Tag: امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز

  • امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف

    امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف

    واشنگٹن : امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز معاشی میدان میں حکومتی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی اصلاحات کے باعث موڈیزکی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی، پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے، وزارت خارجہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا۔

    ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ جرأت مندانہ معاشی اصلاحات سے پاکستان پیداوار اور برآمدات بڑھا سکتا ہے جبکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاری کو بھی راغب کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

    یاد رہے 2 دسمبر کو معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا ، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

    عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

  • بھارت نے امریکا کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر آگاہ نہیں کیا: ایلس ویلز

    بھارت نے امریکا کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر آگاہ نہیں کیا: ایلس ویلز

    واشنگٹن: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام کے سلسلے میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا سخت رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے اقدام پر ایلس ویلز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے امریکا کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر آگاہ نہیں کیا۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر مشاورت نہیں کی ہے۔

    ایلس ویلز نے پریس میں گردش کرتی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر اقدام سے قبل بھارت کی امریکا سے رابطے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کا یک طرفہ حل قبول نہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد

    یاد رہے کہ امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچی ہیں، پانچ روزہ دورے میں ایلس ویلز عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

    آج امریکی نائب وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا، ان کے ہم راہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ میں پاک امریکا وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

    اس موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کر رہے تھے، مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف، دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت دیگر پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

    ذرایع کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارتی اقدامات کا معاملہ اٹھایا۔

  • امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی

    امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی

    واشنگٹن: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچیں گی، ایلس ویلز 5 روزہ دورے پر پاکستان آ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی، ایلس ویلز سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

    پاکستان میں ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے، کشمیر کی مخدوش صورت حال پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

    ادھر اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ نے آئین میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق اہم ترین آرٹیکل 370 ختم کر دیا ہے، جس کے بعد وادی کی جداگانہ حیثیت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بھارت کا کوئی بھی یک طرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کر سکتا، بھارتی حکومت کا فیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    پاکستان کا مؤقف ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یہ متنازعہ علاقہ ہے، بہ طور فریق پاکستان اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں بھی بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کو چیلنج کر دیا ہے۔

  • امریکی نائب وزیرِ خارجہ ایلس ویلز کی دفترِ خارجہ آمد، وفود کی سطح پر مذاکرات

    امریکی نائب وزیرِ خارجہ ایلس ویلز کی دفترِ خارجہ آمد، وفود کی سطح پر مذاکرات

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیرِ خاجہ ایلس ویلز نے دفترِ خارجہ کا دورہ کیا، دورے کا مقصد ایلس ویلز کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے وفود کی سطح پر مذاکرات تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب وزیرِ خارجہ نے وفد کے ہم راہ دفترِ خارجہ کا دورہ کیا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری فارن آفس آفتاب کھوکھر کر رہے تھے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان نے تعلقات کے فروغ کے لیے اقتصادی و تجارتی تعاون پر زور دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستانی وفد میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے، یہ ملاقات وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور مائیک پومپیو کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں ہوئی۔

    وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا، پاکستان نے تعلقات کے فروغ کے لیے اقتصادی و تجارتی تعاون پر زور دیا۔

    ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، افغانستان میں امن کی صورتِ حال اور علاقائی سلامتی کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ


    دوسری طرف امریکی وفد نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، دونوں ممالک کے وفود کے مابین دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور علاقائی امن سمیت مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

  • افغان امن کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں، امریکی نائب وزیرِ خارجہ

    افغان امن کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں، امریکی نائب وزیرِ خارجہ

    واشنگٹن: امریکی نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے افغان امن کے سلسلے میں پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیانات کو حوصلہ افزا قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرِ خارجہ ایلس ویلز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ’افغان امن کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔‘

    جنوبی ایشیا کے لیے امریکی نائب وزیرِ خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    ایلس ویلز نے طالبان رہنماؤں سے براہِ راست ملاقات کے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، انھوں نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

    نائب وزیرِ خارجہ نے افغانستان میں امن کے قیام کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اوّلین ترجیح قرار دیا، انھوں نے کہا ’افغانستان میں امن کا قیام جنوبی ایشیا میں صدر ٹرمپ کی اوّلین ترجیح ہے۔‘

    امریکی سیاست دان ایلس ویلز نے افغان سیز فائر پر بھی تبصرہ کیا، انھوں نے کہ ہم عید الاضحیٰ پر طالبان اور افغان فورسز کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  افغان صدر اشرف غنی کا 3 ماہ کی مشروط جنگ بندی کا اعلان


    واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے تین ماہ کے لیے مشروط جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، سیز فائر کا یہ اعلان افغانستان کے 99 ویں یومِ آزادی کے موقع پر کیا گیا۔

    پاکستان نے بھی عید الاضحٰی پر افغانستان میں سیز فائر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی سے افغان عوام کو سنتِ ابراہیمی کی امن و سکون سے ادائیگی کا موقع ملے گا۔