Tag: امریکی قونصلیٹ

  • امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم گرفتار

    امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی: امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر شہر قائد میں جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا، یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شہری کو جعل اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم منصور کنسلٹنٹ کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کام کر رہا تھا، اور اس نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا، متاثرہ شہری نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا تھا کہ محمد مشتاق نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کی تھیں۔

    حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

    ملزم مشتاق راجپوت نے شہری سے اس جعل سازی کے عوض 2 لاکھ روپے لیے تھے، امریکی حکام نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • لاہور، پشاورکے امریکی قونصلیٹ عارضی طورپربند

    لاہور، پشاورکے امریکی قونصلیٹ عارضی طورپربند

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپ امریکی شہریوں کے لئے خطرہ ہیں، پاکستان میں دہشت گرد ملکی،غیرملکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہےہیں اوردہشت گرد پاکستان میں اہم تنصیبات کونشانہ بناچکےہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرتے ہیں۔ لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں امریکی قونصل خانہ معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

    امریکی شہریوں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ پاکستان میں عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں، امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اورالجزائر کے لیے بھی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔

  • واشنگٹن:امریکی سینٹ پینل کی حکومت پر سخت تنقید

    واشنگٹن:امریکی سینٹ پینل کی حکومت پر سخت تنقید

    امریکی سینٹ پینل نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کو حکومت کی غفلت قرار دے دیا۔

    امریکی سینٹ پینل کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکی کانگریس میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی میں گیارہ ستمبر دو ہزار بارہ کو امریکی کونسلیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کو ناکام بنایا جاسکتا تھا اگر حکومت اور خفیہ ادارے قبل ازوقت ممکنہ خودکش حملے سے کونسلیٹ کو الرٹ کردیتے۔

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہارف نے سینٹ پینل کی رپورٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور حساس اداروں کے پاس کوئی ایسی مصدقہ اطلاعات نہیں تھی کہ خودکش بمبار بن غازی میں امریکی کونسلیٹ کو نشانہ بنائینگے۔

    انہوں نے امریکی سینٹ پینل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قراد یا ہے، یاد رہے کہ بن غازی کونسلیٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیون سمیت تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔