Tag: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان

  • امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

    امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

    واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکرکام کریں گے لیکن انتخابات میں بےضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہوتی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت بن گئی اور ہم یقیناً اس حکومت کےساتھ مل کرکام کریں گے۔

    میتھیوملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوا،کروڑوں لوگوں نےاپنی آوازسنائی، انتخابات میں بےضابطگیوں کی رپورٹس سامنےآئی ہیں،جن کی مکمل تحقیقات ہوتی دیکھناچاہتےہیں۔

    گذشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف کے انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ مشترکہ مفادات کوآگےبڑھانےپرمرکوزرہیں گے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاپاکستان کےساتھ اتحادکوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، پاکستان کےساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، خوشحال اور جمہوری پاکستان کوامریکاکےمفادات کےلیےاہم سمجھتے ہیں۔

  • پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی، امریکا

    پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی، امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے قرضوں سے آزادی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان معاشی استحکام کیلئےآئی ایم ایف سے کام جاری رکھے۔

    میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طویل مدتی صحت استحکام کیلئےاہم ہے ، پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پرمعاشی صورتحال کوترجیح دینا ہوگی۔

    آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کیلئےمعاشی استحکام کیلئے انتہائی اہم ہوں گی پاکستان آئی ایم ایف اورمالیاتی اداروں سےمل کرمیکرواکنامک ریفارمزکیلئےکام کرے۔

  • امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، میتھیو ملر

    امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، میتھیو ملر

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ںئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

    میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے۔

    ترجمان نے زور دیا پاکستان میں انتخابات میں مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر امریکی ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے امریکا نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی رپورٹس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس معاملے کوبہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

    اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

  • امریکا کی پاکستان میں پی ٹی آئی ریلی پر حملے کی مذمت

    امریکا کی پاکستان میں پی ٹی آئی ریلی پر حملے کی مذمت

    واشنگٹن : امریکا نے پی ٹی آئی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی برداشت اوران کی بحالی کی صلاحیت پریقین رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں پی ٹی آئی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے سے متاثر ہونے والوں کیلئےگہری ہمدردی کااظہار کیا۔

    میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کی برداشت اوران کی بحالی کی صلاحیت پریقین رکھتےہیں، یہ حملہ بھی ان میں سےایک ہےجوگزشتہ ماہ متعددجماعتوں کیخلا ف دیکھے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھرمیں الیکشن کمیشن خودکئی جگہوں پرحملوں کی زدمیں آیاہے، انتخابی عمل کونقصان پہنچانے والے کسی بھی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بلاخوف و خطر لیڈر کا انتخاب کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےخطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی سےنمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتےہیں۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • امریکا خطے کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

    امریکا خطے کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

    واشنگٹن‌: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ خطے کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی پریس بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کیا تعاون کرسکتا ہے؟

    جس پر میتھیوملر نے کہا کہ خطے کی سیکیورٹی پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کےساتھ خطے کی سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر بات ہوئی ، انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ مشترکہ اقدامات کیے ہیں۔

    گذشتہ روز امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کے پی میں سیکیورٹی پوسٹ پردہشت گردحملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجرموں کو کٹہرے میں لانے کو یقینی بنانے میں پاکستانی عوام کےساتھ ہیں اور متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں۔

    خیال رہے سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، جس کے دوران مجموعی طور پر ستائیس دہشت گرد مارے گئے جبکہ 25 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

  • ‘پاکستانی رہنماؤں کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں’

    ‘پاکستانی رہنماؤں کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں’

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں کےانتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردارنہیں۔

    میتھیوملر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کی منتخب قیادت کے ساتھ بات چیت کرتےہیں، تمام معاملات پرحکومت پاکستان کیساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

    پاک افغان تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان پارلیمنٹ کے سابق ارکان کو کرپشن میں نامزد کرنے کیلئے کارروائی کررہےہیں، سابق ارکان پارلیمنٹ اور ان کے رشتے دار امریکا میں داخلے کیلئے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے بدعنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔

  • ‘امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں’

    ‘امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں’

    نیویارک : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارگریٹ میک لاؤڈ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ترجمان مارگریٹ میک لاؤڈ نے اے آر وائی سے اردو میں خصوصی گفتگو کی، مارگریٹ میکلاؤڈ نے بات چیت کا آغاز "آداب” سے کیا۔

    امریکی ترجمان نے ہر سوال کا جواب اردو میں خوبصورتی سے دیا، پاک امریکا تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں مارگریٹ میک لاؤڈ نے کہا امریکا اور پاکستان کے بہت سےمشترکہ مفادات ہیں ، دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں تعاون کرتے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات اپنے طور پر دیکھتا ہے کسی اور کی نظر سے نہیں، جمہوریت میں انتخابات انتہائی ضروری ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج کل عالمی مالیاتی ادارےکےسدھار کی بات ہورہی ہے ، زراعت، توانائی، پانی اور ماحولیاتی تعاون کر رہے ہیں۔

  • عمران خان کی رہائشگاہ  کے باہر جھڑپیں، امریکا کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

    عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر جھڑپیں، امریکا کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

    واشنگٹن : امریکا نے چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر جھڑپوں پر سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اےآروائی نیوزسے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر جھڑپوں سے متعلق رپورٹس سےآگاہ ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ  کا کہنا تھا کہ ہم سب کو تحمل کامظاہرہ کرنےکامشورہ دیتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کیساتھ دیرینہ تعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کسی سیاسی امیدوار یا پارٹی کے مقابلے میں دوسرےکی حمایت نہیں کرتا، پاکستان میں جمہوری اور آئینی اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔

  • نیڈ پرائس امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے عہدے سے دستبردار

    نیڈ پرائس امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے عہدے سے دستبردار

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے، نیڈ پرائس نے مجموعی طور پر محکمہ خارجہ میں دو سو سے زائد پریس بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیڈ پرائس امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے بریفنگ میں نیڈ پرائس کو خراج تحسین پیش کیا، نیڈ پرائس نے مجموعی طور پر محکمہ خارجہ میں دو سو سے زائد پریس بریفنگ دی۔

    نیڈ پرائس امریکی محکمہ خارجہ میں ہی مختلف عہدے پر کام جاری رکھیں گے تاہم ان کی جگہ نائب ترجمان ویدانت پٹیل اب پریس بریفنگ دیں گے۔

    نیڈ پرائس 20 جنوری 2021 سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

  • پاکستانی عوام کو سیاسی فیصلے خود کرنے ہوں گے ، امریکا

    پاکستانی عوام کو سیاسی فیصلے خود کرنے ہوں گے ، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات کا فیصلہ پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے ، امریکا صرف پاکستان میں جمہوریت اور اس کے آئینی نظام کی حمایت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں پاکستان کے حوالے سے کہا کہ سیاسی معاملات کا فیصلہ پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے ، اس حوالے سے امریکہ کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم صرف پاکستان میں جمہوریت اور اس کے آئینی نظام کی حمایت کرتے ہیں، ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان ہمارے مفاد میں ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایک اصلاحاتی ایجنڈا ہے، جو پاکستانی حکومت کے درمیان ہے۔

    آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، خاص طور پر ان اصلاحات پر جو پاکستان کے کاروباری ماحول کو بہتر بنائیں گے۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے ایسا کرنے سے پاکستانی کاروبار دنیا بھر میں مزید پرکشش اور مسابقتی ہو جائیں گے، یہ ایک زبردست وسائل کا حامل اور ہمارا شراکت دار ملک ہے۔