Tag: امریکی میگزین

  • امریکی میگزین  نے مودی  کے مکروہ چہرے سے نقاب اتار دیا

    امریکی میگزین نے مودی کے مکروہ چہرے سے نقاب اتار دیا

    نیویارک : امریکی میگزین دی اکنامسٹ نےمودی سرکار کےمکروہ چہرےسےنقاب اتاردیا اور کہا مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن اورآسام کےمسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنا مسلم نسل کشی کے اقدامات ہیں ، مودی بھارتی جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین دی اکنامسٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور آسام کے غریب مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنا مودی حکومت کے مسلمانوں کی نسل کشی کے اقدامات ہیں۔

    امریکی میگزین نے لکھا کہ بھارتی معیشت بدحالی کا شکارہے ، ایسی صورتحال کے باوجود مغرب کا اکثر تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہا ہے، مودی بھارتی جمہوریت اورمعیشت کونقصان پہنچا رہے ہیں اوربھارت کی معیشت نااہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے۔

    جریدے کے مطابق بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی شرح بھی خطرناک حد تک کم ہوئی ہے جبکہ کاروں اور موٹرسائیکلوں کی خرید میں بھی 20 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں : کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو خاموش کردیا، امریکی اخبار

    امریکی میگزین کا کہنا تھا کہ بھارت میں ستمبر کے آخر تک کاروبار میں سرمایہ کاری میں 88 فیصد تک کمی ہوئی، کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے 2 سو ارب ڈالر کے مقروض ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ روز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیرپر رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارتی کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیرکی پوری آبادی کو مفلوج اور خاموش کردیا، مسلسل بندش،چھاپوں اور گرفتاریوں سے مقبوضہ کشمیر کی فضا سوگوار ہے۔

    اخبار کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسزنے پانچ اگست سے اب تک چھاپوں میں گیارہ سے چودہ سال کے نوجوانوں سمیت ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا، کشمیریوں کو بھارتی میڈیا کے سب نارمل ہونے کے جھوٹ پرغصہ ہے۔

    خیال رہے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 82 واں روز ہے، وادی میں اسکول ، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہو چکا ہے۔

  • امریکی میگزین کے سرورق پر مودی کی تصویر متنازع عنوان کے ساتھ شائع

    امریکی میگزین کے سرورق پر مودی کی تصویر متنازع عنوان کے ساتھ شائع

    واشنگٹن: معروف امریکی جریدے نے اپنے نئے شمارے کے سرورق پر بھارتی وزیراعظم کی تصویر متنازع عنوان کے ساتھ شائع کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف امریکی میگزین ٹائم نے اپنے نئے شمارے کے سرورق پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر متنازع عنوان کے ساتھ شائع کی ہے، سرورق پر مودی کی تصویر کے ساتھ ’بھارت کے منقسم اعلیٰ‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔

    امریکی میگزین کے سرورق پر موجود شہ سرخی جریدے میں موجود ایک مضمون سے متعلق ہے جس میں مصنف نے بھارتی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    مضمون کی شہ سرخی بھی دلچسپ ہے جس میں مصنف نے سوال پوچھا ہے کہ کیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مزید پانچ سال مودی حکومت کو برداشت کرے گی۔

    مضمون میں سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے سیکولر نظریات اور نریندر مودی کے نظریات سے موازنا بھی کیا گیا ہے۔

    میگزین میں مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں ہونے والے فسادات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں ان دنوں لوک سبھا انتخابات کا عمل جاری ہے، ایسے موقع پر میگزین کے متنازع ٹائٹل نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس عنوان پر تنقید کی گئی ہے تو اس کی حمایت میں بھی بہت سے لوگوں نے اطہار خیال ہے۔

    اسی شمارے کے ایک اور مضمون میں مودی کی اب تک کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں اقتصادی اصلاحات کے لیے بھارت کی بہترین امید قرار دیا گیا ہے۔