Tag: امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ

  • امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

    امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

    اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں دہشت گردی کےخلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ دو روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا پاکستان کے2روزہ دورےکےبعدواپس جارہاہوں، دورہ پاکستان کے دوران وزیرخارجہ اورآرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت اہم ملاقاتیں کیں ، جس میں ٹی ٹی پی کی جانب سےدرپیش سنگین سیکیورٹی چیلنجز پربات ہوئی۔

    تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ امریکاخطےمیں دہشت گردی کےخلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے کیلئے شکر گزار ہیں۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں کےتحفظ اورتعاون سے متعلق پاکستان کیساتھ رابطےمیں ہیں۔