Tag: امریکی قونصل خانے

  • ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر امریکی قونصل خانے کی مبارک باد

    ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر امریکی قونصل خانے کی مبارک باد

    کراچی: امریکی قونصل خانے نے ارشد ندیم کے گولڈمیڈل جیتنے پر مبارک بار دیتے ہوئے کہا مستقبل میں مزید کامیابیوں کے منتظرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گولڈمیڈل جیتنےپرامریکی قونصل خانےکی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

    امریکی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پر لکھا اولمپکس میں پاکستان کی تاریخی فتح ہے، ارشد ندیم کی محنت نے پوری قوم کا سرفخرسے بلند کردیا، مستقبل میں مزید کامیابیوں کے منتظرہیں۔

    یاد رہے پاکستان نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا اور پاکستانی ایتھلیٹ نے پاکستان کا سر فخر سےبلند کردیا۔

    پاکستانی ایتھلیٹ نے جیولین تھرو میں اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا اور فائنل میں بانوے اعشاریہ نو سات میٹر تھرو کرکے اولمپکس کا نیا ریکارڈ بنایا۔

    فائنل میں کوئی اس کےقریب نہ پہنچ سکا، قریب ترین حریف بھارت کےنیرج چوپڑا نے نواسی اعشاریہ چارپانچ میٹرتھرو کیا۔

    پوڈیم پر پاکستانی ایتھلیٹ پہلے، بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے اور گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز تیسرے نمبر پر رہے۔

    خیال رہے پاکستان انیس سوبانوے کے بار سلونا اولمپکس کے بعد پہلی بار کوئی اولمپک میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔

  • امریکی قونصل خانے کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    امریکی قونصل خانے کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

    راولپنڈی : امریکی قونصل خانے کی 3 رکنی ٹیم دو قیدیوں سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، جیل ذرائع نے بتایا کہ تین رکنی ٹیم میں رابعہ احمد خان، محمد احسان اور برٹش قونصل افسر سونانہ شامل ہیں۔

    تین رکنی ٹیم نے سزائے موت کے قیدی خالد محمود اور عمر قید کے قیدی نعیم شریف سے ملاقات کرے گی،

    قیدی خالد محمود کے خلاف چکوال جبکہ نعیم شریف کے خلاف کلر سیداں میں مقدمہ درج ہے۔

  • طاہر شاہ کے گانے اینجل پر امریکی  سفارتخانے کا مزاحیہ رد عمل

    طاہر شاہ کے گانے اینجل پر امریکی سفارتخانے کا مزاحیہ رد عمل

    کراچی : سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے گانوں سے شہرت پانے والے طاہرشاہ کی ویڈیو کو پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔

    ان کے نئی وڈیو البم اینجل کی دھوم امریکی قونصل خانے تک جا پہنچی، جہاں امریکی اہلکار اس بے حد محظوظ ہوئے۔

    امریکی اہلکاروں نےگانا سننے کیساتھ ساتھ اس کے ردعمل کی ویڈیو بھی جاری کردی، جو ویڈیو سے بھی زیادہ مزاحیہ ہے۔

    اس ویڈیو کو امریکی سفارتخانے نے فیس بک پر جاری کر دیا ہے، جس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے، ایک اور خاتون نے حیرانگی سے کہا کہ یہ کیا ہورہاہے؟

    ایک شخص نے معلوم کیا کہ کیا کسی کی شادی ہو رہی ہے؟ تو کسی نے کہا کہ طاہرشاہ کا لباس کسی شہزادی کی طرح ہے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ میں ان خیالات میں الجھی ہوں کہ اس کے پروں کو کیا ہوا؟ ایک اور خاتون نے نہایت دلچسپ سوال کیا کہ اردو میں مین کائینڈ کیاہے؟

    ویڈیو میں اسی طرح کے دیگر حیران کن سوالات پوچھے گئے ہیں جو شاید طاہر شاہ کے علاوہ کوئی اور نہ دے سکے، مجموعی طورپر امریکی قونصل خانے کے ملازمین نے اس گانے کو پسند کیا۔

     

  • امریکی قونصل خانے کے تحت نوجوانوں کیلیے انگریزی کی تربیت کا منصوبہ

    امریکی قونصل خانے کے تحت نوجوانوں کیلیے انگریزی کی تربیت کا منصوبہ

    کراچی: امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام نوجوانوں کیلیے انگریزی کی تربیت کے منصوبے ’انگلش ورکس‘کے فارغ التحصیل طلبا کیلیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے شرکت کی۔

    منصوبے کے تحت کم آمدنی والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 150نوجوانوں کو6 مہینے تک انگریزی گرامر ،انگریزی لکھنے اورد فتری انگریزی کے استعمال کی تربیت دی گئی۔

    اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے تربیت مکمل کرنے والے طلبا کی کوششوںکو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کیلیے ہمت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے اورانھیں امید ہے کہ یہ نوجوان مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے۔

    قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تربیت حاصل کرنے والے نوجوان انگریزی کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد اپنے اور اپنے اہل خانہ کا مستقبل بہتر بنا سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت پاکستان کی معاشی ترقی کی ضامن ہے۔برائن ہیتھ نے کہا کہ ان نوجوانوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر کے امریکی حکومت دراصل پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

    ’انگلش ورکس‘ منصوبے کے تحت18سے 25سال کے نوجوانوں کو پیشہ ورآنہ اور دفتری انگریزی کی تربیت دی جاتی ہے۔ منصوبے میں پاکستان بھر سے 400نوجوان شریک ہیں جن کیلیےکلاس روم میں تربیت کے ساتھ ساتھ ملازمت کے انٹرویوزاورسی وی لکھنے پر سیمینارز، ورکشاپس اور مذاکرے منعقد کیے جاتے ہیں۔

  • امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام محفل ِموسیقی

    امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام محفل ِموسیقی

    کراچی: امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA)اور ٹیکساس یونیورسٹی کے فنکاروں پر مشتمل بینڈ ’سنگت‘ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

    اس موقع پر کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ،ٹیکساس یونیورسٹی کے ساوتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈئریکٹر کامران علی اور NAPAکے ڈائریکٹر پروگرامز ارشد محمود بھی موجود تھے۔

    محفلِ موسیقی سے پہلے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ امریکی حکومت کے تعاون سے NAPAاور ٹیکساس یونیورسٹی کے درمیان تین سالہ شراکت داری جاری ہے جس کے ذریعے پاکستان میں موسیقی کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی محفل کے ذریعے یہ ۓثابت ہوتا ہے کہ موسیقی مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوقریب لانے کا ذریعہ بنتی ہے۔

    برائن ہیتھ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے زیر اہتمام 20پاکستانی جامعات بشمول صوبہ سندھ کےچارتعلیمی اداروں کو امریکی یونیورسٹیوں سے منسلک کیا جا رہا ہے۔برائن ہیتھ نےمزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ انھیں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جس کے ذریعے وہ ناصرف اپنا مستقبل روشن بنائیں بلکہ پاکستان کی خدمت بھی کریں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA)اور ٹیکساس یونیورسٹی کے بٹلر اسکول آف میوزک کے درمیان اشتراک کیلیے 1ملین ڈالرفراہم کر رہا ہے۔اس تین سالہ منصوبےکے ذریعے NAPAسے تعلق رکھنے والے طلبا کو گائیکی،موسیقی اور ساز بجانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ دونوں اداروں کے طلبا اور اساتذہ کے درمیان رابطوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

    NAPAسے تعلق رکھنے والے طلبا اور اساتذہ نے حال ہی میں ٹیکساس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں چھ ماہ قیام کیا ۔اس دوران انھیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملی اور وہ موسیقی کی مختلف اصناف سے متعارف ہوئے۔ ٹیکساس یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی NAPAکا دورہ کیا اور طلبا کیلیے موسیقی سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد کیا۔

  • امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام تعلیمی میلہ

    امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام تعلیمی میلہ

    کراچی: امریکی قونصل خانے، ’ایجوکیشن یو ایس اے‘ اور ’یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (USEFP)’ کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں کے بارے میں تعلیمی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

    میلے میں 22 سے زائد امریکی کالجوں اور جامعات نے اپنے اسٹالز لگائے جبکہ شرکا کو امریکی تبادلہ پروگراموں سے واپس آنے والے طلبا اور امریکی قونصل خانے کے عملے نے ویزا، کالج کی درخواستوں اور امریکا میں زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ  USEFP کے عملے نے کراچی کےمختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور سیمینار منعقد کیے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں مقیم امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھنے کہا کہ امریکامیں اس وقت 11 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہو۔

    ’ایجوکیشن یو ایس اے‘ کے تعلیمی مشیر عمیر خان نے کہا کہ اس تعلیمی میلے کے انعقاد کا مقصد طلبا کو امریکا میں تعلیمی تجربے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک نئے ملک میں رہائش اختیار کرنا اور تعلیم حاصل کرنا ایک مشکل تجربہ ہوتا ہے جس کیلیے ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔عمیر نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول ہی نہیں بلکہ کردار سازی اور خود اعتمادی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

    USEFP امریکا اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ 1950 میں تشکیل پانے والے اس ادارے کے زیر انتظام تبادلہ پروگراموں میں اب تک 5000 پاکستانی اور 900 سے زائد امریکی شہری شرکت کر چکے ہیں۔ ان تبادلہ پروگراموں میں سب سے اہم فل برائٹ پروگرام ہے۔

    امریکا میں تعلیم حا صل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کی رہنمائی اور معاونت کے لیے USEFP کے دفاتر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں قائم ہیں جہاں TOEFL, SAT, GRE اور ان جیسے دیگر امتحانات کی تیاری بھی کرائی جاتی ہے۔

  • امریکی قونصل خانے کے تحت سندھ کلچر ڈے منایا گیا

    امریکی قونصل خانے کے تحت سندھ کلچر ڈے منایا گیا

    کراچی: امریکی قونصل خانے کے تحت سندھ کلچر ڈے منایا گیا، کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے اپنی رہائش گاہ پر نامور سماجی شخصیات کو مدعو کرکے سندھی موسیقی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

    مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ انھیں سندھ کلچر ڈےکے موقع پر اپنی رہائشگاہ پر تقریب منعقد کر کے بے انتہا خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

    پاکستان کی طرح امریکا بھی مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا مجموعہ ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکی حکومت مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کے ساتھ ساتھ ان کی ترویج کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

    قونصل جنرل نے کہا کہ موئن جو ڈرو کے زمانے سے سندھ شاعروں اور صوفیائے کرام کی سرزمین رہی ہے۔انھوں نے امریکی عوام کی جانب سے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے 6 کروڑ سندھیوں کو نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا، موسیقار ذوالفقار فقیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بورنیڈو اور بانسری پر روایتی سندھی گیت پیش کیے۔

    سندھ کلچر ڈے منانے کے ساتھ ساتھ امریکی قونصل خانے کراچی نے اپنی پہلی سندھی ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا ہے جبکہ فیس بک اور ٹوئٹر پر سندھی زبان میں پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    امریکی قونصل خانے کی سندھی ویب سائٹ تک رسائی کیلیے وزٹ کریں:www.sindhi.karachi.usconsulate.gov