Tag: امریکی نائب وزیرخارجہ

  • امریکی نائب وزیرخارجہ  آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں

    امریکی نائب وزیرخارجہ آج 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن آج پاکستان پہنچیں گی ،  دورے  میں  امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ آج 2روزہ دورےپرپاکستان پہنچ رہی ہیں، وینڈی شرمن4ملکی دورےکےآخری مرحلےمیں پاکستان پہنچیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ وینڈی شرمن دورہ پاکستان کے بعد و سوئٹزرلینڈ،ازبکستان اوربھارت بھی جائیں گی۔

    امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزارت خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے، امریکی نائب وزیر خارجہ کے وفد کی تصاویر بھی نہ بنائی جائیں۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امریکی وفد کی آمد اور روانگی کے موقع پر اسٹیٹ لاؤنج مختص کیا جائے، امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے بھی استثنیٰ دیا جائے۔

    مراسلے کے مطابق وزارت خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے 5، 5 افراد کو انٹری پاس دیا جائے۔

    خیال رہے اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ  7  اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

    امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سفارتی روابط میں مزید بہتری آنے لگی ، امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرخارجہ شرمن 4ملکی دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان آئیں گی، اپنے دورے کے دوران نائب وزیرخارجہ سول وفوجی قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیرخارجہ سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔

    گذشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں مارشل لا ہے، امریکی نائب وزیرخارجہ

    مقبوضہ کشمیرمیں مارشل لا ہے، امریکی نائب وزیرخارجہ

    واشنگٹن: امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات بدترین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچر نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مارشل لا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

    رچرڈ باؤچر نے کہا کہ بھارت اب پاکستان پر دراندازی، دہشت گردی کا الزام نہیں لگا سکتا، بھارت نے ان اقدامات سے تاریخ مٹانے کی کوشش کی۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا نے مزید کہا کہ بھارت نے خودمختار ریاست منصوبہ ختم کرنے کی کوشش کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بدترین ہیں۔

    مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

    واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا، سلامتی کونسل کا اہم اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔

    اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورہ کیا جائےجس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بھارت کی جانب سے یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

    امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزغیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے دوحا کے راستے آج صبح اسلام آباد پہنچیں۔

    ایلس ویلز ایک روزہ دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر سے ملاقاتیں کریں گی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز پاکستانی حکام کے ساتھ ایک روزہ دورے کے دوران ملاقاتیں کریں گی جو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ مائیک پومیپو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

    واضح رہے کہ ایلس ویلز نے رواں سال جولائی میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

    امریکی نائب وزیرخارجہ کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

    اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں، امریکی صدر کی ٹویٹ کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزپاکستان پہنچ گئیں، امریکی نائب وزیرخارجہ کا دفترخارجہ پہنچنےپرسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے استقبال کیا۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت پاک امریکہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل کے مطابق ایلس ویلزکا اگست 2017 سے یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے جبکہ امریکی صدر کی ٹویٹ کے بعد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا حصہ ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اور4 دسمبرکو امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکہ دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں

    امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد : امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں،جہاں وہ خطے کو درپیش چیلنجز پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزآج پاکستان پہنچیں گی، دورہ پاکستان میں امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان میں سول اورعسکری قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق ایلس ویلز اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی۔


    امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان


    امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز بھارت افغانستان کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گی، افغان مصالحتی عمل پر پاکستان کےکردار پربھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

    یاد رہے کہ 28 اگست کوامریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ پاکستان طے تھا جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    واضح رہے کہ 22 اگست کو امریکی صدر نے الزام لگایا تھاکہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتارہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔