Tag: امریکی وفد

  • امریکی وفد آج عمران خان سے ملاقات کرے گا

    امریکی وفد آج عمران خان سے ملاقات کرے گا

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آج امریکی وفد ملاقات کرے گا ، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پربات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آج امریکا کے منتخب نمائندگان کا وفد ملاقات کرے گا۔

    عمران خان سے امریکی وفد کی ملاقات شام ساڑھے4بجےزمان پارک میں ہوگی ، وفدکی قیادت پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف محمود کریں گے۔

    ملاقات میں پاک امریکا تعلقات تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اوردیگرحکام سےاچھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال بحث کاخاص مرکزتھی۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائیوں ، انسدادد ہشت گردی، توہین مذہب قوانین کےغلط استعمال پر خدشات سے آگاہ کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا ملاقات میں سیاسی صورتحال اورمختلف امورپرپی ٹی آئی کےمؤقف پرتبادلہ خیال کیاگیا،ایسی ملاقاتیں برابری اورلوگوں کی بھلائی پرمبنی تعلقات کی خواہش کاحصہ ہیں۔

  • تعلقات کی بحالی، امریکی محکمہ خارجہ کا وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

    تعلقات کی بحالی، امریکی محکمہ خارجہ کا وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

    اسلام آباد : امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیریک شولے کی سربراہی میں وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا ، وفد کی سربراہی امریکی محکمہ خارجہ کےقونصلر ڈیریک شولے کریں گے۔

    رائٹرز کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وفد پاکستان کے سینیئر سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے اراکین اور کاروباری افراد سے ملاقات کرے گا، وفد کاایک مقصد تناؤ کا شکار تعلقات میں بہتری لانا بھی ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفد 14 سے18فروری کے دوران بنگلہ دیش اور پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    رائٹرز نے کہا ہے کہ امریکی وفد ایک ایسے وقت میں دورہ کر رہا ہے جب پاکستان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ دس روزہ مذاکرات اسلام آباد میں جمعے کو بغیر کسی کے ڈیل کے ختم ہوگئے تاہم ورچوئل مذاکرات رواں ہفتے دوبارہ شروع ہونے ہیں۔۔

  • امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، کشمیر کا دورہ متوقع

    امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، کشمیر کا دورہ متوقع

    اسلام آباد: امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون رکن الہان عمر سمیت 4 رکنی امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، امریکی وفد کشمیر کا دورہ کرے گا اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 4 رکنی امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد میں کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون الہان عمر اور سابق رکن نک لیمپسن بھی شامل ہیں۔

    وفد کے دیگر ارکان ٹم مے نٹ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھی طاہر جاوید ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کشمیر کا دورہ کرے گا اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، امریکی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

  • طالبان نے عارضی سیزفائر کی دستاویزات  امریکی وفد کے حوالے کردیں

    طالبان نے عارضی سیزفائر کی دستاویزات امریکی وفد کے حوالے کردیں

    دوحا : افغان طالبان کی ٹیم نے امریکی وفد سے ملاقات میں عارضی جنگ معاہدے کی دستاویزات پیش کردیں، مجوزہ جنگ بندی سات یا دس روز کے لئے ہوسکتی ہے، افغان طالبان نے امریکا کو مختصر جنگ بندی کی پیش کش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے قطردفترکے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ ملابرادر کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفدنےامریکی وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں معاہدے پر دستخط سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کوعارضی جنگ معاہدے کی دستاویزات بھی پیش کیں، مجوزہ جنگ بندی سات یا دس روز کے لئے ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز افغان طالبان نے امریکا کو مختصر جنگ بندی کی پیش کش کی تھی، جس کا مقصد فریقین کے درمیان مذاکرات کے تحت حتمی معاہدے کی طرف بڑھنا ہے، ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ طالبان جنگ بندی چاہتے ہیں تاکہ فریقین مذاکرات کی میز کے ذریعے کوئی حتمی معاہدہ طے کریں اور افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے۔

    مزید پڑھیں : افغانستان میں جنگ بندی کیلئے طالبان نے پہل کردی

    ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان کے ایک سینئر رہنما نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ جنگ بندی 7 سے 10 دن تک کی ہوسکتی ہے۔ تاہم طالبان رہنماؤں اور امریکی انتظامیہ نے اب تک اس معاملے کی تصدیق نہیں کی۔

    اس سے قبل ایرانی جنرل قاسیم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا ایران کشیدگی پر طالبان کا اہم بیان سامنے آیا تھا، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کشیدگی سے افغان امن عمل نہ متاثر ہوگا اور نہ ہی کوئی منفی اثر پڑے گا۔

    طالبان اور امریکا امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان، امریکی وفد کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں، طالبان اور امریکا نے امن معاہدے کو فائنل کرلیا ہے تاہم دستخط ہونا باقی ہے۔

    واضح رہے گزشتہ سال امریکا اورطالبان میں امن معاہدے سے قبل کابل میں دہشتگرد حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے مذاکرات ختم کردئیے تھے۔

  • امریکہ پر انحصار کی حقیقت کچھ بھی نہیں، سرتاج عزیز

    امریکہ پر انحصار کی حقیقت کچھ بھی نہیں، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے آج سینٹ کی دفاع اور خارجہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کے تناظر اس وقت سب زیادہ گفتگو کیاجانے والاموضوع پاک امریکہ تعلقات ہیں ۔

    سینٹ کی دفاع اور خا رجہ امور کی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ پر ہمارا انحصار کچھ بھی نہیں، ہم نے پہلے بھی مفادات اور سالمیت کا دفاع کیا اب بھی کریں گے۔

    سرتاج عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ سے ایف سولہ طیا روں کی خریداری کا معاملہ ختم ہو چکا ہے اس موقع سیکیریٹری دفاع مسعود عالم نے کہا کہ اب ہم ایف سولہ طیارے اردن سے خرید رہے ہیں جس پر امریکہ کو کوئی اعتراض نہیں۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا افغا نستان میں اسٹریڈجک ڈیپتھ کا تصور ختم ہو چکا ہے، نائن الیون کے بعد شعلے اور یلغار یہاں بھی آئی، پاکستان کیجانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاک امریکہ تعلقات کی سرد مہری اپنی انتہا پر ہے۔

  • مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی وفد کی ملاقات

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے امریکی وفد کی ملاقات،پاکستان کی جانب سے امریکی وفد سے ڈرون حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے پانچ رکنی اعلیٰ سطح کے وفد کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دفتر خارجہ کے حکام بھی ملاقات میں شامل ہیں.

    امریکی وفد سے ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے پر خلوص کوششیں کیں،امریکی ڈرون حملے نے افغان امن مذاکرات کو متاثرکیا.

    سرتاج عزیز کامزید کہنا تھا کہ امریکا افغان امن مذاکرات سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے.

    امریکی وفد سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے.

    *اعلیٰ سطح کا پانچ رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    امریکی وفد سے ملاقات میں پاکستان کوایف16طیاروں کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی،اور امریکا کی جانب سے بھارت کی غیر معمولی حمایت کا معاملہ بھی زیر غور آیا.

    واضح رہے کہ امریکی وفدپاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت سےملاقاتیں کرےگا.

  • اعلیٰ سطح کا پانچ رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اعلیٰ سطح کا پانچ رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    پاکستان : امریکا کا پانچ رکنی اعلیٰ سطح کاوفد اسلام آباد پہنچ گیا،پیٹر لیوئے اورامریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈاولسن بھی وفدکے ہمراہ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ کم کرنے کے لیے امریکی پانچ رکنی وفد پاکستانی قیادت سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا.

    امریکا کےپانچ رکنی اعلیٰ سطح وفد میں پیٹر لیوئے اورامریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈاولسن بھی شامل ہیں.

    پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی مذاکرات میں زیر بحث آئے گا،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    امریکی وفد دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا.پاکستان کی جانب سے امریکی وفد کے سامنے ڈرون حملوں،نیو کلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت اورایف سولہ طیاروں کا معاملہ اٹھایا جائے گا.

    ا