکی افواج کی تعداد ظاہر نہیں کی ہیں۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ان کا ارادہ تھا کہ وہ افغانستان سے فوجیں جلد واپس بلا لیں گے ہم یہ غلطی افغانستان میں نہیں دہرائیں گے اور فتح تک ملک میں موجود رہیں گے۔


    امریکیوں کے لیے افغانستان کو ’قبرستان‘ بنا دیں گے


    واضح رہے کہ امریکہ کی افغانستان سے متعلق نئی پالیسی پر افغان طالبان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے واپس نہ بلایا تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں داعش کےخلاف کارروائی‘2امریکی فوجی ہلاک

    افغانستان میں داعش کےخلاف کارروائی‘2امریکی فوجی ہلاک

    کابل: امریکہ محکمہ دفاع کاکہناہےکہ افغانستان میں داعش کےخلاف ایک کارروائی میں دو امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پیٹاگون کےترجمان کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار صوبہ ننگرہار میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

    پیٹاگون کےمطابق یہ فوجی کارروائی افغان نیشنل ڈیفینس اور سکیورٹی فورسز کے اشتراک کے ساتھ کی گئی تھی۔

    محکمۂ دفاع کاکہناہےکہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے تاہم ان کے نام عارضی طور پر ذرائع ابلاغ میں جاری نہیں کیے گئے۔


    داعش کےخلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک


    خیال رہےکہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں امریکی فوج کے اسٹاف سارجنٹ مارک ڈی الینسر کی اسی صوبے میں ہلاکت ہوئی تھی۔


    روس طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے‘جنرل نکلسن


    یاد رہےکہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ ’داعش کے خلاف جنگ دنیا کے لیے اہم ہے،لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ قربانی سے خالی نہیں ہے۔‘


    امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرادیا


    واضح رہےکہ یہ فوجی کارروائی ننگرہار صوبے کے ضلع اچین کے قریب کی گئی جہاں حال ہی میں امریکہ نے’بموں کی ماں‘ کہلایا جانے والا 9800 کلوگرام وزنی بم گرایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • داعش کےخلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک

    داعش کےخلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک

    کابل : امریکی اسپیشل فورسز کا ایک سپاہی افغانستان میں دولت اسلامیہ کےخلاف کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی حکام کےمطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش کے خلاف کارروائی میں امریکی اسپیشل فورسزکا سپاہی ہلاک ہوگیا۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فوج کی جانب سے داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجاچکاہے۔

    یاد رہےکہ جنوری 2015 میں داعش نے اپنی شاخ خراسان کے قیام کا اعلان کیا تھا۔یہ پہلا موقع تھا جب دولتِ اسلامیہ عرب دنیا سے باہر نکلی تھی۔

    افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے وابستہ شدت پسندوں کی تعداد ایک ہزار سے پانچ ہزار پائی جاتی ہے۔


    افغانستان میں بگرام ائیربیس میں دھماکہ،4افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ سال ن12 نومبر میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 14کےقریب افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    افغانستان میں امریکی فضائی حملہ‘ القاعدہ رہنما ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع کا کہناتھاکہ افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کااہم رہنما قاری یاسین ماراگیاتھا۔

    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کاکہنا تھاکہ ’قاری یاسین اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر مذہب کو بدنام کرنے کا واضح ثبوت ہے،مگر ایسےلوگ بچ نہیں سکیں گے‘۔

  • غلطی سے جاری ہائی الرٹ نے امریکی فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں

    غلطی سے جاری ہائی الرٹ نے امریکی فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں

    برلن: جرمنی میں واقع امریکی ایئربیس پر غلطی سے موصول ہونے والے پیغام نے امریکی فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں واقع امریکی ایئربیس اسپینڈیلم پر ہائی الرٹ پیغام کی تیاری کاآزمائشی سلسلہ جا ری تھا جس کے دوران ہائی الرٹ کا ایک آزمائشی پیغام ایئر بیس میں موجود تمام ونگ کمانڈرز تک غلطی سے پہنچ گیا جس کے بعد ایئربیس پر کھلبلی مچ گئی۔

    دراصل کسی ایمرجنسی سے پیشگی نمٹنے کے لیے پیغام رسانی کو موثر اور فوری بنانے کے لیے ریہرسل کے دوران غلطی سے ہائی الرٹ پیغام تمام کمانڈرز تک پہنچ گیا جس میں آگاہ کیا گیا تھا کہ دشمن نے ایئربیس کو تباہ کرنے کے لئے میزائل فائر کردیا ہے اس لئے فوری طور پر محفوظ ٹھکانوں میں چھپ جائیں۔

    post-22

    سرخ رنگ کا ہنگامی الرٹ ٹیپلیٹ میسج ملتے ہی تمام کمانڈرز چوکنا ہوگئے اور ایئر بیس پر موجود فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں جسے جو محفوظ مقام ملا وہاں چھپ گیا۔

    post-11

    تقاہم جلد ہی غلطی کا احساس ہوتے ہی فوری طور پر ایئربیس پر موجود کمانڈرز کو نیلے رنگ کا پیغام بھیجا گیا جس میں پرانے پیغام کی تصیح کرتے ہوئے کہا گیا کہ پچھلا پیغام غلطی سے آپ تک پہنچا جسے نظر انداز کرتے ہوئے اپنے معمول کا کام انجام دیتے رہیں۔

  • امریکی فوجی جنوبی فلپائن سے نکل جائیں،فلپائنی صدر

    امریکی فوجی جنوبی فلپائن سے نکل جائیں،فلپائنی صدر

    فلپائنی صدر نے کہا ہے کہ امریکی خصوصی فوجی دستوں کو جنوبی فلپائن سے نکلنا ہو گا،تاہم امریکہ کے مطابق اسے فلپائن کی جانب سے سرکاری طور پر ملک سے فوجی نکالنے کا مطالبہ موصول نہیں ہوا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کربی کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انہوں نے صدر دوتیرتے کے بیان سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں لیکن انہیں اس سلسلے میں فلپائنی کی حکومت کی جانب سے کسی باضابطہ مطالبے کا علم نہیں ہے۔

    صدر دوتیرے نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے امریکی کب نکالے جائیں گے،تاہم انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے مسلسل شورش کی وجہ فلپائن کے مغرب کے ساتھ تعلقات ہیں۔

    انہوں نے سرکاری ملازمین کے ایک اجتماع سے کہا’یہ امریکی فوجی، انہیں منداناؤ سے جانا ہو گا۔ (مسلمان ان کی وجہ سے) اور زیادہ مشتعل ہو جاتے ہیں۔ اگر انہیں کوئی امریکی نظر آیا تو وہ اسے قتل کر دیں گے۔‘

    صدر دوتیرتے کے مطابق جزیرہ منداناؤ میں مسلسل امریکی فوجی موجودگی کی وجہ سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔وہ اس جزیرے میں مسلمان باغیوں اور کمیونسٹوں کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر اوباما نے فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فلپائنی صدر کی جانب سے امریکی صدر اوباما کی والدہ کے بارے میں نازیبا الفاظ کے استعمال کرنے پر اوباما نے فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کردی تھی.

  • افغانستان: امریکی فوجی کارروائیاں بڑھانےکےمنصوبے میں توسیع

    افغانستان: امریکی فوجی کارروائیاں بڑھانےکےمنصوبے میں توسیع

    واشینگٹن: امریکی صدربراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجی کاروائیاں بڑھانے کی توسیع کردی ہے اور حکم نامے پردستخط بھی کردئیے ہیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی فوجیوں کوافغانستان میں دوہزارپندرہ میں براہ راست کارروائیوں کااختیارہوگا۔ امریکی جیٹ طیارے اورڈرونز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں افغان فورسز کو مدد فراہم کریں گے۔ امریکی مشن کی توسیع کے بعد افغانستان میں جاری امریکی فوجی مشن جو دسمبرکی اکتیس تاریخ کو ختم ہونا تھا آئندہ سال بھی جاری رہے گا۔

    اس سے قبل امریکا نے افغانستان میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پینٹاگون اور دیگرفوجی اداروں سے طویل مشاورت کے بعد صدراوباما نے امریکی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔