Tag: امریکی محکمہ دفاع

  • پینٹاگون کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

    پینٹاگون کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان سبریناسنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    ے آر وائی نیوز کے بیورو چیف واشنگٹن ڈی سی جہانزیب علی نے سوال کیا کیاامریکادہشتگردی کوختم کرنےکیلئےپاکستان کی مدد کر رہا ہے؟ تو سبرینا سنگھ نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کام کرنے کیلئے تیار رہتےہیں، پاکستانی حکومت کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعاون جاری ہے۔

    بھارتی وزیردفاع کے دورہ پینٹاگون میں سکھ رہنماؤں پر حملوں کی بات سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا بھارتی وزیر دفاع سے ملاقات پر بیان جاری کیاتھا ، بھارتی وزیر دفاع کی ملاقات سے متعلق اورکوئی بات نہیں کروں گی۔

    امریکی محکمہ دفاع ترجمان نے بتایا کہ ہوم لینڈسیکیورٹی نےصدارتی امیدواروں کی حفاظت کیلئےامریکی فوج سےمددمانگی ہے، صدارتی اورنائب صدارتی امیدواروں کیلئے اضافی فوجی مددکی درخواست آئی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی درخواست کو منظور کر لیا ہے، کمانڈرشمالی کمان کو سیکرٹ سروس کومزید تعاون فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

  • امریکی محکمہ دفاع کا مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز بھیجنے کا فیصلہ

    امریکی محکمہ دفاع کا مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز بھیجنے کا فیصلہ

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر مشرق وسطٰی میں جنگی طیاروں کا ایک سکوارڈن بھیجے گا جبکہ خطے میں اپنا ایک طیارہ بردار بحری جہاز بھی تعینات رکھے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطٰی میں ایران اور اُس کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ممکنہ حملوں سے اسرائیل کو دفاع میں مدد دینے اور پہلے سے موجود امریکی افواج کی حفاظت کے لیے پینٹاگون خطے میں فوجی موجودگی میں اضافہ کررہا ہے۔

    پینٹاگون کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اضافی بیلسٹک میزائل دفاعی صلاحیت کے حامل کروزرز اور ڈسٹرائرز کو یورپی اور مشرق وسطیٰ کے خطوں میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

    قبل ازیں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم، دفاع اور حملے ہر دو حوالوں سے اور ہر طرح کے سیناریو کے مقابل مکمل تیاری کی حالت میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے داخلی محاذ کمانڈ آفس میں اور حالات کے جائزے کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ دفاعی حوالے سے بھی اور حملے کے حوالے سے بھی اسرائیل ہر طرح کے منظر نامے کے مقابل مکمل تیاری کی حالت میں ہے۔

    ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد کریک ڈاؤن، اہم گرفتاریاں

    نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ہم، خواہ کسی بھی شعبے میں کیوں نہ ہو اسرائیل پر کئے گئے حملے کا، بھاری بدل چکوائیں گے۔ جو ہمیں نقصان پہنچائے گا ہم بھی اسے نقصان پہنچائیں گے۔

  • امریکا کا پاکستان کی 30 کروڑڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ

    امریکا کا پاکستان کی 30 کروڑڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن : امریکی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں نہ کرنے پر 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر یعنی 36 ارب 90 کروڑ روپے کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں نہ کرنے پر امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    لیفٹیننٹ کرنل کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس نے منظوری دے دی تو پینٹاگون اب یہ رقم دیگراہم ترجیحات پرصرف کرنے کا اراد ہ رکھتا ہے۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق پاکستان کی جانب سے ساؤتھ ایشیا اسٹریٹیجی کے تحت فیصلہ کن کارروائیوں کے فقدان کے باعث 30 کروڑ ڈالر کو ری پروگرام کیا گیا ہے۔

    لیفٹیننٹ کرنل کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے جس کے بعد اب تک روکی جانے والی کل رقم 80 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفورڈ پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

  • گوانتاناموبےجیل سےرہاکیےگئے4قیدی سعودی عرب پہنچ گئے

    گوانتاناموبےجیل سےرہاکیےگئے4قیدی سعودی عرب پہنچ گئے

    واشنگٹن : امریکہ کی جانب سےگوانتاناموبے جیل سے رہا کیے جانے والے چار قیدی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے اعلامیے کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں میں سلیم احمد ہادی، محمد رجب صدیق، عبداللہ یحییٰ،محمد علی عبداللہ شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ دفاع کے مطابق چاروں قیدیوں کی رہائی ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل میں آئیں اور انہیں سعودی عرب کےحوالے کیاگیاہے۔

    امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گوانتاناموبے جیل میں اب مجموعی قیدیوں کی تعداد کم ہوکر55 رہ گئی ہے۔

    گوانتاناموبے جیل سے قیدیوں کی رہائی سے واضح ہوتاہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اقتدار چھوڑنے سے قبل حراستی مرکز میں موجود قیدیوں کی تعداد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

    رواں ماہ20 جنوری کو صدر اوباما کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سونپنے سے قبل مزید15 قیدیوں کو بھی رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہےکہ آٹھ سال قبل جب صدر اوباما نے اقتدار سنبھالا تھا تو انھوں نے گوانتانامو بے کے متنازع حراستی مرکز کو مکمل طور پر بند کرنے کی درخواست کی تھی۔

    امریکی کانگرس نےصدر اوباما کے اس منصوبے کو روکا دیا،لیکن مسلسل منتقلی کا عمل جاری رہا اور اگر یہ 15 قیدی بھی رہا کر دیے جاتے ہیں تو حراستی مرکز میں تقریباً 40 قیدی ہی رہ جائیں گے۔

    دوسری جانب امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں مزید قیدیوں کی رہائی کو روکنے کا کہا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدراتی مہم کے دوران کہا تھا کہ ’اس حراستی مرکز کو بند نہ کیا جائے اور اسے برے افراد سے بھر دیا جائے۔‘

  • پینٹاگون کی افغانستان میں ملا عبد الرؤف کی ہلاکت کی تصدیق

    پینٹاگون کی افغانستان میں ملا عبد الرؤف کی ہلاکت کی تصدیق

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں داعش کمانڈر ملا عبد الرؤف خادم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، پینٹاگون کے مطابق فضائی حملے میں سابق طالبان کمانڈر ملا عبد الرؤف سمیت آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

    واشنگٹن میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان ایڈمرل جان کربی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے سے قبل اطلاعات تھیں کہ عبد الرؤف امریکی اور افغان اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عبد الرؤف کو 2007 میں گونتانامو بے سے رہا کر کے افغانستان کے حوالے کیا گیا تھا۔

    ایک سوال پر پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کے خطرات کو نظر انداز نہیں کر رہا تاہم تاہم وہ ابھی یہاں صرف قدم جمانا چاہ رہے ہیں، داعش اپنی طاقت اور اثر و رسوخ عراق اور شام کے علاوہ بھی بڑھانا چاہتی ہے۔

  • امریکی محکمہ دفاع کی ہرزہ سرائی، پاکستان کاشدید احتجاج

    امریکی محکمہ دفاع کی ہرزہ سرائی، پاکستان کاشدید احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے امریکی سفیر کو طلب کرکے امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ پر شدید احتجاج کیا ہے، جس میں پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے سلامتی امور سرتاج عزیز نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، ان کا کہنا تھا کہ امریکاسمیت پوری دنیانےآپریشن ضرب عضب کا خیر مقدم کیا، جو بلاتفریق تمام دہشتگردوں کے خلاف جاری ہے، امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان پر الزام لگایاتھا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان کے خلاف شدت پسند تنظیموں کو استعمال کررہا ہے۔پینٹاگون کی طرف سے امریکی کانگریس کے لیے ہر چھ ماہ جاری کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان پراکسی فورسز کا استعمال افغانستان میں اپنے گھٹتے ہوئے اثر رسوخ کی وجہ سے اور بھارت کے خلاف حکمتِ عملی کے طور پر کر رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سرحد کے اندر چھپے طالبان اب بھی افغانستان میں حملے کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خاررجہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

  • امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    واشنگٹن :امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربے کا کہنا ہے کہ چند فنی مسائل کی بنا پر برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے ۔

    وائٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے رئیر ایڈ مرل جان کربے نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع کے نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں اپنے ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے، فارن برگ میں رواں ہفتے ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو کے ممکنہ خریدار اس جدید ترین لڑاکا جیٹ کو نہیں دیکھ پا ئیں گے۔

    جان کرنے نے بتایا کہ تئیس جون کو فلوریڈا میں ایک فضائی حادثے میں طیارے کے انجن فیل ہونے کے بعد ایف تھرٹی فائیو طیاروں کوگراونڈ کر دیا گیا ہے۔