Tag: امریکی محکمہ خارجہ

  • پاک بھارت کشیدگی خطےکےمفاد میں نہیں‘ امریکہ

    پاک بھارت کشیدگی خطےکےمفاد میں نہیں‘ امریکہ

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے ایل او سی پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئیرٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، پاک بھارت کشیدگی کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔

    ہیدرنوئیرٹ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کومل کر کام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلےکوپاکستان سے زیادہ کوئی نہیں سمجھتا، یقین ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس پاکستانی ہم منصب کومطالبات سے آگاہ کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی صلاحیت ہے۔


    ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 شہری شہید


    یاد رہے کہ 21 جنوری کو بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے خاتون سمیت 2 افراد شہید جبکہ 6 ماہ کی بچی اور 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ نےشہریوں کےلیےنئی سفری ہدایات جاری کردیں

    امریکہ نےشہریوں کےلیےنئی سفری ہدایات جاری کردیں

    واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان، بھارت اور افغانستان سے متعلق اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ہدایت نامے میں 4 درجہ بندیاں بنائی گئی ہیں جس کے مطابق پہلا درجہ خطرے سے باہر دوسرے درجے میں احتیاط، تیسرے میں سفرپرنظرثانی اور چوتھے میں سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے ہدایت نامے میں بھارت کو دوسرے، پاکستان کو تیسرے اور افغانستان کو چوتھے درجے میں رکھا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری افغانستان کے سفر سے گریز اور بھارت کے سفر میں احتیاط کریں۔


    سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل


    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سفر پرنظرثانی کی جائے اور بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا اور آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • امریکی وزیرخارجہ آج سےپاکستان سمیت 5ملکوں کےدورے پرروانہ ہورہےہیں

    امریکی وزیرخارجہ آج سےپاکستان سمیت 5ملکوں کےدورے پرروانہ ہورہےہیں

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج سے پاکستان سمیت 5 ملکوں کے دورے پرروانہ ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج سے پاکستان، بھارت، قطر، سعودی عرب سمیت سوئٹزرلینڈ کے دورہ کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناؤوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے دورہ پاکستان کے دوران سینئررہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ریکس ٹلرسن جنوبی ایشیا کے بارے میں حکمت عملی کی کامیابی میں پاکستان کے اہم کردار اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو وسعت دینے پرتبادلہ خیال کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے۔


    وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے اہم ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیویارک میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورامریکی نائب صدرمائیک پنس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات، جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی: امریکی محکمہ خارجہ

    مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی: امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مل کر مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی حالیہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کے لیے مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان، بھارت کے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے سے متعلق پاکستان سے بات نہیں ہوئی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں سفارتی کوششوں سے سیاسی حل کی جانب جایا جا سکتا ہے۔

    بھارت کے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار مددگار ہے۔ سنہ 2001 سے بھارت افغانستان میں 3 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔


  • امریکی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت

    امریکی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری سعودی عرب کے سفر میں احتیاط کریں، اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے، امریکی محکمہ خارجہ جان کا کہنا ہے کہ یہ وارننگ معمول کی کارروائی ہے ، امریکیوں پر دہشت گرد حملوں کے خدشات ہیں۔

    سفری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں سعودی عرب کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں، خاص کر ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔

    امریکی صدر اور سعودی عرب کے نائب ولی عہد کے درمیان ملاقات

    خیال رہے رواں ماہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اوول آفسں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی خبرمیڈیا کی زینت بنی تھی۔


    مزید پڑھیں : جدہ : امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکہ


    واضح رہے گذشتہ سال جولائی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو امریکی قونصل خانے کے پاس دھماکے سے اڑادیا تھا،جس کے نتیجے میں حملہ ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پرہوا تھا،اس سے قبل2004 میں جدہ ہی کے امریکی قونصل خانے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا،جس میں نو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    واقعے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا تھا اور سعودی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ امریکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

     

  • امریکہ کاپاکستان میں طیارےکےحادثےپراظہارافسوس

    امریکہ کاپاکستان میں طیارےکےحادثےپراظہارافسوس

    واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان میں فضائی حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کےمتاثرین کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان مارک ٹورنے نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام کو پاکستان میں فضائی حادثے میں اموات پر افسوس ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے امریکی حکومت کی طرف سے امدادی کام اور تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ ان کی ہمدردیاں افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    دوسری جانب مارک ٹونر نے بتایا کہ طارق فاطمی اور نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی ملاقات میں خطے کو درپیش خطرات اورانسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات ہوئی۔

    مزید پڑھیں:ہارٹ ایشیاء کانفرنس، افغان صدرکی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے حوالے سے بیانات کی معلومات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداددہشت گردی کی کاروائیوں کےلیے پاکستان اورافغانستان کو تعاون کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں،طارق فاطمی

    یاد رہےکہ دوروز قبل وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےواشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نےٹونی بلنکن کوکشمیرکی صورت حال سےآگاہ کیا اور کہا تھاکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرخطےمیں امن ممکن نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں:پی آئی اے طیارے کو حادثہ، 48 افراد شہید

    واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی ایئر لائن کا چترال سے اسلام آباد آنے والا طیارہ حویلیاں اور ایبٹ آباد کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیاتھا،جس میں موجود جنید جمشید و اہلیہ سمیت تمام 48 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے،مارک ٹونر

    پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے،مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نےکہا ہے کہ پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخطرےسےنمٹنےکےلیےپاکستان کی مددکرناچاہتےہیں۔

    نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا پریس بریفنگ کے دوران متحدہ کے قائد کے سوال پر کہناتھا کہ اس حوالے سے برطانوی حکام ہی جواب دے سکتے ہیں۔

    مزیدپڑھیں:امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، مارک ٹونر

    یادرہے کہ گزشتہ روز نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا تھا کہ کشمیرسے متعلق شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں،امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

    نائب ترجمان دفتر خا رجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کئی متنازع امور ہیں، خطے کے مفاد میں پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہ مارک ٹونر کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف موثرکردار ادا کررہا ہے،پاکستان اپنی سرحد پر دہشت گردوں کی رسائی روکے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔

  • امریکہ نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کاررائیوں کوتسلیم کرلیا

    امریکہ نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کاررائیوں کوتسلیم کرلیا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خا رجہ کےترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان د ہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر کارروائیاں کررہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان
    دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں کررہاہےاور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے۔

    مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ کی توجہ انسدادِدہشت گردی کےلیے پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے پرمرکوزہے تاہم پاکستان کو تمام دہشت گرد گروہوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کرناہوگی ۔

    پاک بھارت سوال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں ملکوں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بخوبی آگاہ ہے اور تعلقات معمول پر لانے کےلیے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر ہی آنا ہوگا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے مزیدکہا کہ پاک روس یا امریکہ بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یاکسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک بار پھر امریکہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کےپڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • پاکستان پر پابندیاں لگانےکی کوئی تجویز زیر غور نہیں،امریکہ

    پاکستان پر پابندیاں لگانےکی کوئی تجویز زیر غور نہیں،امریکہ

    واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان پر کسی بھی قسم کی پابندیوں پر غور کی سختی سے تردید کی اور دہشت گردوں کے تمام محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے پریس بریفنگ کےدوران کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگانے پر غور نہیں ہو رہا۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے میں بعض کارروائیاں کی ہیں جو حوصلہ افزا ہیں اور پاکستا ن کو ایسی کارروائیاں بڑھانا ہوں گی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کو نشانہ بنانے والے جنگجوؤں سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرنا ہو گا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ مارک ٹونر نےصحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگانے پر کسی قسم کا کوئی غور نہیں کیا جا رہا ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا،جان کیری کا اعتراف

    یاد رہے کلہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیرخارجہ نےاعتراف کیاتھاکہ پاکستان نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا،پچاس ہزار پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بنے،ہم سب کو پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان پر واضح کر دیاہے انہیں تمام دہشت گر گروپوں کے خلاف کاررروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان اورافغانستان کوانتہاپسندی کےخلاف مل کرکام کرناچاہیے،امریکا

    پاکستان اورافغانستان کوانتہاپسندی کےخلاف مل کرکام کرناچاہیے،امریکا

    واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ پر تشدد اور انتہاپسندی پر مبنی واقعات کی روک تھام کےلیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الیزبتھ ٹروڈو کا پریس بریفنگ کا کہنا تھاکہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے
    کے حوالے سے کہا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم امریکا اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں مل کر کام کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح پرتشدد واقعات رونما نہ ہوں.

    امریکا نے اس حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ وہ انتہاپسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حکومت پاکستان پر یہ بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردگروپوں میں امتیاز نہ برتے.

    ترجمان الیزبتھ ٹروڈوکا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کوئی امتیاز نہیں کریں گے اور یہ حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے .

    *طالبان ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شریک ہوں،امریکا

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کا کہنا تھا کہ طالبان کو ہتھیار پھینک کر آئین تسلیم کرتے ہوئے افغان عمل کا حصہ بننا چاہیے.