Tag: امریکی نائب صدر جوبائیڈن

  • بیٹے کا علاج قرضہ لے کر کرایا، امریکی نائب صدر

    بیٹے کا علاج قرضہ لے کر کرایا، امریکی نائب صدر

    واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کا علاج کرانے  کے لیے مکان فروخت کرنے کا ارادہ کیا تاہم بارک اوباما نے امداد کی پیش کش کی مگر اُسے مسترد کرتے ہوئے قرضہ لے کر بیٹے کا علاج کروایا۔

    وائٹ ہاؤس میں منعقدہ الواداعی تقریب سے امریکی نائب صدر نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے بیو بائیڈن کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا تھا جس کے بعد اُس نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’’بیٹے کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بیٹے کے علاج کے لیے پیسے نہیں تھے جس کے بعد ہم نے گھر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اس دوران امریکی صدر بارک اوباما کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے گھر فروخت کرنے سے منع کرتے ہوئے علاج کے لیے قرضہ دیا‘‘۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی صدر نے میری تکلیف محسوس کرتے ہوئے قرضہ دیا اور مکان فروخت ہونے سے بچالیا تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ بیٹا زندگی کی بازی ہار گیا اور وہ 2015 کو ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔

    دوسری جانب اوباما انتظامیہ نے امریکی نائب صدر کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما نے جوبائیڈن کی تعریف بھی کی۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی امریکی صدر بارک اوباما کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی امریکی صدر بارک اوباما کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر نے وزیراعظم نوازشریف کووائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے دورہ امریکا کے لیے مدعو کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 70 سال پر محیط ہیں جنہیں اور مضبوط بنایا جائے گا اور امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں فروغ اور تعاون چاہتے ہیں جب کہ صدر اوباما نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات صرف سیکیورٹی پر محدود نہیں، پاکستان کے ساتھ بہت مضبوط اور وسیع البنیادی تعلقات ہیں جسے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو بہت متحرک ہے جب کہ پاکستانی امریکا کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وسیع تر امور پر بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران پاک امریکا پائیدار شراکت داری کے عزم اور خطے کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا پارٹنرشپ خطے میں امن کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

     

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف اور صدر اوباما نے پائیدار شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دورے سے پاک امریکا تعلقات میں مزیدوسعت آئے گی،پاک امریکاتعلقات صرف سیکورٹی تک محدود نہیں،امریکہ پاکستان سےسائنس وٹیکنالوجی میں تعلقات کاخواہشمند ہیں۔

    باراک اوبامانے کہا نوازشریف کی قیادت میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے پاکستان عالمی امن کےلئےکردار ادا کرے، امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کثیر البنیادی ہیں،وزیر اعظم نواز شریف نے پاک امریکا تعلقات کو دیرینہ قرار دیا۔

    وزیراعظم نوازشریف کی امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات

    اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے حکومتی معاشی اصلاحات کے حوالے سے جوبائیڈن کو آگاہ کیا۔

     وزیراعظم نے جوبائیڈن کو حکومت کی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا، امریکی نائب صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

     جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف، مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان امریکا تعاون بھی زیرغور آیا۔

  • نیویارک:وزیرِاعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی ملاقات

    نیویارک:وزیرِاعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی ملاقات

    نیویارک:امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان اور امریکہ کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

    نیویارک میں وزیرِاعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی، ملاقات میں دوتعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیرِاعظم ہیں اورامریکہ کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ تجارت اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔