Tag: امریکی میڈیا

  • کشمیریوں کو گھٹنوں پرلانا ہندو قوم پرستوں کا خواب تھا، امریکی میڈیا

    کشمیریوں کو گھٹنوں پرلانا ہندو قوم پرستوں کا خواب تھا، امریکی میڈیا

    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے کہاہے کہ پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل بی جے پی حکومت نے بڑے پیمانے پر شہریوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا۔

    امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پانچ اگست کے بعد سے اب تک کم از کم 2 ہزار کشمیری گرفتار ہوچکے ہیں جن میں تاجر رہنما، انسانی حقوق کے رضاکار، منتخب نمائندے، اساتذہ اور 14 سال کے طالبعلم تک شامل ہیں۔

    خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ گرفتار افراد اپنے اہلِخانہ اور وکلا سے رابطہ نہیں کر سکتے جبکہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے یہ بھی کسی کو معلوم نہیں، ان میں سے زیادہ تر افراد کو آدھی رات کو اٹھایا گیا۔

    اس کے علاوہ بھارتی حکومت یہ بھی نہیں بتا رہی کہ حراست میں لیے گئے افراد پر کیا الزام ہے اور انہیں کب تک قید رکھا جائےگا؟رپورٹ کے مطابق کچھ افراد کو ایئرفورس کی خفیہ پروازوں کے ذریعے لکھنؤ، واراناسی اور آگرا کی جیلوں میں منتقل کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں کو گھٹنوں پر لانا ہندو قوم پرستوں کا خواب تھا کیونکہ یہ بھارت کی واحد مسلمان اکثریت والی ریاست تھی جہاں پاکستان اور بھارت دونوں حریفوں کو حمایت حاصل ہے۔

    اس کے علاوہ ہندو اکثریت والے بھارت میں قوم پرستی کی تحریک کے لیے کشمیر ایک زخم کی حیثیت رکھتا تھا جس سے بھارتی وزیر اعظم کو غیر معمولی عروج ملا۔

  • اوباما کے آنسو پیازکا کمال تھا،امریکی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیاٰ

    اوباما کے آنسو پیازکا کمال تھا،امریکی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیاٰ

    امریکی میڈیا نےصدر براک اباماکے آنسوؤں کوڈرامہ قراردے دیا۔ فوکس نیوز نےدعویٰ کیا کہ اوبامہ کے آنسو پیاز کےعرق کاکمال تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران اسکول کے بچوں کے تذکرے پر امریکی صدر باراک اوباما کے بہتےآنسو جعلی نکلے.

    دنیاکےطاقتور ترین شخص نےحساس معاملےپر لب کھولے اور آنکھیں بھر آئیں۔ دنیابھرکے افراد امریکی صدر کی اس نرم دلی پرتڑپ اٹھے، لیکن امریکی میڈیانے ان آنسوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    میڈیا نے بتایا کہ اوباماکےآنسونکلےنہیں بلکہ نکالے گئےتھے، ایک امریکی نیوز چینل نےدعویٰ کیا کہ صدراباما نےآنسو بہانےکے لئے پیازکے عرق کا استعمال کیا.

    بہرحال یہ کمال پیازکا تھا یا نہیں مگرامریکی صدرنے ہمدریاں خوب سمیٹیں۔

  • پاکستان آرمی کی پینٹاگون الزامات کی شدید الفاظ میں تردید

    پاکستان آرمی کی پینٹاگون الزامات کی شدید الفاظ میں تردید

    واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دہشتگردی پر نرم رویہ رکھنے کے پینٹاگون کے الزام کی شدید الفاظ میں تردید کردی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج دورہ امریکا پر روانہ ہونگے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان نے کبھی دہشتگردی کیخلاف نرم رویہ نہیں رکھا ہے اور پاک فوج اور قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پچاس ہزار سےزائد جانیں قربان کیں۔

    انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف نرم رویہ رکھنے کے پینٹاگون کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کےخاتمےکےلئےسرگرم ہے۔

    دوسری جانب امریکی جنرل مارٹن ڈیپمسی کی دعوت پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکا کے دوران پینٹا گون اور فلوریڈا میں سینٹ کام کے اہم عہدیداروں سےملاقاتیں کرینگے۔

    واضح رہے کہ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کاکہناہےکہ امریکہ کی طرف سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہارکیاگیا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف پاک فوج افغانستان اور امریکہ ایک صفحےپرہیں۔

  • مشرف رواں ماہ کے آخرمیں بیرون ملک جاسکتے ہیں، امریکی میڈیا

    مشرف رواں ماہ کے آخرمیں بیرون ملک جاسکتے ہیں، امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا کا سابق صدرپرویز مشرف کے قریبی عزیزوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ علاج کی غرض سے رواں ماہ کے آخر تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

    امریکا میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف علاج کے لئے بیرون ملک جاسکتے ہیں، پرویز مشرف کے قریبی عزیزوں کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں علاج کی غرض سے رواں مہینے کے آخر تک بیرون ملک منتقل کیا جا سکتا ہے تاہم مشرف علاج کے لئے کہاں جائیں گے، اس بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔

    اعلی سیکورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ سابق صدر کا ملک سے باہر چلے جانا، ملک اور خود ان کے لئے اچھا ہوگا، مشرف کو آرٹیکل چھ کے مقدمے سمیت دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔

    خصوصی عدالت نے مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، انہیں علالت کے باعث ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ تاحال زیرعلاج ہیں۔
           

  • الیکشن جیتنے کیلئے اوباما نے دنیا کو بے وقوف بنایا، رابرٹ گیٹس

    الیکشن جیتنے کیلئے اوباما نے دنیا کو بے وقوف بنایا، رابرٹ گیٹس

    پینٹاگون کے سابق سربراہ رابرٹ گیٹس نے اوباما کی عراق افغان جنگ کی حکمت عملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کیلئے اوباما نے امریکی عوام اور دنیا کو بے وقوف بنایا۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق امریکی سیکیریٹری دفاع اور پینٹاگون کے سابق چیف رابرٹ گیٹس نے اپنی یاداشتوں میں مزید کہا ہے کہ فوج کی جانب سے اختیارات کی فراہمی پر اوبامہ بدظن ہوچکے تھے۔

    انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اوباما کی پالیسی اور فوج بھیجنے پر میں نے ان کی حمایت کی تھی۔
       

  • واشنگٹن: جیک سلوین ایران جوہری پروگرام کے اہم کردار

    واشنگٹن: جیک سلوین ایران جوہری پروگرام کے اہم کردار

    ایران کو جوہری پروگرام کے تنازعے کے حل کے لیے خفیہ مذاکرات کے ذریعے میز پر لانے والے مرکزی کردار منظر عام پر آگیا۔

    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف جیک سلوین نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا کے مطابق وہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے اہم دست راست ہیں۔

    سلوین گزشتہ سال پیرس میں ہیلری کلنٹن کے ساتھ دورے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، اس دوران سلوین اومان میں ایرانی وفد سے خفیہ ملاقات کرتے ہوئے ایران کو جوہری پروگرام کے تنازعے حل کیلئے مذاکرات پر رضا مند کرنے کیلئے سرگرم رہے۔

    اوبامہ انتظامیہ کیجانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے حل کے لیے یہ پہلی پیشرفت تھی، تنازعے کے حل میں جیک سلوین کی جدوجہد پانچ خفیہ ادوار پر مشتمل تھی، جو ایران کو مذکرات کیلئے رضامند کرنے میں کامیاب رہی۔

    سینتیس سالہ سلوین دیگرامریکی تجربہ کار رہنماؤں کے مقابلے میں خارجہ منصوبہ سازی میں مضبوط شخصیت کے حامل تصور کئے جاتے ہیں۔