Tag: امریکی ڈالر کی قیمت

  • نیا ریکارڈ قائم ، امریکی ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    نیا ریکارڈ قائم ، امریکی ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسےاضافے سے173روپے50 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر مزید 37 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173روپے50 روپے پر تک جا پہنچا۔

    ایکسچینج کمپنیزایسوی ایشن آف پاکستان کےسیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی اطلاعا ت پرانٹربینک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، ڈالرکی خریداری بڑھنے سے روپے پر دباؤآیا اور ڈالرمہنگاہورہا ہے۔

    ظفر پراچہ نے کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اقتصادی صورتحال ٹھیک ہے،ریکارڈ ترسیلات زروصول ہورہی ہیں ، ہمارے زرمبادلہ کےذخائربہت اچھے ہیں، ڈالرکو ڈیڑھ سو سے ایک سوپچپن روپے تک ہونا چاہیے۔

  • ایک ہفتے میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا

    ایک ہفتے میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا

    کراچی : پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک جا پہنچا، اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دوران روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح اور ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلب پر خریداری پر ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 169روپے 70 پیسے کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا جبکہ ہفتے کے دوران مسلسل روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع فاریکس مارکیٹ نے بتایا گیا کہ روپیہ تاریخ کی ترین سطح تک گرنے کے بعد مرکزی بینک کی مداخلت ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی سپلائی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح سے نیچے أگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ہفتے میں ایک ہی دن میں ڈالر 169 روپے اور پھر 168 کی سطح سے بھی نیچے آگیا اور ڈالر کی بلند ترین سطح 169.70 اور 167.60 کم ترین سطح رہی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا اور ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 168.02 روپے سے بڑھ کر 168.19 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

    اسی طرح انٹر بینک کے بعد اوہن مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا اور ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے بڑھ کر 168.80 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری کرنسی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں یورو 50 پیسے کمی کے بعد 199 روپے ، برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 234 روپے ، درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 46.50 روپے اور سعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 44.95 روپے کا ہوگیا۔