Tag: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان

  • چیمینز ٹرافی میں بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، امریکا کا ردعمل آگیا

    چیمینز ٹرافی میں بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، امریکا کا ردعمل آگیا

    واشنگٹن : امریکا کا چیمینز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر ردعمل آگیا ، ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق دونوں ملک خود بات کرسکتے ہیں، ہمارے لئے درمیان میں آنے کیلئے کچھ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی پریس کانفرنس کے دوران ویدانت اے آر وائی نیوز کے صحافی نے بھارتی ٹیم کی پاکستان میں چیمپیئنزٹرافی میں شرکت نہ کرنے پر سوال کرتے ہوئے کہا آپ کے خیال میں کیا سیاست کوکھیلوں سے ملانا درست ہے؟

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات سےمتعلق دونوں ملک خودبات کرسکتےہیں، پاک بھارت تعلقات پر ہمارے لئے درمیان میں آنے کیلئےکچھ نہیں۔

    امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دی یہ لوگوں کو جوڑے رکھتا ہے اور یہ وہ چیز ہے جو ہمارے پبلک افیئرز اور پبلک ڈپلومیسی کیلئے اہم ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کھیل بہت سارےلوگوں کوآپس میں جوڑتی ہے، امریکا نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دی ہے۔

    امریکی ترجمان سے افغان طالبان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پر سوال کرتے ہوئے صحافی نے کہا افغان طالبان نے تہنیتی پیغام میں امریکی عوام کوخاتون منتخب نہ کرنےپرمبارکباددی تو کا جواب دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ افغان معاشرےمیں خواتین کی قیادت اورکردارپربات ہونی چاہیے، توقع نہیں تھی افغان طالبان خواتین سے متعلق اس طرح کی سوچ رکھتےہیں۔

  • سعودی وزیرخارجہ اورایرانی صدرکے ممکنہ دورہ پاکستان، امریکا کا ردعمل آگیا

    سعودی وزیرخارجہ اورایرانی صدرکے ممکنہ دورہ پاکستان، امریکا کا ردعمل آگیا

    واشنگٹن : امریکا نے سعودی وزیرخار جہ اورایرانی صدر کے ممکنہ دورہ پاکستان ردعمل دیتے ہوئے کہا ان دوروں پر بیان ان ممالک کی لیڈر شپ پر چھوڑتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈونلڈلو سے ملاقات پر سوال کیا ، جس پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی وزیرخزانہ نےمحکمہ خارجہ کےاعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی ، پاکستان معاشی چیلنجزسےنمٹنے کیلئے اقتصادی اصلاحات کوترجیح دے اور اقتصادی اصلاحات میں توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے سعودی وزیرخارجہ اورایرانی صدر کے ممکنہ دورہ پاکستان کے سوال پر کہا کہ ان دوروں پر بیان ان ممالک کی لیڈرشپ پرچھوڑتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حال ہی میں سیکڑوں بلیسٹک میزائل،ڈرون اسرائیل پربھیجے،:یہ کوئی ایساعمل نہیں جو فلسطینیوں کے مفاد میں ہو، ہم اس وقت کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور ہم نےجنگ بندی کا مطالبہ کررکھا ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ ایران، پاکستان اورسعودیہ کی مشترکہ امن کوششوں پر کیا کہیں گے؟ جس پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران کے جاری عدم استحکام اورخراب رویےکو دیکھ رہے ہیں، ایران کےارادوں سے متعلق کافی شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔

    نائب ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان متعددشعبوں میں ایک اہم شراکت دار ہے، پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعاون اہم ہے، حکومت پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھیں گے، معاشی چیلنجزسےنمٹنے کیلئے پاکستان کےساتھ شراکت داری ہے، پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں۔

  • غزہ میں بچوں اور شہری ہلاکتوں کا معاملہ اسرائیل سے اٹھاتے رہیں گے، امریکا

    غزہ میں بچوں اور شہری ہلاکتوں کا معاملہ اسرائیل سے اٹھاتے رہیں گے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں اور شہری ہلاکتوں کا معاملہ براہ راست اسرائیلی شراکت داروں سے اٹھاتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا اسرائیل دفاع کی آڑمیں معصوم بچوں سمیت فلسطینیوں کوقتل کررہا ہے؟

    جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے تمام حلقوں نےاخلاقی اعتبارسےاپنےبیانات جاری رکھے، غزہ میں بچوں اور شہری ہلاکتوں کا معاملہ براہ راست اسرائیلی شراکت داروں سے اٹھاتےرہیں گے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ وزیر خارجہ کے دورہ بھارت پر کیا سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات پربات ہوگی؟ تو ویدانت پٹیل نے بتایا کہ اس معاملےپربھارتی اورکینیڈین شراکتداروں سےبات چیت جاری ہے، یہ وہ معاملہ ہےجس پرہم ہندوستان اورکینیڈامیں بات چیت جاری رکھےہوئےہیں۔

    یاد رہےترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کی جزوی جنگ بندی پر حامی بھرلی ہے، جزوی جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی میں مدد ملے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ جزوی جنگ بندی کا عمل آج سے ہی شروع ہوگا، اسرائیل روزانہ تین گھنٹے پہلے جنگ بندی کے وقت کا تعین کرے گا۔