Tag: امریکی وزارت خارجہ

  • سائفر کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

    سائفر کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

    واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکی سائفر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر معاملے پر سوال کیا گیا، پوچھا گیا کیا امریکی کانگریس نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا کہا؟

    ویدانت پٹیل نے کہا کہ محکمہ خارجہ کانگریس شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

    یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ کئی بار سائفر سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے چکی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سائفر سے متعلق سوال کا میں ایک ہی جواب دے سکتا ہوں کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے اور نہ ہی ہم پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا رہنما کے ساتھ ہیں، میتھیو ملر نے واضح کیا کہ امریکا خود کو کسی ملک کی سیاست میں شامل نہیں کرتا۔

  • خاشقجی قتل کیس، امریکا نے 16 سعودی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

    خاشقجی قتل کیس، امریکا نے 16 سعودی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

    واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے جمال خاشقجی قتل میں ملوث ہونے پر 16 سعودی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے 16 سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے، سعودی شہریوں پر صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان افراد میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سابق مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ جمال خاشقجی کیس میں امریکا پہلے بھی 24 سعودی شہریوں کے ویزا کالعدم اور 17 کے اثاثے منجمد کرچکا ہے۔

    امریکی حکومت نے ترکی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خاشقجی قتل سے قبل ٹیپ کی جانے والی آڈیو ریکارڈنگ کو سننے کے بعد سعودی حکام کے امریکا داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

    مزید پڑھیں: خاشقجی قتل، امریکا نے 17 سعودی حکام پر پابندی لگا دی، اثاثے بھی منجمد

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 2 اکتوبر کو سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں سعودی سفارت خانے گئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

    بیس اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ترک صدر رجیب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی عرب کی اعلیٰ ترین سطح سے آیا تھا، سعودی ولی عہد کے اقدامات کا تحمل سے انتظار کررہے ہیں۔

  • ایرانی عوام کے قانونی مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

    ایرانی عوام کے قانونی مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

    واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں ہڑتالوں سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لے رہا ہے، ایرانی عوام کے قانونی مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

    امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ہم قانونی مطالبات کو پر امن طریقے سے پیش کرنے کے حوالے سے ایرانی عوام کے حق کی تائید کرتے ہیں۔

    ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ ایران میں ہونے والی ہڑتالیں حکمراں نظام کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ ایران کی دولت کو بیرون ملک برباد کرنے کا سلسلہ روک دیں اور اپنے عوام کی ضروریات پوری کرنا شروع کردیں۔

    مزید پڑھیں: امریکا ایران کی شرپسند سرگرمیوں کے خلاف کھڑا رہے گا: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    واضح رہے کہ ایران کے شہر تہران، اصفہان، شیراز اور اہواز میں اساتذہ کی مسلسل دوسرے روز ہڑتال جاری ہے، اساتذہ دوسرے روز بھی کلاسوں میں نہیں کیے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔

    ایران کے مختلف شہروں میں ہڑتال کا آغاز اتوار کے روز ہوا تھا، اساتذہ انجمنوں کی رابطہ کار کمیٹی نے اس ہڑتال کی کال مہنگائی، افراط زر، اساتذہ کی قوت خرید میں کمی اور تعلیمی انجمنوں کے سرگرم کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجا دی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی سیکیورٹی حکام نے اسکولوں کے پرنسپلز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اساتذہ کی ہڑتال کی تصاویر پوسٹ نہ کریں۔

    یاد رہے کہ ایران میں ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے بھی ملک گیر ہڑتال کی گئی تھی جس کے دوران 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔