Tag: امریکی نمائندہ خصوصی

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان و افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔

    رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر ترجمان کے بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں افغانستان سے متعلق امور بھی زیر غور آئے، اس موقع پر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان قربانیوں کو بھی سراہا۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    اسلام آباد/راولپنڈی: پاکستان اورافغانستان کےلئےامریکہ کے خصوصی نمائندے ڈنئیل فیلڈ مین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا مریکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف دی گئی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ ڈینیل فیلڈمین کی قیادت میں امریکی وفد نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے بھی ملاقات کی ۔

    چوہدری نثار علی خان کا امریکی وفد سے کہنا تھا پاکستان اورامریکہ مشکل حالات میں پرتپاک تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کومتاثر ہونے سے بچانے کیلئے امریکہ ڈرون حملے مستقل بنیاد پربند کرے۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فیلڈ مین آج پاکستان پہنچیں گے

    امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فیلڈ مین آج پاکستان پہنچیں گے

    واشنگٹن : پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فیلڈ مین آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، وہ سول اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اپنے دو روزہ دورے میں پاکستان میں اعلی سول اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ان کی ملاقاتیں تشکیل دی جارہی ہیں۔

    امریکی مندوب کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اس ملاقات کا باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔

    توقع ہے کہ فیلڈمین اپنے دورے میں جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے۔