Tag: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

  • امریکی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان شیڈول نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    امریکی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان شیڈول نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اسلام آباد(22 اگست 2025): پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورہ پاکستان سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ابھی شیڈول نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ سفارتی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے کی تیاریاں شروع کر دیں، یہ دورہ ممکنہ طور پر اکتوبر کے اردگرد متوقع ہے۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کل بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہونگے، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بنگلا دیش کا میرا دورہ دو روزہ ہے، دورے کا مقصد پاکستان اور بنگلا دیش کو مزید قریب لانا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کو تیار ہے، پاک بھارت جنگ بندی پر عمل جاری ہے، جنگ بندی کے لیے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی، جنگ بندی کے لیے مجھے امریکا سے فون آیا تھا اور میں نے واضح کیا تھا کہ پاکستان جنگ چاہتا ہی نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سے نہیں کہا تھا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بٹھائیں، ہم سے کسی نیوٹرل مقام پر بٹھانے کی بات کی گئی تھی، میں نے کہا تھا کہ اگر نیوٹرل مقام پر میٹنگ ہوگی تو کر لیں گے، واضح کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی، بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات ہوگی۔

  • بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے حامی ہیں، امریکی وزیر خارجہ

    بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے حامی ہیں، امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنےپرزور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں براہ راست بات چیت کے حامی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ گفتگو کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈیوڈ لیمی اور مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا دونوں ممالک جنگ بندی برقرار رکھیں اور رابطے میں رہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا حامی ہے اور دونوں مملک میں روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

    گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ مل کرکام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ‘ہزاروں سال بعد’ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

    دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر امریکا کی جانب سے جنگ بندی کیلئے دونوں ممالک کو ایک میز پر لایا گیا۔