Tag: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری

  • مصر مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، جان کیری

    مصر مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، جان کیری

    قاہرہ: امریکا اور مصر کے تعلقات میں ایک بار پھر گرم جوشی آگئی ،امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری مصر پہنچ گئے۔

    مصر اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری مصر پہنچ گئے، جان کیری نے مصری صدر ابولالفتح السیسی سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باوجود امریکا مصر سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

    جان کیری نے کہا کہ مصر مشرق وسطی میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، دوہزار نو کے بعد مصر اور امریکا میں تعلقات کی بحالی کی یہ پہلی کوشش ہے۔

  • ایران سے پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، جان کیری

    ایران سے پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، جان کیری

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے متنازع بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہےکہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد ضرور ہوگا،ایران سے پابندیاں مرحلے وار ختم ہوں گی۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جوہری معاہدے پر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سخت بیان کا دفاع کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی۔

    جان کیری نے جوہری معاہدے پر ایران کے تحفظات کے پیشِ نظر کہا کہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد میں پیش رفت پر قائم رہوں گا، ایران کے سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے کی صورت میں ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جانی چاہیے۔

  • امن واستحکام کے لئے پاکستان اور امریکا ملکر کام کررہے ہیں، جان کیری

    امن واستحکام کے لئے پاکستان اور امریکا ملکر کام کررہے ہیں، جان کیری

    واشنگٹن : امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثارعلی خان  نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت تبدیلی آئی ہے، جو خوش آئند ہے ۔ امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ خطےمیں امن واستحکام کے لئے پاکستان اور امریکا ملکر کام کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   جان کیری کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کےلئے پاکستان اور امریکا ملکر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےاقدامات لائق تحسین ہیں لیکن کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کو پُرامن قوم کی طاقت دکھائی جائے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل  شریف نے دہشت گردی  کے خلاف بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ دہشت گردی  کے خلاف امن  پسندوں کو ساتھ ملانا ہوگا، پاکستان کی معیشت اور جمہوریت  کیلئے ملکر کام کرتے  رہیں گے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، انسدادِ دہشت گردی کے لئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا انسداد دہشتگردی کے علاوہ معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے ۔ پچھلے کچھ مہینوں میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پاک افغان تعلقات بھی بہتر ہوئے ہیں ۔

    وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے دہشت گردی کے خلاف 5 نکاتی حکمت عملی پیش کی۔ انتہا پسندی کے خلاف ’’وائٹ ہاؤس سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے  چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ لوگوں کو شدت پسندی کی طرف دھکیلنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، دہشت گردی کے خلاف مقامی کمیونٹی کو مضبوط کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کا انعقاد لائق تحسین ہے۔ امن سے محبت کرنے والوں کا اعتماد حاصل کیا جائے

    انھوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ میں دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 50 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی ہے۔

    چودھری نثار کا انتہا پسندی کے خلاف ’’وائٹ ہاؤس کانفرنس‘‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خلاف کانفرنس شدت پسندی سے بچنے میں مددگار ہوگی۔ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی بنیاد فراہم کرتی ہے، انسداد دہشت گردی کیلئے 5 نکاتی حکمت عملی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،عالمی سطح پر تعلیم‘ صبر اور برداشت کو فروغ دیا جائے۔

  • جان کیری 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    جان کیری 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری وزیرِاعظم نواز شریف کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق جان کیری پاکستانی قیادت سے اسٹرٹیجک مذاکرات میں پاک، افغان تعلقات اور بھارت کےساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

    مذاکرات میں پاک امریكا وركنگ گروپ كے نتائج كے حوالے سے غور كیا جائے گا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط كرنے كے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کا اسی ماہ دورۂ پاکستان کا امکان ہے، امریکی صدر چھبیس جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ہندوستان آئیں گے۔

    امریکی صدر بارک اوبامہ کے دورۂ پاکستان کا امکان پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے گئے انتہائی اقدام کے بعد پیدا ہوا ہے، بارک اوبامہ کی پاکستان آمد میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورۂ امریکہ کا دخل بھی بتایا جاتا ہے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے دورۂ پاکستان میں اوباما کے دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

    امریکی صدر چھبیس جنوری کو ہونےو الے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچیں گے