Tag: امریکی وزیردفاع

  • امریکی وزیردفاع کا آرمی چیف سے رابطہ ، افغان امن معاہدے میں پاکستان کے تعاون کی تعریف

    امریکی وزیردفاع کا آرمی چیف سے رابطہ ، افغان امن معاہدے میں پاکستان کے تعاون کی تعریف

    واشنگٹن : امریکی وزیردفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افغان امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے تعاون کوسراہا ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے چیف ترجمان جوناتھن ہوف مین کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

    امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نےافغان مفاہمتی عمل کیلئے 29 فروری کو ہونے والے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی اور پاکستان سےقریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان

    یاد رہے امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیاایلس ویلز نے کروناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مددکرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوایس ایڈکےذریعےپاکستان کوایک ملین ڈالرزفراہم کر رہے ہیں۔

    ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کروناوائرس کی نگرانی اور تیز ردعمل کیلئے کی گئی،سینٹرل ڈیزیزکنٹرول کےتربیت یافتہ سو پاکستانی گلگت اور پنجاب میں کرونا کیسز کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری امریکا دورے پر ہیں، انھوں نے آج نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس مقامی طور پر تیار کر رہے ہیں، آیندہ ہفتے سے کٹس کی تیاری شروع ہو جائے گی جبکہ حکومت کی طرف سے سینیٹائزر کی سپلائی پیر سے شروع ہو جائے گی۔

  • امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس اسلام آباد پہنچ گئے

    امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس آج ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وزارت خارجہ اوردفاع کےحکام نےنورخان ایئربیس پران کا استقبال کیا۔

    جیمزمیٹس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔


    پاکستان کےساتھ حقیقت پسندانہ تعلقات کےلیےپرعزم ہیں‘ جیمزمیٹس


    خیال رہے کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کےدورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیردفاع کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا دورہ کررہا ہوں۔

    امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کے مطالبےکو دہرائیں گے جبکہ پاکستان سے جنوبی ایشیا کی نئی پالیسی پرتفصیلی بات ہوگی۔


    پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ


    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔

  • پاکستان کےساتھ حقیقت پسندانہ تعلقات کےلیےپرعزم ہیں‘ جیمزمیٹس

    پاکستان کےساتھ حقیقت پسندانہ تعلقات کےلیےپرعزم ہیں‘ جیمزمیٹس

    واشنگٹن: امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات سے متعلق تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس پاکستان سمیت مختلف ممالک کےدورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا دورہ کررہا ہوں۔

    امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کے مطالبےکو دہرائیں گے جبکہ پاکستان سے جنوبی ایشیا کی نئی پالیسی پرتفصیلی بات ہوگی۔

    جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان نے نقصان اٹھایا، پاکستان کےفوجی اورعام عوام دہشت گردوں کا نشانہ بنے۔

    امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان خطےکےاستحکام کے لیے کردارادا کرے۔


    امریکی وزیردفاع 4 دسمبرکوپاکستان آئیں گے


    خیال رہے کہ پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیردفاع امریکی وزیردفاع مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں جیمز میٹس مصر پہنچیں گے جس کے بعد اردن سے ہوتے ہوئے وہ 4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے جبکہ دورے کے آخری مرحلے میں وہ کویت جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی وزیردفاع 4 دسمبرکوپاکستان آئیں گے

    امریکی وزیردفاع 4 دسمبرکوپاکستان آئیں گے

    واشنگٹن : امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع جیمزمیٹس 4 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون نے وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا، جیمزمیٹس4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

    پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیردفاع پاکستان کے ساتھ ساتھ مصر، اردن، کویت کا بھی دورہ کریں گے۔


    پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ


    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

    امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

    واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکہ یا اتحادیوں کو شمالی کوریا سے خطرہ ہوا توا ایٹمی آپشن استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا تو اس کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے۔

    امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ فوجی طاقت سےاس کا جواب دے گا۔

    جمیزمیٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر توجہ دینی چاہیے جبکہ تمام ممالک کو شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے پراتفاق کرچکے ہیں۔


    شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ نےافغانستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی

    ٹرمپ نےافغانستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون انتظامیہ کو افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق پینٹاگون کے چیف جیمس میٹس اب براہ راست فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرسکیں گے۔اس اجازت کے بعد ٹرمپ نے دونوں ممالک میں داعش کے خلاف لڑائی کے لیے جنگ کی اجازت دی تھی۔

    خیال رہےکہ یہ پیش رفت ڈیفنس سیکریٹری جیمس میٹس کی جانب سے قانون سازوں کے سامنے اس اعتراف کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ امریکہ اب بھی افغانستان میں جنگ نہیں جیت رہا ہے۔

    امریکی ڈیفنس سیکریٹری جیمس میٹس نے کانگریس پینل کو بتایا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو افغانستان کی صورت حال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات کو بھی افغان پالیسی میں شامل کرنا چاہیے۔

    یاد رہے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد امریکا کی جانب سے افغانستان پر فوجی چڑھائی کی گئی تھی، 17 سال سے امریکی اور نیٹو فوجی افغانستان میں تعینات ہیں اور وہ مقامی فوجیوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں کام کررہے ہیں۔


    برطانیہ کا افغانستان میں‌ مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ


    واضح رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں برطانیہ نے افغانستان میں مزید پچاس فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جو وہاں موجود افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو تربیت دیں اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے اقدامات تجویز کریں‌گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • روس طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے‘جنرل نکلسن

    روس طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے‘جنرل نکلسن

     

    واشنگٹن :امریکی جنرل جنرل جان نکلسن کاکہناہےکہ روس افغانستان میں طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزیردفاع جمیز میٹس کے ساتھ نیوزکانفرنس کےدوران افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نےکہاکہ اس بات کو رد نہیں کرسکتے کہ روس طالبان کو ہتھیار سپلائی کررہاہے۔

    نیوز کانفرنس کے دوران افغانستان میں روس کے کردار سے متعلق سوال پر جِمیز میٹس نے امریکہ کی تشویش بڑھنے کی طرف اشارہ دیا۔

    امریکی وزیردفاع کاکہناتھاکہ ہم اس حوالے سے روس سے سفارتی سطح پر رابطہ کریں گے اور جہاں ضرورت ہوئی اس کا سامنا کریں گے۔

    دوسری جانب روس نے طالبان کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کی۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    یاد رہےکہ21اپریل کو افغان صوبہ بلخ میں ہونے والے طالبان کے حملے میں 140فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


    افغان آرمی چیف ‘وزیردفاع عہدے سےدستبردار


    واضح رہےکہ گزشتہ روز افغانستان میں طالبان کے افغان فوجی بیس پرحملےمیں 140فوجیوں کی ہلاکت پرافغان آرمی چیف اور وزیردفاع عہدےسے مستعفی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ایران دہشتگردی کی معاونت کرنے والاسب سےبڑاملک قرار‘جیمز میٹس

    ایران دہشتگردی کی معاونت کرنے والاسب سےبڑاملک قرار‘جیمز میٹس

    ٹوکیو: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق ٹوکیو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا دنیا کابڑاملک ہے،ایران کے خطرے کونظرانداز یامسترد کرنا اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

    امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پر حالیہ پابندی بیلسٹک میزائل تجربے اور دیگر سرگرمیوں کے باعث لگائی گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ عالمی برادری ایران کی سرگرمیوں کو نظر انداز نہیں کرے گی۔

    جیمز میٹس نےکہاکہ مشرقی وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کی تاحال کوئی ضرورت نہیں ہے،ہمارے پاس ہمیشہ سے فوج بھیجنے کی طاقت رہی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کرنے کی ابھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران مزید میزائل اور ریڈار سسٹم کے تجربے کرے گا،صوبہ سمنان میں منعقد کی جانے والی ان مشقوں کا مقصد اپنی عسکری طاقت کی نمائش اور حالیہ امریکی پابندیوں کو مسترد کرنا ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ایران اپنے دفاع کے علاوہ کبھی بھی اپنے ہتھیارکسی کے خلاف استعمال استعمال نہیں کرےگا۔

    واضح رہے کہ حال میں ہی امریکہ نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرنے پر ایران پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کی تہران نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔