Tag: امریکی نیوی

  • افغانستان میں گزشتہ 20 سال میں ڈیڑھ لاکھ افراد مارے گئے: سابق امریکی نیوی سربراہ

    افغانستان میں گزشتہ 20 سال میں ڈیڑھ لاکھ افراد مارے گئے: سابق امریکی نیوی سربراہ

    کراچی: امریکی نیوی کے سابق سربراہ اور جوائنٹ چیف ایڈمرل ولیم آرتھر اووینز نے افغانستان پر گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود گزشتہ بیس برسوں کی امریکی موجودگی کے دوران ہونے والی انسانی تباہی کو مذکور کیا۔

    دوسری افغانستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی نیوی سربراہ نے بیس برسوں کو یاد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ افغانستان میں ہم کیا کرنا چاہتے ہیں اور تبدیل ہوتی صورت حال میں کیا کرنا چاہیے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ افغانستان میں گزشتہ 20 سال میں ڈیڑھ لاکھ افراد مارے گئے، ہمیں اب مستقبل کو نئے طریقے سے دیکھنا ہوگا۔

    سابق نیوی سربراہ نے روس کے خلاف امریکی پالیسی پر بھی بات کی، انھوں نے کہا امریکا نے جو نیوی کی حکمت عملی بنائی وہ سویت یونین کو دباؤ میں لینے کی تھی، امریکا اپنی آب دوز اور ایئر کرافٹ کیریئر کو روسی سمندروں میں رکھتا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ قوموں کو مستقبل دیکھنے میں مشکل کا سامنا ہے، چین وہ ملک ہے جس نے مستقبل کو دیکھ لیا ہے، آئندہ 20 سال میں چین معاشی لحاظ سے پہلے نمبر پر ہوگا، امریکا نے ٹینکوں، طیاروں اور بحری جہازوں میں بہت سرمایہ کاری کی لیکن بعد میں ان کی تعداد آدھی کر دی، امریکا اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہونے چاہیئں، اپنی آئندہ نسل کے لیے آئندہ بیس برسوں کے لیے پاکستان کے بارے میں حکمت عملی بنانا ہوگی۔

    پاکستان کو افغانستان کی غذائی قلت کو پورا کرنا ہوگا: سابق عہدے دار عالمی بینک

    جوائنٹ چیف ایڈمرل ولیم آرتھر اووینز نے کہا میرے تجربے کے مطابق ہم اچھے لوگ ہیں، مسلمان، یہودی، کرسچن، پاکستانی، بھارتی، امریکی اور چین سب اچھے ہیں، ہمیں لیڈر شپ برا بنا دیتی ہے، ہمیں عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینا ہوگا، اور ترجیحی طور پر ایک دوسرے کے ملکوں میں طلبہ کے دورے کرانا ہوں گے، بالخصوص چین کے پاس 20 سال کا وژن ہے، جو دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ہے۔

  • امریکا نے ایران کے خلاف ایرانی نژاد کپتان کی قیادت میں بحری بیڑا روانہ کردیا

    امریکا نے ایران کے خلاف ایرانی نژاد کپتان کی قیادت میں بحری بیڑا روانہ کردیا

    واشنگٹن:امریکا اور ایران کے درمیان بحران اور تناؤاپنے عروج پر ہے۔ اس تناؤ کے جلو میں ایران کے خلاف امریکا کے دفاعی مشن کے تحت امریکی جوہری طیارہ پردار بیڑا ہیری ٹرومن عالمی پانیوں میں روانہ ہوگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیری ٹرومن کے کپتان کی ذمہ داری ایک ایرانی نژاد امریکی کافون حکیم زادہ کو سونپی گئی ہے۔

    وائس آف امریکا کی فارسی سروس کی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں پائلٹ آن لائن کے حوالے سے بتایا ہے کہ کافون حکیم زادہ 30 سال پیشتر ورجینیا میں نورفالک میں امریکی نیوی میں شامل ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔ ایک ماہ قبل امریکی نیوی نے حکیم زادہ کو بحری بیڑے ہیری ٹرومن کا نیا کپتان متعین کیا تھا۔کافون حکیم زادہ کے والدین امریکی ہیں۔

    انہوں نے اپنے بچپن کا ابتدائی عرصہ ایران میں گزرا۔ ایران میں ولایت فقیہ کے انقلاب کے بعد ایران چھوڑ کر امریکا چلے آئے۔ اس وقت حکیم زادہ کی عمرہ گیارہ سال تھی۔امریکا آمد کے بعد حکیم زادہ کا خاندان ریاست مسیسپی کے شہر ہٹسبرگ میں قیام کیا۔اگرچہ حکیم زادہ کی زندگی کا بیشتر عرصہ امریکا میں گذرا مگر وہ فارسی زبان بھی بولتے ہیں۔

    پائلٹ آن لائن کے مطابق حکیم زادہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں تمام شہریوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر ہیں۔خیال رہے کہ ہیری ٹرومن نیمٹز کے طیارہ بردار بیڑا ہے۔ اس کی لمبائی 332 میٹر اور وزن 116 ٹن ہے۔ اس میں دو جوہری پلانٹ، 90 جنگی ہیلی کاپٹر اور نیوی کے عملے کے 600 اہلکار سوار ہو سکتے ہیں۔

    ہیری ٹرومن بحری بیڑا 2001ء میں پہلی بار افغانستان کے خلاف اور بعد ازاں عراق کی جنگ میں استعمال کیا گیا۔ یہ بیڑا 33 ویں آنجہانی امریکی صدر ہیری ٹرومن کے نام پر تیار کیا گیا ہے۔

  • بحرین : امریکی وائس ایڈمرل کی لاش رہائش گاہ سے برآمد

    بحرین : امریکی وائس ایڈمرل کی لاش رہائش گاہ سے برآمد

    منامہ : مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین میں امریکی وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی کی لاش رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے، وہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے سربراہ تھے۔

    امریکی نیوی کے مطابق وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہے، تاحال کوئی مشتبہ چیزسامنے نہیں آئی۔

    وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی کا تعلق امریکی ریاست شکاکو سے تھا اور وہ بحرین میں امریکی پانچویں فلیٹ کے کمانڈر تھے۔

    امریکہ کی پہلی مسلم خاتون جج کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد


    یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں امریکی حکام کے مطابق نیویارک کی اعلیٰ عدالت کی مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام کی لاش مین ہٹن میں دریائے ہڈسن کے مغربی کنارے پر تیرتی ہوئی پائی گئی تھی۔

    شیلا عبدالسلام پہلی مسلمان خاتون جج ہونے کے ساتھ ساتھ کورٹ آف اپیل میں منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون جج بھی تھیں۔

  • خلیج عرب:امریکی بحریہ بھی عراق میں داعش کیخلاف سرگرم

    خلیج عرب:امریکی بحریہ بھی عراق میں داعش کیخلاف سرگرم

    بغداد: امریکی بحریہ بھی داعش کے خاتمے کےلیے میدان میں آگئی،امریکی نیوی کےجنگی طیاروں نے خلیج عرب سے پہلی بار عراق میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا.

    تفصیلات کے مطابق عراق میں داعش کے خاتمے کےلیے امریکی اور اتحادی افواج کی زمینی و فضائی کارروائیاں جاری ہے،لیکن دوسالوں میں پہلی بار امریکی بحریہ کے جنگی شپ یو ایس ایس باکسر اور جنگی طیارے یو ایس ایس ہیری نے بھی عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی ہے.

    امریکی کموڈر کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کا داعش کےخلاف آپریشن کامیابی سے جاری اور اب تک بحریہ کے جنگی طیارے ایک سو ستر سے زائد مرتبہ عراق کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں بر حملہ کرچکے ہیں.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فلوجہ میں فضائی کارروائی کےدوران داعش کاکمانڈرماہرالبلادی مارا گیا تھا.