Tag: امریکی محکمہ خارجہ

  • اے آر وائی نیوزپرحملہ : امریکی محکمہ خارجہ کا بھی اظہارمذمت

    اے آر وائی نیوزپرحملہ : امریکی محکمہ خارجہ کا بھی اظہارمذمت

    واشنگٹن : امریکا نے بھی پاکستان میں میڈیا ہاؤسز حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے کی آزادی یقینی بنائے۔

    اےآر وائی نیوز کے نمائند ہ واشنگٹن کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مارک سی ٹونر نے یومیہ بریفنگ میں کہا ہے کہ آزاد میڈیا کسی بھی ملک کی جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میڈیا ہاﺅسز پر حملے قابل مذمت ہیں، آزادی اظہار رائے کی حمایت جاری رکھیں گے۔ آزاد میڈیا کسی بھی جمہوریت کیلئے اہمیت کا حامل ہے، اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیوزکے دفتر پرمتحدہ کارکنان کے حلمے سے آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ اس حملے کے حوالے سے ایم کیو ایم کے کچھ کارکنان کو گرفتار بھی  کیا گیا ہے اورمتحدہ کے مرکز نائن زیرو کو سیل بھی کر دیاگیا ہے۔ اور واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اکھٹی کررہے ہیں۔

     

  • امریکااور اقوام متحدہ کی کوئٹہ خود کش حملے کی شدید مذمت

    امریکااور اقوام متحدہ کی کوئٹہ خود کش حملے کی شدید مذمت

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نےکوئٹہ میں ہونے والےخودکش حملے اور سینئر وکیل ایڈوکیٹ بلال انور کاسی کے قتل کی شدید مذمت کی.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان الیزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کی تحقیقات کےلیے نواز حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ خودکش حملے میں عدلیہ اور میڈیا کو بھی نشانہ بنایا گیا جو کسی بھی جمہوریت کے دو اہم ستون ہیں.

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    *کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اس موقع پر پاکستان کی فوجی امداد روکے جانے پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع امداد پر بات کرنے کےلیے مناسب نہیں ہے،دہشت گردی کے اس واقعے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتی.

    *اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار

    پاکستان میں امریکی شہری میتھیو بیرٹ کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے شہری کی پاکستان میں گرفتاری کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ ہے تاہم شہریوں کی پرائیویسی ایکٹ کے تحت اس معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ خودکش حملے میں 70افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • واشنگٹن:جدہ میں امریکی شہریوں پر حملےکا خطرہ ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن:جدہ میں امریکی شہریوں پر حملےکا خطرہ ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے جمعرات کے روز کہا کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جدہ میں امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے سفری انتباہ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،امریکا کا کہنا ہے کہ جدہ میں امریکی شہریوں پر حملےکا خطرہ ہے.

    امریکی شہری خاص کر ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں،محکمہ خارجہ نےسعودی عرب کا سفر کرنےوالے امریکیوں اورجدہ میں مقیم اپنے شہریوں کواضافی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے.

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سفری انتباہ میں امریکی حکام اوران کےاہلخانہ کو کہاگیاہےکہ وہ یمنی سرحدی علاقوں سےدور رہیں.

    *جدہ : امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکہ

    رواں ماہ چار جولائی کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو امریکی قونصل خانے کے پاس دھماکے سے اڑادیا تھا،جس کے نتیجے میں حملہ ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے.

    یاد رہے کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پرہوا تھا،اس سے قبل2004 میں جدہ ہی کے امریکی قونصل خانے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا،جس میں نو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • واشنگٹن : برصغیر القاعدہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن : برصغیر القاعدہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

    واشنگٹن : امریکا نے القاعدہ برصغیر اور اس کے رہنما عاصم عمر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی افراد یا اہلکار القاعدہ برصغیر یا عاصم عمر کے ساتھ کسی قسم کے روابط نہیں رکھ سکتے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق القاعدہ کے برصغیر ونگ کا اعلان ایمن الظواہری نے ستمبر 2014 میں کیا تھا جبکہ اس کا رہنما عاصم عمر حرکت المجاہدین کا حصہ بھی رہ چکا ہے.

    یاد رہے کہ القاعدہ برصغیر نے ستمبر 2014 میں کراچی نیول ڈاک یارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی یہی تنظیم بنگلہ دیش میں لکھاریوں اور امریکی شہری کے قتل میں بھی ملوث ہے.

  • طالبان کے نئے امیر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں، مارک ٹونر

    طالبان کے نئے امیر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں، مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ملا ہیبت اللہ کےپاس موقع ہے کہ وہ امن مذاکرات کی طرف آئیں اور ہمیں امید ہےکہ طالبان کےنئےامیر مفاہمتی عمل کےموقع کا فائدہ اٹھائیں گے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے نائب کا کہنا ہےامید ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ مفاہمتی عمل کا راستہ منتخب کریں گے.

    میڈیا سے گفتگو میں مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکی سلامتی کےمفاد میں اگلے ٹارگٹ کےبارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا.

    واضح رہے کہ افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد طالبان کی مجلس شوری کے اجلاس میں متفقہ طور پرملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کو طالبان کا نیا امیر مقرر کیا تھا.

  • امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ: سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا ذکر

    امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ: سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا ذکر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ ( اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ) نے انسانی حقوق کے بارے میں2015ء کی اپنی سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاخصوصی تذکرہ کیاہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبہ کی دوسری بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی جبری گمشدگی اورانسانی حقوق کی دیگرخلاف ورزیوں کے واقعات کو نمایاں کیاگیاہے۔

    اس سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں میڈیا میں بڑھتے ہوئے سینسرشپ اوراظہاررائے کی آزادی پرقدغن لگانے کا بھی خصوصی ذکرکیاگیاہے۔

    2015کی اس سالانہ کنٹری رپورٹ کے سیکشن نمبرایک میں کہاگیاہے کہ سندھ اورپنجاب میں سیاسی جماعتیں خصوصی طورپرحملوں کانشانہ بنی ہیں۔

    ایم کیوایم ، اے این پی، پیپلزپارٹی اور سرکاری شخصیات کو نشانہ بنایاگیاہے۔رپورٹ میں اٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ اور21دیگرافراد کے جاں بحق ہونے اورکراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ایم این اے رشیدگوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کابھی خصوصی ذکر کیا گیا ہے ۔

    اس سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان بھرمیں قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہاتھوں مختلف پس منظررکھنے والے افرادکی جبری گمشدگی کے واقعات کا خصوصی ذکرکیاگیا ہے۔

    رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پیراملٹری رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان کی گرفتاریوں ، حراست میں تشدد اور قتل کے واقعات ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ حالیہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 55 ارکان کوماورائے عدالت قتل کیا گیا، 151 کارکنان لاپتہ ہیں۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کئے جانے کے واقعات کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

    رپورٹ میں سپریم کورٹ کے جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں قائم لاپتہ افرادکے واقعات کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے کہاگیاہے کہ سندھ میں 211 افراد کاتاحال کچھ پتہ نہیں ہے۔

    لاپتہ افرادکے اس کمیشن کو2011ء سے 31مارچ تک 2ہزار 722 افرادکے لاپتہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے ایک ہزار452 کیسزنمٹادیے گئے جبکہ ایک ہزار233 افرادکے کیسزنمٹانے باقی ہیں۔

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ کنٹری رپورٹ میں پاکستان میں میڈیا میں بڑھتے ہوئے سینسرشپ اوراظہاررائے کی آزادی پرقدغن لگانے کا خصوصی طورپر ذکر کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ مئی کے مہینے میں پاکستان کی میڈیاریگولیٹری اتھارٹی پیمرانے میڈیاپرعدلیہ، پاکستان آرمی یادیگر قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے خلاف تمام نشریات پرپابندی عائد کی ہے۔

    پیمرانے یہ احکامات یکم مئی کوایم کیوایم کے قائد کی ایک تقریر کے ردعمل میں جاری کئے تھے جس میں فوج پر شدید تنقیدکی گئی تھی ۔

     

  • امریکیوں کو ایران میں حراست میں لیےجانےکا خطرہ ہے، امریکہ

    امریکیوں کو ایران میں حراست میں لیےجانےکا خطرہ ہے، امریکہ

    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے سفرکیلئے اپنے شہریوں کو متنبہ کردیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ امریکی اورایرانی نژادامریکیوں کوایران میں گرفتار اورحراست میں لیےجانے کاخطرہ ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریول وارننگ میں امریکی شہریوں،خصوصی طور پرایرانی امریکیوں کو ایران کےسفرکے خطرات کےبارےمیں متنبہ کیاگیاہے۔سفری انتباہ میں کہاگیاہے کہ ایران میں مختلف عناصرامریکاکےخلاف مخاصمانہ جذبات رکھتے ہیں۔

    ایرانی حکام کی جانب سےامریکی شہریوں کو ہراساں،گرفتار اورحراست میں لینےکاعمل جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ نےایران میں موجود امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمیشہ اُن کی دستاویزات تازہ ترین ہوں اور ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیاررہیں۔

  • یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا، امریکا

    یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو نو سو باون ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے، یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا امریکا نہیں ۔

    امریکی دفتر خارجہ میں بریفنگ کے دوران یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق سوال پر میری ہارف کا کہنا تھا کہ جنگ میں فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کو کرنا ہے، امریکا کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

    میری ہاف نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا پاکستان کو نو سو باون ملین ڈالر کا عسکری سامان فروخت کر رہا ہے، جو پاک فوج کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔ تاہم ہتھیاروں کی فروخت کانگریس کی منظوری سےمشروط ہوگی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگی ساز وسامان کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں میری ہاف نے بتایا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود القاعدہ باقیات اب بھی مغرب کیلئے خطرہ ہیں، جن سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • لکھوی کی رہائی کے حکم کا جائزہ لے رہے ہیں ،امریکا

    لکھوی کی رہائی کے حکم کا جائزہ لے رہے ہیں ،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پررہائی کے حکم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    واشنگٹن میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ممبئی حملے کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے حکم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ممبئی حملے کے ملزمان، ان کومالی مدد فراہم کرنے والوں اورضمانت دینے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے میں تعاون کرے۔

    جین ساکی نے کہا کہ ذکی الرحمن کیخلاف جاری قانونی کارروائی کے نتائج کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

  • لاہور، پشاورکے امریکی قونصلیٹ عارضی طورپربند

    لاہور، پشاورکے امریکی قونصلیٹ عارضی طورپربند

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپ امریکی شہریوں کے لئے خطرہ ہیں، پاکستان میں دہشت گرد ملکی،غیرملکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہےہیں اوردہشت گرد پاکستان میں اہم تنصیبات کونشانہ بناچکےہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرتے ہیں۔ لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں امریکی قونصل خانہ معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

    امریکی شہریوں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ پاکستان میں عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں، امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اورالجزائر کے لیے بھی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔