Tag: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

  • انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ سے واپس امریکا روانہ، جانے سے قبل کیا کہا؟

    انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ سے واپس امریکا روانہ، جانے سے قبل کیا کہا؟

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کا نواں دورہ مکمل کرکے امریکا روانہ ہوگئے، تاہم ان کا دورہ کارگر ثابت نہ ہوا، غزہ جنگ بندی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل اختلافات کم کرنے والی امریکی تجویز کی حمایت کرتا ہے اگر حماس تجویز کو قبول کرتا ہے تو مذاکرات کار معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق کسی واضح مفاہمت پر کام کریں گے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 کی ناکامیوں پر اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا۔

    رائٹرز کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل ہارون حلیوا نے اپریل میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

    سعودی عرب میں ہزاروں افراد کو ملازمتوں کی فراہمی

    بدھ کو ایک تقریب میں حلیوا نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کو روکنے میں ملک کی ناکامی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ان میں سے کچھ کوتاہیوں کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کور کی ناکامی میری غلطی تھی۔

  • امریکا کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی فکر

    امریکا کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی فکر

    تل ابیب : اسرائیلی یرغمالیوں کی آزادی کے لئے امریکا کی پریشانی بڑھنے لگی، دورہ اسرائیل کے بعد امریکی سیکرٹری خارجہ اینٹونی بلنکن نے عمان میں شاہ عبداللہ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے متحرک ہوگئے ، دورہ اسرائیل کے بعد امریکی سیکرٹری خارجہ اینٹونی بلنکن اردن پہنچے ، جہاں عمان میں شاہ عبداللہ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی، اردن کے بعد اینٹونی بلنکن قطر کا بھی دورہ کریں گے۔

    بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حماس حملوں میں پچیس امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

    انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکا ہمیشہ اسرائیل کےساتھ کھڑا رہے گا، مدد کے لیے تیار رہے گا، اسرائیل کبھی بھی اکیلا نہیں رہے گا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کیلئے دباؤ ڈالتے رہیں گے، امریکا تنازع پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل کی مدد کے لیے بحری جہاز اور نگرانی کرنے والے طیارے بھیجے گا، اسرائیل کی حمایت کیلئے دو بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھیج رہے ہیں۔

    خیال رہے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی اسرائیل کے وزیر دفاع سے بات چیت کے لیے اسرائیل میں موجود ہیں۔

  • پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت جار رہے گی: امریکا

    پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت جار رہے گی: امریکا

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت جار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاری پیغام میں کہا کہ امریکی حکومت، عوام کی جانب سے پاکستان کے عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے، ہم جامع اقتصادی ترقی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

    انٹونی بلنکن نے پیغام میں مزید کہا کہ ملک کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت جار رہے گی، ہم جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کر کے خوشحال مستقبل چاہتے ہیں، امریکہ پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

  • امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو سے فون پر رابطہ

    امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو سے فون پر رابطہ

    اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا اور نتیجہ خیز پاک امریکا شراکت داری کا اعادہ کیا، بلنکن نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

    انھوں نے کہا امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔ انھوں نے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے پروگرام کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا۔

    امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ جمہوری اصول اور قانون کی حکمرانی کا احترام پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے زبردست نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔

    دونوں رہنماؤں نے یوکرین روس جنگ کے غیر مستحکم اثرات کے ساتھ ساتھ پرامن اور مستحکم افغانستان میں امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • کشیدہ تعلقات کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

    کشیدہ تعلقات کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔

    روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایران اور علاقائی سلامتی سے لے کر تیل کی قیمتوں تک کے مسائل پر برسوں کے گہرے اختلافات کے بعد ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے مشن پر منگل کو سعودی عرب پہنچے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی، بالخصوص صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر۔

    ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔

    سعودی عرب اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے، انٹونی بلنکن آج بدھ کو خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے لیے ریاض جائیں گے۔

  • سانحہ پشاور: امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، انٹونی بلنکن

    سانحہ پشاور: امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، انٹونی بلنکن

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا کہ سانحے کے متاثرین سیکیورٹی کے لوگ تھے، جنہوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائیں۔

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ شہریوں پر ہر قسم کے تشدد کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے اپنے ٹوئٹ میں پشاور میں مسجد پر خودکش دھماکےکی مذمت کی۔

    نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ کھڑےہیں، ہمارےدل متاثرین کےاہلخانہ اورپیاروں کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا کوئی جوازنہیں،اسےختم ہوناچاہیے۔