Tag: امریکی وزیر خارجہ جان کیری

  • کلنٹن نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف، کیری سے ملاقات

    کلنٹن نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف، کیری سے ملاقات

    نیویارک: وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بل کلنٹن نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، امریکی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔

    US Foreign Minister calls on PM in New York by arynews

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں موجود وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی اور انہیں ان کے سابق صدر بل کلنٹن کا وعدہ یاد دلایا جس میں بل کلنٹن نے مسئل کشمیر کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے وعدہ کیا تھا۔

    nawaz-post-2

    نواز شریف نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے سبب مقبوضہ کشمیر میں 107 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، ریاستی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہٰں، بل کلنٹن نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، توقع ہے امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

    nawaz-post

    نواز شریف نے جان کیری کو ضرب عضب کے تحت اٹھائے گئے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑی دی، پاکستان اور امریکا کی شرکت داری خطے کے امن کے لیے اہم ہے۔

    جواب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہاکہ امن و استحکام پاکستان اور افغانستان کے باہمی مفاد میں ہے۔

  • امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات

    بیجنگ: متنازع سمندری حدود پرچین اور ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔امریکی وزیر خارجہ نےمتنازعہ جزائر اور سمندری حدود پر چین اور حریف ممالک میں کشیدگی پر خدشات کا اظہار کیا۔

     جس کے جواب میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نان شا جزائر اورمشرقی سمندرحدود چین کا حصہ ہیں،چین باہمی اتفاق رائے اور مزاکرات کے زریعے تنازعے کو حل کرنے پر زور دیتا ہے۔

    متنازعہ جزائر اور سمندری حدود پر چین ،فلپائن،ویتنام،جاپان اور ملائشیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

  • اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر امریکا برہم، وزیر دفاع کی معافی

    اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر امریکا برہم، وزیر دفاع کی معافی

    اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے امریکی احتجاج پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے معافی مانگ لی، امریکہ نے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

    امریکی وزارت خارجہ نے اپنے قریبی حلیف اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یالون کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر موشے یالون کا امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بارے میں بیان انتہائی ناگوار اور نامناسب ہے۔

    امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان جان پسیکی کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل کے نزدیک اس کے وزیر دفاع کا بیان ٹھیک ہے تو یہ انتہائی نامناسب ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مشرق وسطی کے بارے میں کیری کی پالیسی مسیحی یا نہ تھی کیونکہ اس بار جب وہ اسرائیل آئے تو انھوں نے کچھ چیزیں ذہن پر حاوی کر رکھی تھیں۔

    ایسا لگتا تھا کہ جان کیری امن کے بے جان اور ناقابل عمل منصوبے پر اسرائیل کو راضی کرنا چاہتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ امریکی وزیرِ خارجہ انہیں مسئلہ فلسطین کے بارے میں کچھ سکھا نہیں سکتے، امریکی دباؤ کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے جان کیری سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔