Tag: امریکی محکمہ خارجہ

  • پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات کرتے ہیں جو پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں، ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت جاری رہتی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں، پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں جہازوں پر کئے جانے والے حملوں کے جواب میں 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر ملکوں میں، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، نیدر لینڈز، بحرین اور Seychelle شامل ہیں۔

    حج 2024، سعودی حکومت کا حجاج کی سہولت کیلئے اہم اقدام

    حوثیوں کے حملوں کے خلاف امریکی وزیر دفاع نے بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔جبکہ ایران کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اس طرح کے اتحاد کو ’غیر معمولی مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہے، پاکستان بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہنا تھا کہ فیصلے پر جموں و کشمیر میں پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاسی معاملات بحال کرنے کے بھارتی حکومت کے وعدے پورے کرنے کے منتظر ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری کی وجہ سے اسرائیل کی حمایت ختم ہونے لگی ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کی وجہ سے عالمی برادری کی حمایت کھونے لگا ہے۔

    بائیڈن نے واشنگٹن میں ایک مہم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں کہا کہ وہ اس حمایت سے محروم ہونا شروع کر رہے ہیں، نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتی ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

    بائیڈن نے کہا کہ ”یہ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پسند حکومت ہے جو ”دو ریاستی حل نہیں چاہتی“۔بائیڈن کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ان کی انتظامیہ بار بار غزہ میں جنگ کے بعد تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیتی ہے۔

  • کیا بھارت سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے؟

    کیا بھارت سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے؟

    واشنگٹن: امریکا نے بھارت کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا معاملہ اٹھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو واضح کیا ہے کہ امریکا سکھ رہنما کے قتل کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ امریکا بھارتی سازش کے معاملے پر بھارتی تحقیقات کا منتظر ہے، تاہم امریکی محکمہ انصاف کی مکمل تحقیقات تک مزید تفصیلات نہیں دے سکتا، بھارت نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    میتھیو ملر سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا بھارت نے کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، تو انھوں نے جواب میں کہا کہ بھارت کو کہا ہے کہ وہ کینیڈا سے تحقیقات میں تعاون کرے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک میں تعاون کے حوالے سے اندازہ نہیں لگا سکتا۔

  • امریکا نے حماس سے وابستہ افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کردیں

    امریکا نے حماس سے وابستہ افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کردیں

    واشنگٹن : امریکا نے حماس سے وابستہ افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ایرانی حمایت، حماس اور پی آئی جے کو دہشتگرد سرگرمیوں کے قابل بناتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے حماس پر پابندیوں کے تیسرے دور میں فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما اکرم الاجوری کو عالمی دہشت گرد نامزد کر دیا گیا جبکہ پی آئی جے کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے رہنما بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

    امریکا نے حماس اور پی آئی جے کو مدد فراہم کرنے پر سات افراد اور دو اداروں کو بھی نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت، حماس اور پی آئی جے کو دہشتگرد سرگرمیوں کے قابل بناتی ہے ، اس حمایت میں فنڈز کی منتقلی اور ہتھیاروں اور آپریشنل تربیت دونوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔

    ترجمان نے الزام عائد کیا کہ ایران نے پی آئی جے جنگجوؤں کو غزہ میں میزائل بنانے کی تربیت، مالی معاونت کی، بین الاقوامی مالیاتی نظام کو حماس اور اس کے اہلکاروں کےغلط استعمال سے بچانا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے عزم کا اظہار کیا کہ اتحادیوں کیساتھ مل کر حماس کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

  • پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا حکومت کو ترجیح نہیں دیتے، امریکا

    پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا حکومت کو ترجیح نہیں دیتے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا حکومت کو ترجیح نہیں دیتے۔

    پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے تناظرمیں یہ بات سب سے بڑھ کر ہے کہ الیکشن کا انعقاد آزادانہ اور منصفانہ ہو، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منعقدہ انتخابات پاکستانی عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں، پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک عالمی تحفظ کے خواہاں افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں،
    ضروری ہے کہ افغان باشندوں کو انسانی امداد کی فراہمی کیلئے عالمی تنظیموں سے رابطہ قائم رکھا جائے۔

    پاکستان میں دہشت گردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ برآمدگی کا حوالے سے ایک سوال کہ افغانستان میں امریکی ساختہ اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے پر کیا کہیں گے؟

    جس کے جواب میں ویدانت پٹیل نے بتایا کہ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی پاکستان کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد معطل ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

  • پاکستان میں انتخابات کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آگیا

    پاکستان میں انتخابات کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آگیا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہماری توجہ اس حمایت پر مرکوز ہے کہ پاکستان مین عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

    پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منعقدہ انتخابات پاکستانی عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔

    کسی امیدوار، سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں، اس بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے۔

    غزہ جنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا غزہ صورتحال پراسرائیل،امریکا کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے،کیا یہ باعث تشویش ہے؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے بولنے،اکھٹا ہونے کی آزادی کا احترام کرتے ہیں، حالات کے مطابق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کو ایڈجسٹ کررہے ہیں۔

  • امریکا نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دے دیا

    امریکا نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکا نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خالصتان کے غیرسرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے، ہم خالصتان کےغیرسرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

    ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پہلی ترمیم کے تحت امریکا میں لوگوں کو پُرامن احتجاج کا حق ہے۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم ٹروڈو کے بھارت پر الزامات پر گہری تشویش میں ہیں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کے مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،امریکا نے عوامی اور نجی طور پر بھارتی حکومت سے تحقیقات میں تعاون پر زور دیا ہے۔

  • پاکستان مقررہ وقت میں شفاف آزادانہ انتخابات کرائے، امریکا

    پاکستان مقررہ وقت میں شفاف آزادانہ انتخابات کرائے، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مقررہ وقت میں صاف وشفاف آزادانہ انتخابات کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں بروقت، آزادانہ و منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان مقررہ وقت میں صاف وشفاف آزادانہ انتخابات کرائے۔

    نمائندہ اے آروائی نیوز کی جانب سے سوال کیا گیا کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ تجویز کر دی، امریکا کا کیا موقف ہے؟

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق الیکشن 90 روز میں ہونے چاہئیں۔ اس پر صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن ہچکچا رہا ہے، کیا کہیں گے۔

    میتھیوملرکا اس کےجواب میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو قوانین کے مطابق آگےبڑھائیں، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

    پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی اصلاحات کی حمایت کرتےرہیں گے، جس سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے۔

    پاکستان میں امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات پر سوال کے جواب میں میتھو ملر کا کہنا تھا کہ دوبارہ کہیں گے امریکہ پاکستانی انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا، پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلَوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی ، جس میں پاکستان کےآئین اورقانون کے مطابق آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے زور دیا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ امریکہ دوطرفہ تعلقات کومزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ ملکرکام کرتا رہے گا۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، امریکا

    چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ںے کہا ہے کہ پاکستان میں قیدیوں کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے میں بھی یہی پیغام ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شراکت داروں سے کہتے ہیں کہ قیدیوں کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

    نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے میں بھی یہی پیغام ہے، پاکستانی شراکت دار قیدیوں کے انسانی حقوق کا احترام کریں۔

    انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے مزید بات پاکستانی شراکت دار کر سکتے ہیں، پاکستان کی عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    ویدانت پٹیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عبوری حکومت انتخابات کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔