Tag: امریکی ماڈل

  • پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ

    پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد (16 جولائی 2025): ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے رجسٹریش کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز میں گاڑی رجسٹریشن پر نمبر پلیٹ ملکیتی بنیاد پر جاری کی جائے گی، جب کہ ٹرانسفرڈ گاڑی کو نیا نمبر جاری کیا جائے گا۔

    گاڑی کو جاری ہونے والا رجسٹریشن نمبر مالک سے مستقل منسلک ہوگا۔ ملکیتی نمبر پلیٹ فیصلے کا اطلاق نوٹیفکیشن اجرا سے قبل اور بعد کے رجسٹریشن نمبرز پر ہو گا۔

    نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مالک گاڑی کا نمبر ایک سال تک بلا استعمال اپنے پاس رکھ سکے گا۔ تاہم ایک سال تک استعمال نہ کرنے پر یہ رجسٹریشن نمبر منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گاڑی فروخت کرنے والا رجسٹریشن نمبر واپس اسلام آباد ایکسائز کو جمع کرائے گا۔

  • حاملہ امریکی ماڈل کی لاش فریج سے برآمد

    حاملہ امریکی ماڈل کی لاش فریج سے برآمد

    امریکا: لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں گزشتہ دنوں حاملہ امریکی ماڈل ملیسہ مونی کی لاش فریج سے برآمد ہوئی تھی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ماہ کی حاملہ 31 سالہ ماڈل ملیسہ مونی لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں، فریج سے اُن کی لاش برآمد کی گئی ہے تاہم اب ان کی پوسٹ مارٹم رپوٹ سامنے آگئی ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپوٹ میں یہ بتایا گیا کہ جب ملیسہ مونی کی لاش فرئج سے نکالی گئی تو ان کی کلائیوں کو ٹخنوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا اور منہ بھی بند کیا ہوا تھا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے ماڈل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اُن کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ اُن کے جسم سے کوکین کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    ماڈل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملیسہ مونی کا پہلے گلا گھونٹا گیا، انہیں تشدد کے بعد باندھ دیا گیا اور پھر اُن کی لاش فریج میں رکھی گئی، پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • انسٹاگرام پر متنازع تصویر ، امریکی ماڈل کی سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت

    انسٹاگرام پر متنازع تصویر ، امریکی ماڈل کی سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت

    نیویارک : امریکی ماڈل بیلا حدید نے انسٹاگرام پر متنازع تصویر پر سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا میں نے کبھی ان فضائی کمپنیوں یا ان کے ملکوں کے حوالے سے احترام میں کمی نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی طرف سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے حوالے سے معذرت کر لی ہے، بعض لوگوں نے اس تصویر کو سعودی عرب اور امارات کے لیے عدم احترام شمار کیا تھا۔

    سعودی اور اماراتی حلقوں نےBellaHadidIsRacist کے نام سے ٹرینڈ چلایا تھا، اس میں باور کرایا گیا کہ بیلا کی جانب سے یہ فعل سعودیوں، اماراتیوں اور ان کے اوطان کے لیے عدم احترام کا مظہر ہے ، لہذا اس کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ حدید کو سپورٹ کرنے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

    فلسطینی نژاد امریکی بیلا حدید نے عربی اور انگریزی زبانوں میں جاری اپنی معذرت میں کہا ہے کہ وہ نفرت کو کسی طور قبول نہیں کرتی ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کو غلط سمجھا گیا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے تصویر کے پس منظر میں سعودی اور اماراتی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کی موجودگی پر توجہ نہیں دی۔

    امریکی ماڈل نے باور کرایا کہ میں نے کبھی ان فضائی کمپنیوں یا ان کے ملکوں کے حوالے سے احترام میں کمی نہیں کی۔

    بیلا نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کے سامنے تہِ دل سے انتہائی معذرت خواہ ہوں جنہوں نے یہ سمجھا کہ میں ان پر بالخصوص سعودی عرب اور امارات کے حوالے سے کسی قسم کی تنقید کر رہی ہوں۔