Tag: امریکی قومی سلامتی

  • پاک افغان علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تباہ کر دی، امریکہ

    پاک افغان علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تباہ کر دی، امریکہ

    واشنگٹن : امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز نے کہا ہے کہ پاک افغان خطے میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے جبکہ ان علاقوں میں دہشت گردوں میں محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

    واشنگٹن میں غیر ملکی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بین رہوڈز نے کہا کہ امریکہ کی نئی سیکورٹی پالیسی بدلتے ہوئے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ نئی پالیسی دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کو استحکام بخشے گی جبکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو منتشر اور دہشت گردوں کو شکست دی جائے گی۔

    ایک سوال پر نائب مشیر بین رہوڈز کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے تاہم مشرق وسطی سمیت کہیں پر بھی امریکی افواج زمینی کاروائی کیلئے استعمال نہیں کی جائے گی۔

  • جوبا: جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کیلیے سوازن رائس کی اپیل

    جوبا: جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کیلیے سوازن رائس کی اپیل

    جنوبی سوڈان میں خون خرابہ روکنے کے لیے عالمی کوششوں میں تیزی آگئی، امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے جنوبی سوڈانی صدر سلوا کیر اور باغی رہنما رائیک میچر سے جنگ بندی کی اپیل کر دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوزن رائس نے اپنے جاری کردہ بیان میں فریقین پر زور دیا کہ وہ بات چیت کو نتیجہ خیز بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سوڈان کے متحارب گروہوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور چاہتا ہیں کہ دونوں گروہ تشدد کا خاتمہ کرکے جنگ بند کا اعلان کریں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران لڑائی کے باعث جنوبی سوڈان میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دو لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔