Tag: امریکی پروفیسر

  • نوبیل انعام برائے معاشیات امریکی پروفیسر کلاڈیا گولڈن نے جیت لیا

    نوبیل انعام برائے معاشیات امریکی پروفیسر کلاڈیا گولڈن نے جیت لیا

    سوئیڈن : نوبیل انعام برائے معاشیات 2023 امریکہ کی پروفیسر کلاڈیا گولڈن کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اس سال پروفیسر کلاڈیا کو دیا جانے والا مجموعی طور پر 55 واں نوبیل انعام ہے۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کلاڈیا گولڈن کو یہ اعزاز لیبر مارکیٹ میں خواتین کے حقوق اور مساوی تنخواہوں کے لیے کام کرنے پر دیا گیا ہے۔

    رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق پروفیسر کلاڈیا نے گزشتہ صدیوں کے دوران افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت اور ان کی آمدنی کے حوالے سے اولین جامع تجزیہ پیش کیا۔ اس سال پروفیسر کلاڈیا کو دیا جانے والا انعام مجموعی طور پر 55 واں نوبیل انعام ہے۔

    فزکس، کیمسٹری، میڈیسن، ادب اور امن کے نوبیل انعامات کے برعکس اس انعام کو باضابطہ طور پر Sveriges Riksbank پرائز کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کا آغاز 1968 میں سویڈش مرکزی بینک نے کیا۔

    گزشتہ سال یہ اعزاز امریکہ کے 3 ماہرین بین ایس برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبوگ کو دیا گیا تھا۔ ان تینوں کو یہ اعزاز بینکوں کے کردار اور مالیاتی بحرانوں پر کی جانے والی تحقیق پر دیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں سال نوبیل انعام دینے کا سلسلہ 2 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔

    رواں سال دیئے جانے والے نوبل پرائز 

    قبل ازیں نوبل انعام 2023 کے پیش نظر مختلف شعبوں میں انعامات کے اعلان کا سلسلہ2 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔ پہلے دن فیزیالوجی یا طب کے شعبہ میں کیٹالن کاریکو اور ڈرو ویسمین کو نوبل انعام دینے کا اعلان ہوا۔

    اس کے بعد 3 اکتوبر کو طبیعیات شعبہ کے لیے نوبل پرائز 2023 کا اعلان ہوا۔ طبیعیات (فزکس) کے لیے 2023 کا نوبل انعام مشترکہ طور پر پیرے آگسٹنی، فیرینس کراؤسز اور اینی ایل ہویلیر کو دیا گیا۔ الیکٹرانس پر مطالعہ کے لیے یہ اعزاز تینوں سائنسدانوں کو ملا ہے۔

    بعد ازاں امن کا نوبیل پرائز اس سال ایران سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی علمبردار نرگس محمدی کے نام رہا جنہوں نے اپنی جدوجہد کے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

    اس علاوہ 6 اکتوبر کو ناروے سے تعلق رکھنے والے معروف ڈرامہ نگار 64 سالہ جون فوسی کو ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔

    جون فوسی ان ڈرامہ نگاروں میں شامل ہیں جن کے ڈرامے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیش کیے گئے ہیں۔ جون کا کام مختصر اور سلیس زبان پر مبنی ہے۔

  • فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے والا امریکی پروفیسر اسرائیل میں گرفتار

    فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے والا امریکی پروفیسر اسرائیل میں گرفتار

    یروشلم : غاصب صیہونی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے گاؤں الخان الحمر کے انہدام کے دوران رکاوٹ ڈالنے والے امریکی پروفیسر کو گرفتار کرلیا، امریکی پروفیسر نے گاؤں کا انہدام روکنے کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جمعے کے روز ایک 66 سالہ فرانسیسی امریکی پروفیسر فرینک رومانو کو مغربی کنارے پر واقع گاؤں الخان الاحمر سے صیہونی فورسز کے امور میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے امریکی پروفیسر کو ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس کی ایک جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    صیہونی فورسز کا کہنا ہے کہ امریکی پروفیسر فرینک رومانو کو سوموار کے رواز اسرائیل فوجی عدالت میں پیش کیا جائے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پروفیسر فرینک رومانو فرانس کی ’پیرس نینٹیری یونیورسٹی‘ میں قانون، ادب تاریخ اور فلسفے کی تعلیم دیتے ہیں، جس کی وجہ سے امریکی پروفیسر فرانسیسی شہریت کا بھی حامل ہے، جبکہ فرینک امریکا اور فرانس میں وکیل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں۔۔

    امریکی پروفیسر کو جمعے کے روز الخان الاحمر سے فلسطینی شہریوں کی املاک منہدم ہونے سے بچانے کے لیے لگائی جانے والے رکاوٹوں کو ہٹانے والے بلڈوزر کے سامنے کھڑے ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں فلسطینی کارکن کے ہمراہ اسرائیلی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔

    غاصب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو شورش (فتنہ و فساد) پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی پروفیسر نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے پر واقع چھوٹے سے گاؤں الخان الاحمر کو منہدم ہونے سے روکنے کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔