Tag: امریکی مخالفت کے باوجود

  • امریکی مخالفت کے باوجود فلسطین ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77 کا سربراہ منتخب

    امریکی مخالفت کے باوجود فلسطین ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77 کا سربراہ منتخب

    نیویارک: امریکی مخالفت کے باوجود فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77 کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77 کی سربراہی کے لیے فلسطین کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے، فلسطین کو سربراہی دینے کی قرارداد مصر نے پیش کی تھی۔

    قرارداد کے حق میں 146 اور مخالفت میں صرف 3 ووٹ ملے، پندرہ ممالک غیر حاضر رہے، قرارداد کی مخالفت میں امریکا، اسرائیل اور آسٹریلیا نے ووٹ دیا۔

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے قرارداد کی منظوری کو اقوام متحدہ کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مبصر ملک کو جی 77 کی سربراہی دے دی گئی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہوں گے، اقوام متحدہ کے گروپ 77 میں اب 134 ممالک شامل ہوگئے ہیں۔

    اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد فلسطین کو خصوصی اختیارات حاصل ہوگئے ہیں جن کے تحت فلسطین ترقی پذیر ممالک کی سب سے بڑی تنظیم جی 77 کی سربراہی کرسکے گا اس سے قبل فلسطین اقوام متحدہ کا رکن نہیں بلکہ مبصر کی حیثیت سے شرکت کرتا رہا ہے۔

    فلسطین کو رواں برس جولائی میں جی 77 کی سربراہی کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس کی امریکا اور اسرائیل نے شدید مخالفت کی تھی۔

    خیال رہے کہ 1964 میں اقوام متحدہ نے ترقی پذیر 77 ممالک کی تنظیم جی 77 کی بنیاد رکھی تھی اور اس میں اب فلسطین سمیت 134 ممالک شامل ہیں۔

  • امریکی مخالفت کے باوجود ، یورپی ممالک کی چین کے تجویز کردہ بینک میں شمولیت

    امریکی مخالفت کے باوجود ، یورپی ممالک کی چین کے تجویز کردہ بینک میں شمولیت

    چین : یورپ کے کئی ممالک نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود چین کے تجویز کردہ بینک میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    چین کی جانب سے ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایشیئن انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بنک کی تجویزعالمی سطح پرانتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے، کئی یورپی اقوام کی جانب سے شمولیت کے مثبت اعلانات سامنے آچکے ہیں۔

    چین کی سرکاری ایجنسی کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود اس بینک میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی شمولیت سے ایک فیصلہ کن تقویت حاصل ہوئی ہے اور مخالفت کرنے والی امریکی لابی میں دراڑ پیدا ہوئی۔