Tag: امریکی محکمہ خارجہ

  • پاک بھارت تنازعہ انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا، ٹیمی بروس

    پاک بھارت تنازعہ انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا، ٹیمی بروس

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ جنگ کے دوران انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک تجربہ رہا ہے۔،

    پاکستان امریکا اور بھارت کے تعلقات کی اہمیت کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ پاکستان بھارت میں ایک تنازع تھا، جو کسی انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا۔

    

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ اور بہترین مثال تھی کہ کس طرح اس گھمبیر معاملے کو وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر نے سنبھالا۔

    ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا کی اعلیٰ قیادت نے ایک ممکنہ تباہی روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا، امریکی سفارت کار بھی دونوں ممالک کے لیے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ وابستگی کی تصدیق کی ہے۔

    پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔

    خطے اور دنیا کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ امریکا کا دونوں ممالک کے ساتھ کام کرنا بہتر مستقبل کو فروغ دے گا۔ صدر ٹرمپ پوری دنیا میں تنازعات کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں۔

  • غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کیلیے اب کوئی اور طریقہ اپنایا جائے گا، امریکا

    غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کیلیے اب کوئی اور طریقہ اپنایا جائے گا، امریکا

    نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹامی پگٹ نے حماس کےساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف کیا ہے، مغویوں کی رہائی کیلئے کوئی اور طریقہ اپنایا جائیگا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوران حماس کا رویہ شرمناک رہا، حماس کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے سنجیدگی نہیں دیکھائی گئی، امریکا کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے۔

    ٹامی پگٹ نے کہا کہ حماس کی قید میں موجود مغویوں کی رہائی کیلئے اب کوئی اور طریقہ اپنایا جائےگا، خصوصی نمائندہ وٹکوف واضح کرچکے حماس جنگ بندی کیلئے سنجیدہ نہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ ، بھارتی صحافی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگا

    نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ غزہ کے مکین حماس کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں، غزہ میں متاثرین تک امداد پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    ٹامی پگٹ نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال سے اچھی طرح واقف ہیں، یقینی بنانا ہے کہ غزہ میں جانے والی امداد حماس کے ہاتھ نہ آئے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ کا مزید کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت امداد شراکت دار ممالک کو دی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/us-envoy-witkoff-blames-failure-to-reach-ceasefire-deal/

  • ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا ایکشن، محکمہ خارجہ کے 1300 ملازمین برطرف

    ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا ایکشن، محکمہ خارجہ کے 1300 ملازمین برطرف

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ملازمین کو برطرف کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا، جمعہ کے روز محکمہ خارجہ سے 1300 سے زائد ملازمین برطرف کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے منصوبے کے مطابق محکمہ خارجہ کے تیرہ سو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا، برطرفی کے موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرین برطرف ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے رہے، محکمہ خارجہ میں ملازمت کے آخری دن دفتر سے باہر نکلتے ہوئے کئی ملازمین آبدیدہ ہو گئے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعہ کو برطرف کیے گئے ملازمین اہم شعبوں میں کام کر رہے تھے، زیادہ تر ملازمین پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے جیسے مسائل پر کام کر رہے تھے، طالبان کے قبضے کے بعد فرار ہونے والے افغانوں کی مدد کرنے والے محکمے کے تمام ملازمین برطرف کیے گئے ہیں۔


    ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی ، سیکریٹ سروس کے 6 اہلکار معطل


    تعلیمی تبادلے، خواتین کے حقوق، پناہ گزینوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پروگرامز پر کام کرنے والے ملازمین بھی برطرف کر دیے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر محکمہ خارجہ کے 3 ہزار ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کو صدر ٹرمپ کی ترجیحات کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے، اس لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے، محکمے کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں تبدیلی لا سکتا ہے، فیصلوں کے جلد عمل در آمد اور نتائج کے لیے محکمہ خارجہ میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ خارجہ کی عمارت کے باہر ہونے والے احتجاج میں ڈیموکریٹ سینیٹر کرسٹوفر وین ہولین، سینیٹراینڈی کیم نے بھی شرکت کی، سینیٹر کرسٹوفروین نے کہا ٹرمپ کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہر فورم پر لڑیں گے۔

  • شام سے تمام امریکی پابندیاں ہٹائی جارہی ہیں، امریکا

    شام سے تمام امریکی پابندیاں ہٹائی جارہی ہیں، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شام سے تمام امریکی پابندیاں ہٹائی جارہی ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام سے تمام امریکی پابندیاں ہٹائی جارہی ہیں اور مڈل ایسٹ ٹاسک فورس کو ختم کر دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے، حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا اور مغویوں کو بھی رکھا ہوا ہے۔

    ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ہے، غزہ ابھی بھی وار زون ہے، غزہ میں سیز فائر کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔

    ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارےعمل نے ثابت کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

    ٹیمی بروس نے کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو دنیا میں قوت کے ذریعے امن کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں مارکو روبیو پوری قوت سے امن کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے بتایا کہ قومی سلامتی کے پیش نظر امریکی ویزے منسوخ کرنے کی ہماری عوامی پالیسی ہے، اپنے ملک کی پالیسی سے متعلق ہرملک خودمختار ہے۔ اگر کوئی امریکا آرہا ہے تو اسے یہاں رہنے والوں کا احترام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سب سے طاقتور رہنما کے طور پر امریکا اور دنیا بھر میں امن کیلئے کام کررہے ہیں، ان کے پاس تمام لوگوں کو میز پر لانے کی صلاحیت ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ روس یوکرین کی جنگ جلد بند ہونی چاہیے، ہرملک کا مستقبل اس کے اپنے ہاتھ میں ہے، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران باقی ملکوں کے ساتھ معمول کے تعلق بحال کرے۔

  • یروشلم اور تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ بند

    یروشلم اور تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ بند

    امریکی محکمہ خارجہ نے خطے میں جاری "سیکیورٹی صورتحال” کی وجہ سے اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ بدھ سے جمعہ تک بند کردیا۔

    امریکی سفارتخانے سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے اسرائیل میں موجود تمام امریکی اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہیں، اس وقت اسرائیل سے انخلا اور ان کی معاونت کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ  کی جابن سے یہ اعلان تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریبی علاقے میں ایرانی میزائل کے حملے کے بعد معمولی نقصان پہنچانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-embassy-damaged-in-iranian-missile-attack/

    واضح رہے کہ 16 جون کو اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے X پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ سفارتخانہ کے قریب ایرانی میزائل گرنے سے ایمبیسی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    ٹویٹ میں مائیک ہکابی نے بتایا کہ امریکی سفارتخانہ کا عملہ محفوظ ہے، ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے اسرائیل میں موجود 7 لاکھ امریکیوں کو ہدایت کی کہ ٹریول ایڈوائزری اور ایئرپورٹس کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اپ ڈیٹس کے لیے وہ سفارتخانہ کی ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، ایران کے سپریم لیڈر کو کم از کم ابھی نہیں مارنا چاہتے وہ فی الحال محفوظ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایرانی میزائل شہریوں کا امریکی فوجیوں پر نہ گریں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے جنگی طیاروں کو مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے، اسرائیلی دفاع مضبوط بنانے کے لیے جنگی طیاروں کی منتقلی بڑھا رہے ہیں۔

  • امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا

    امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا

    واشنگٹن : امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی شہری کسی بھی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔

    یہ ہدایات انہوں نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران دیں، انہوں نے بتایا کہ امریکی شہری کسی بھی صورت ایران کا سفر نہ کریں بلکہ عراق کے سفر سے بھی گریز کریں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نےامریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹاسک فورس اس مقصد کے لیے قائم کی گئی ہے کہ محکمہ خارجہ اور امریکی شہریوں کو وہ معلومات فراہم کی جا سکیں جن کی انہیں ضرورت ہو سکتی ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق ٹیمی بروس نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، ہم دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • صدر ٹرمپ پاک بھارت نسل درنسل جنگ کو حل کرنا چاہتے ہیں، امریکا

    صدر ٹرمپ پاک بھارت نسل درنسل جنگ کو حل کرنا چاہتے ہیں، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شکر ہے بھارت اور پاکستان کےدرمیان جنگ بندی ہوچکی ہے، صدر ٹرمپ پاک بھارت نسل درنسل جنگ کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ انڈر سیکریٹری ایلیسں ہوکر کی پاکستانی سفارتی وفد سےملاقات ہوئی ہے۔

    پاکستانی سفارتی وفد سے ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا، شکر ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی وفد سے دہشت گردی کیخلاف تعاون، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

    حیران نہیں ہونا چاہیے کہ جب صدر ٹرمپ کسی معاملے کو حل کرنا چاہیں، ٹرمپ پاکستان بھارت اختلافات، نسل درنسل جنگ کو حل کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ واحد شخص ہیں جولوگوں کومذاکرات کی میز پر لائے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا صدرٹرمپ کو جانتی ہے میں ان کے منصوبوں پر زیادہ بات نہیں کرسکتی، یہ ایک دلچسپ وقت ہے کہ اگرہم مخصوص تنازع میں کسی نقطہ پرپہنچ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھےامید ہےکہ صدر ٹرمپ پاکستان بھارت کا مسئلہ بھی حل کرلیں گے، معاملے پر نائب صدر وینس اور وزیرخارجہ مارکو روبیو کے بھی شکر گزار ہیں۔

  • امریکا آنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

    امریکا آنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

    واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے امریکا آنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا جانچ پڑتال کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سفری پابندیوں کا فیصلہ امریکیوں کی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے ہے۔

    ٹامی پگٹ کا کہنا تھا کہ امریکا آنے والوں کی جانچ پڑتال کو مزید سخت کیا جارہا ہے، سفری پابندی والے ممالک سےجانچ پڑتال کو بہتر کرنے کیلئے رابطے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ امریکا اس وقت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران کو واضح کردیا ہے کہ جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرنے دیں گے۔

    یوکرین روس جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ واضح کرچکےہیں یوکرین روس جنگ اب بند ہونی چاہیے، روس یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت دیکھنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدر نے 12 ممالک پر مکمل سفری پابندی کا اعلان کردیا

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ممالک پر مکمل سفری پابندی عائد کی تھی۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ صدارتی حکم نامے کے تحت سفری پابندیوں کا اطلاق آئندہ پیر سے ہوگا۔

    جس ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں افغانستان، ایران، یمن، لیبیا اور صومالیہ، سوڈان ،کانگو، برما، چاڈ، ایریٹیریا، استوائی گنی اور ہیٹی شامنل ہیں۔

  • غزہ میں امداد کا پہنچنا اہم ہے، کون پہنچا رہا ہے؟ یہ اہم نہیں، امریکا

    غزہ میں امداد کا پہنچنا اہم ہے، کون پہنچا رہا ہے؟ یہ اہم نہیں، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کون پہنچا رہا ہے اہم نہیں، اہم بات یہ ہے کہ وہاں امداد پہنچے۔

    یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرینگے جو غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے مددگار ہوں۔

    ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کھانوں کے 8 ہزار باکس اب تک غزہ میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، ایک فوڈ باکس 5سے زائد افراد کو 6دن کھانا فراہم کرسکتا ہے۔

    اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے غزہ میں سیز فائر سے متعق سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قومی سلامتی کے مدنظر زیادہ تفصیل سے نہیں بتا سکتی۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے،
    حماس اسپتالوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکیوں کو وینزویلا کا سفر کرنے سے خبردار کرتے ہیں، شام کیلئے صدر ٹرمپ کے وژن پر عمل درآمد کیا جارہا ہے، شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں، دوست ملکوں سے کہیں گے شام میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے ایران کے ساتھ مذاکرات کا پانچواں دور گزشتہ جمعہ کو ہوا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو یوکرین میں روسی حملوں پر شدید تشویش ہے، جنگ مسئلے کا حل نہیں، روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

  • امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ ،  بھارتی صحافی  پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگا

    امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ ، بھارتی صحافی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگا

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگا، جس پر ترجمان نے بھارتی صحافی کو روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کی پریس بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی پاکستان کیخلاف زہراگلنے لگا۔

    بھارتی صحافی نے سوال کی بجائے پاکستان پرالزام لگانا شروع کردیے ، ٹیمی بروس نے بھارتی صحافی کو بیچ میں روک کر جواب دیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشت گردی، تشدد رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اب جنگ بندی ہے، جانتے ہیں پاکستان بھارت مکمل جنگ شروع کرنے کے بہت قریب تھے، امریکا کی مدد نے پاک بھارت جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا جو خوش آئند ہے۔

    مودی نے ایٹمی جنگ کا ٹریگر دہشت گردوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے؟

    امریکی ترجمان نے کہا کہ دنیا نے دوبارہ محسوس کیا ہے کہ یہ مسئلہ حل نہیں ہواہے، جنگ بندی سے طویل مدتی مسائل کے حل ہونےکی صلاحیت واپس آگئی، اچھی خبریہ ہے دوسرے خطوں کے برعکس جنگ بندی کا عہد کیا گیا ہے۔