Tag: امریکی محکمہ

  • ’24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے…‘امریکا نے تارکین وطن کے خلاف پالیسی مزید سخت کردی

    ’24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے…‘امریکا نے تارکین وطن کے خلاف پالیسی مزید سخت کردی

    واشنگٹن(14 جولائی 2025) امریکی محکمہ برائے امورِ مہاجرین (آئی سی ای)نے تارکین وطن کے لیے اپنی پالیسی مزید سخت کردی ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق امریکا صرف نوٹس پر مہاجرین کو ملک بدر کر سکتا ہے، اب 24 کے بجائے صرف 6 گھنٹے کے نوٹس پر مہاجرین کو ان کے اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک کی طرف بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق امریکی محکمہ برائے امورِ مہاجرین (آئی سی ای) کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے لیے اب معمول کے حالات میں 24 گھنٹے کی بجائے صرف 6گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔

    دوسری جانب امیگریشن وکلاء نے خبردار کیا ہے کہ یہ تبدیلی ہزاروں افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے اور اعلامیے میں بیان کردہ طریقہ کار مہاجرین کو ممکنہ خطرناک ملک بدریوں پر قانونی اعتراضات کے لیے مناسب وقت یا قانونی تحفظ فراہم نہیں کرتا۔

    تاہم محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ نئی پالیسی سے کتنے افراد متاثر ہو سکتے ہیں، اگر ہنگامی حالات پیش آئیں تو یہ عمل فوری طور پر اور اس سے بھی مزید کم وقت میں انجام دیا جا سکے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/us-government-warns-green-cards-and-visas/