Tag: امریکی محکمہ خارجہ

  • پاکستان خطے میں سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا

    پاکستان خطے میں سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ پاکستان سے سیکیورٹی اور تجارت کے شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے مضبوط رشتہ ہے، اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرینگے۔

    ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے، وہ ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے بھارت سے آسٹریلوی صحافی کی ملک بدری پر بھی سوال کیا گیا، جس پر نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے۔

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں، آسٹریلوی صحافی کے معاملے پر ہندوستان میں حکام کو تبصرے کیلئے چھوڑتا ہوں۔

  • پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آ سکی، امریکی رپورٹ

    پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آ سکی، امریکی رپورٹ

    اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق رپورٹ 2023 جاری کر دی۔

    انسانی حقوق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آ سکی، عسکری تنظیمیں اور غیر ریاستی عناصر تشدد میں ملوث ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، پاکستان میں 2023 میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، شہریوں، پولیس اور فوج پر دہشت گرد حملے کیے جا رہے ہیں، سرحد پار سے دہشت گرد حملوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں، پاکستان عسکریت پسندوں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

    امریکی انسانی حقوق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کے بھی شواہد ہیں، سیاسی کارکنوں اور اہل خانہ پر تشدد کے بھی شواہد موجود ہیں، پاکستان میں انسانی حقوق کی بہتری کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 9 مئی کے بعد سابق وزیر اعظم سمیت متعدد افراد پر مقدمے ہوئے، 9 مئی کے دہشت گردی کے مقدمات پر انسانی حقوق کی تنظیمیں تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں، اہم سیاسی قیدیوں کے مقابلے میں عام سیاسی کارکن کو جیلوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    امریکی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سماجی اور مذہبی عدم برداشت سے لاقانونیت بڑھی ہے، میڈیا پر پابندیاں ہیں، صحافی گرفتار یا لاپتا بھی کیے گئے، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایکشن نہیں ہوا۔

  • پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا

    پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر  نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    اس موقع پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے  تبصرے سے گریز کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی، سعودی وزیرخارجہ سے خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے کام جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ اس موقع پر تنازع کے طویل مدتی پائیدارحل اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

  • یہودیوں کیخلاف دشمنی میں اضافہ دیکھا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    یہودیوں کیخلاف دشمنی میں اضافہ دیکھا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم نے بدقسمتی سے یہودیوں کیخلاف دشمنی میں اضافہ دیکھا ہے.

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے مسلم مخالف جذبات میں بھی اضافہ دیکھا، اس بارے میں ہم یہاں اور دنیا بھر میں ناقابل یقین حد تک فکرمند ہیں، ہم کسی کو کسی بھی شکل میں نفرت پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ تنازع کے جلد خاتمے اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنازع کا حل مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور خطے کے ممالک کے مفاد میں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دوریاستی حل ہی آگے کا راستہ ہے۔ جانتے ہیں دوریاستی حل ناقابل یقین حد تک مشکل ہے۔ دوریاستی حل ناقابل یقین حدتک تاریک نظر آتا ہے

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام سے مفاہمت کا راستہ تلاش کرنا اسرائیلی وسیع ترسلامتی مفاد میں ہے، مسئلہ حل نہیں ہوا تو اسرائیل کے سیکیورٹی خدشات 7 اکتوبر سے پہلے جیسے ہونگے۔

    ترجمان نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر دنیا بھر میں بڑھتی نفرتیں باعث تشویش ہے۔ وزیرخارجہ نے متعدد مواقعوں پرغزہ صورتحال پر بات کی۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ جب تنازعے پر فریقین کا غیرانسانی رویہ دیکھتے ہیں تو ایک لائسنس مل جاتا ہے۔ غزہ کی موجودہ صورتحال کسی کےمفادمیں نہیں ہے۔

  • بائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسیاں، امریکی محکمہ خارجہ کی افسر مستعفی

    بائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسیاں، امریکی محکمہ خارجہ کی افسر مستعفی

    امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت میں بنائی گئی پالیسی سے اختلاف پرامریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کے لیے مقرر کردہ آفیسر اینیل شیلین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اینیل شیلین نے گزشتہ روز 27 مارچ کو واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

    اینیل شیلین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی انتظامیہ اسرائیل کو مسلح کرنے کا سلسلہ جاری رکھ کر امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی وکالت کرنے کی کوشش کرنا اب میرے لیے محض ناممکن ہو گیا ہے اور میں ایسی صورتحال میں اپنا کام کرنے کے قابل نہیں تھی۔

    اینیل شیلین کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت موجود ہونے کے باوجود بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

    امریکا میں وارننگ جاری ۔۔۔

    اینیل شیلین کا کہنا تھا کہ میری ایک بیٹی ہے جو ابھی چھوٹی ہے لیکن اگر مستقبل میں کسی دن اسے یہ سب کچھ پتہ چلے گا کہ میں محکمہ خارجہ میں تھی تو مجھ سے سوال کرے گی اور میں اس وقت اپنی بیٹی کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہتی۔

  • امریکا  کی  پاکستان میں چینی انجینئروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت

    امریکا کی پاکستان میں چینی انجینئروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں چینی انجینئروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے سے متاثر ہونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں چینی انجینئرزپردہشت گردوں کےحملوں کی مذمت کی۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں جانی نقصان پردکھ ہوا ہے، حملےسےمتاثرہونے والوں سےدلی تعزیت کااظہارکرتے ہیں۔

    امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چین کےشہری بھی دہشت گردی کےحملوں کاشکارہوئے، کسی بھی ملک کودہشت گردی کی کارروائیوں کاشکارنہیں ہوناچاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کےہاتھوں پاکستانی عوام کوبہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افرادجان سے گئے تھے، حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔

    ڈی آئی جی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر بشام نے بتایا تھا کہ گاڑی میں سوار چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ کوہستان جا رہے تھے کہ بارود سے بھری گاڑی نے بس کو لاہور نالہ بشام کے قریب ٹکر ماری اور دھماکےکے بعد انجینئروں کی بس سڑک سے کھائی میں جا گری تھی۔

  • پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، امریکا

    پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، امریکا

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

    امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کا قیام پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے کہا کہ پاکستان میں اتحادی حکومت بنائے جانے پرتبصرہ نہیں کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کااحترام ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، ہم بےضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

    میتھو ملر نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں،انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی پر تشویش ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے سوشل میڈیا تک رسائی کی بحالی اور پاکستانی حکام سے بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ عام انتخابات کے بعد بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتحادی حکومت بنانے پر اتفاق کیا ہے اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

  • امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

    امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

    واشنگٹن:  امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔  

    میتھیو ملر کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کےالزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، الزامات کے سوال پر ہمارا یہی جواب ہے کہ تحقیقات مناسب قدم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے، دنیا بھر میں کہیں بھی ایسے الزامات کی تحقیقات اور حل ہونا چاہیے۔ ہم ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

      ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں مخلوط حکومت اندرونی معاملہ ہے، جہاں ایک پارٹی کی اکثریت نہ ہو وہاں اتحاد بنتے ہیں، اتحادی حکومت سے متعلق فیصلہ امریکا نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔

     

  • پاکستانیوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، امریکا

    پاکستانیوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے، امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات صاف شفاف اور اظہار رائے کی آزادی پر زور دیا ہے۔

    واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے پاکستان میں عام انتخابات پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے انتخابی عمل کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، عوام کی آزادی کے ساتھ انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی، اسمبلی اور نسبت کا احترام ہو، امریکا کو پاکستان میں پرتشدد واقعات، میڈیا کی آزادی پر پابندی پر تشویش لاحق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی آزادی سمیت اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے، پاکستانی عوام آزادانہ انتخابات کے ذریعے اپنا آئینی و بنیادی حق استعمال کرنے کے مستحق ہیں۔

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پاکستانیوں کو بغیر خوف کے اپنے رہنماؤں کا انتخاب کا پورا حق حاصل ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

  • ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کررہا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کررہا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات کررہا ہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔ پاکستان اپنے فوجی آپریشن پر بہتر بات کرسکتا ہے۔

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ معاملے پر پاکستانی ہم منصبوں سےرابطے جاری ہیں۔ خطے کی صورتحال مانیٹر کررہے ہیں۔

    نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔امریکا کی دلچسپی پاکستان کے جمہوری عمل میں ہے۔