Tag: امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان

  • اسرائیل سے بات کی ہے غزہ کے اسپتالوں پر حملے نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا

    اسرائیل سے بات کی ہے غزہ کے اسپتالوں پر حملے نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا اسپتال پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا غزہ کے اسپتالوں پر حملے نہیں دیکھنا چاہتا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں پر حملے سے شہریوں کا نقصان ہوتا ہے۔ امریکا چاہتا ہے غزہ کے اسپتالوں پر حملے نہ کیے جائیں۔

    جیک سلیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے اسپتالوں پر حملے نہ ہوں جہاں بےگناہ شہری اور مریض موجود ہوں۔

    امریکی قومی سلامتی مشیر کا اسرائیل کی جانب سے اسپتال پر حملوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسپتالوں پر حملے سے متعلق اسرائیل سے بات کی ہے۔

    خیال رہے کہ غزہ میں واقع الشفااسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پانی اور بجلی کی بندش کے باعث اسپتال میں مریضوں کی جان کو خطرہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ الشفا اسپتال میں 650 مریضوں کی جان خطرے میں ہے۔ الشفااسپتال میں تقریباً 1500 بےگھر افراد موجود ہیں۔