Tag: امریکی لڑاکا طیارہ

  • امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ

    امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ

    بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔

    بحریہ کا کہنا ہے کہ ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر برد ہوا، امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

    امریکی بحریہ کے مطابق طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تھائی لینڈ کی پولیس کا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے باعث جہاز میں سوار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

    تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے سے متعلق بتایا کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔

    طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکر ہلاک

    تھائی ایمرجنسی سینٹر کے مطابق یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔

  • امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

    امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

    امریکی فضائیہ کے زیر استعمال جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہو گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ائیر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا تاہم ایک نشست والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

    امریکی لڑاکا طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ قلابازیاں کھاتا ہوا نیچے کی طرف آرہا ہے اور زمین پر گر کر تباہ ہوجاتا ہے، جس کے بعد آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔

    امریکی فضائیہ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے جوان ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    @abcnews Video circulating online shows the moment an F-35 fighter jet crashed Tuesday during a training exercise at Eielson Air Force Base in Alaska. The pilot experienced an “inflight malfunction” but was able to safely eject from the aircraft, officials said. #news #f35 #airforce #abcnews ♬ original sound – ABC News

    امریکی فضائیہ کے حکام کا طیارے کی تحقیقات کے حوالے سے کہنا تھا امریکی فضائیہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنائے گی تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ ایف 35 امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ ہے جسے ایف 16 فائٹنگ فیلکنز اور اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو کی جگہ امریکی فوج کے سپرد کیا گیا تھا۔

    امریکا جانے والی مسافر پرواز کو زبردست جھٹکا، طیارہ 185 فٹ نیچے آ گیا، ہولناک ویڈیو

    جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالر ہے اور اس وقت الاسکا کی ائیر فورس بیس پر 54 ایف 54 طیارے موجود ہیں۔