Tag: امریکی وزیرِخارجہ

  • امریکہ پاکستان کو3.4ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جان کیری

    امریکہ پاکستان کو3.4ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جان کیری

    واشنگٹن : امریکی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کام کر رہے ہیں۔

    واشنگٹن میں امریکی مالیاتی کمیٹی سے خطاب میں جان کیری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد انتہاء پسندوں کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت نے پختہ عزم کرلیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

    ان کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں شعبہ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں بہتری کے لیے تین اعشاریہ چارملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

    امریکی وزیرِخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملکر ایسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کام کر رہے ہیں جو دونوں ملکوں کی سکیورٹی کےلئے خطرہ ہیں۔

    جان کیری نے کہا کے دہشتگردوں کو شکست متحد ہوکر دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف جنوبی اور وسطی ایشیا میں لڑائی جاری ہے، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی معاملات پر مشاورت جاری رکھیں گے۔ نئی افغان حکومت کی امداد کیلئے 1.5ارب ڈالر کی درخواست کریں گے۔

  • سعودی عرب سمیت 10ممالک کا امریکہ کی مدد کا اعلان

    سعودی عرب سمیت 10ممالک کا امریکہ کی مدد کا اعلان

    جدہ: سعودی عرب سمیت دس عرب ممالک نے داعش کے خلاف امریکا کی مدد کا اعلان کیا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش جنگجوؤں کی تعداد اکتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے جدہ میں عرب وزرائے خارجہ سے عراق اور شام میں جنگجو گروپ داعش کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، سعودی عرب سمیت دس عرب ملکوں نے داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عراق اور شام میں فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

    دوسری جانب سی آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش جنگجوؤں کی تعداد بیس ہزارسے بڑھ کر اکتیس ہزار پانچ سو ہو گئی ہے۔